پہلی فلم: میرا اجمیر جائیں گی | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستانی فلم اداکارہ میرا بھارت میں اپنی پہلی فلم ’نظر‘ کی کامیابی کے لیےدعا مانگنے ہندالولی خواجہ غریب نواز کے مزار اقدس پر حاضری دینے جائیں گی۔ فلم نظر 28 مئی کو نمائش کے لیےپیش ہو رہی ہے ۔میرا کو جولین (jolen creame bleach) بلیچ بنانے والی کمپنی نے اپنا برینڈ سفیر بنایا ہے۔ اس پرتگرام میں شرکت سے واپسی پر میرا نے بی بی سی کو ایک خصوصی انٹرویو دیا۔ میرا اپنی پہلی فلم کی ریلیز کے بارے میں بات کرتے نہیں تھکتی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ مہیش بھٹ کے ساتھ فلم کا یونٹ اجمیر شریف کی درگاہ پر حاضری دینے جائے گا جہاں وہ فلم کی کامیابی کے ساتھ ہند پاک دوستی کی دعا کریں گی۔ میرا نے کہا کہ پاکستان میں انہیں حکومت کی جانب سے تحفظ فرہم کیا گیا تھا ۔وہ کہتی ہیں کہ انہیں وہاں کے 17کروڑ عوام کی محبت حاصل ہے صرف چند لوگ ہیں جو ان کی کامیابی سے جلتے ہیں۔ میرا کے مطابق انہیں اب تک کئی بڑی فلموں کی پیشکش کی جا چکی ہے لیکن وہ فلموں کا انتخاب بہت سوچ سمجھ کر کریں گی۔ ان کے مطابق اب تک انہیں اگروال، وجے پت سنگھانیا، ڈیوڈ دھون اور تنویر خان کی جانب سے فلموں کی آفر مل چکے ہیں۔ میرا کا کہنا ہے کہ ان کے یہاں ہندو کے ساتھ کام کرنے پر کافی اعتراض کیا گیا تھا اس لیےوہ مسلم ہیرو یعنی شاہ رخ خان، عامر خان، سیف علی اور سلمان خان جیسے اداکاروں کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہیں تاکہ دوبارہ کسی طرح کا کوئی تنازعہ نہ کھڑا ہو۔ خود کو برینڈ سفیر بنائے جانے پر میرا کو بے انتہا خوشی ہوئی ہے میرا نے کہا کہ انہیں بھارت میں کافی پیار ملا ہے اور اب وہ ایک بڑی کمپنی سے وابستہ ہو چکی ہیں۔ انہوں نے ہنستے ہوئے کہا کہ اب شاید ممبئی ہی ان کا سسرال بن جائے اور وہ ہمیشہ کے لیےیہیں رہیں۔ میرا نے کہا کہ وہ بی بی سی کے ذریعہ اپنے صدر مشرف تک یہ پیغام پہنچا چاہتی ہیں کہ ’وہ اپنے صدر کی بہت عزت کرتی ہیں لیکن ان کے اس مبینہ بیان سے وہ ناخوش ہیں کہ ان کا دوسے ملک میں جا کر ناچنا گانا انہیں نا پسند ہے کیونکہ وہ انہی کی اجازت سے بھارت آئی تھیں اور وہ اداکاری جیسے عزت دار پیشہ سے وابستہ ہیں۔وہ فلموں میں ایسا کام کرنا چاہتی ہیں کہ ان کے ملک کا نام روشن ہو اور لوگ ان پر فخر کریں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||