میرا کی فلم تنازعہ کا شکار | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستانی اداکارہ میرا کو فلم ’نظر‘ میں اشمٹ پٹیل کے ساتھ بوس و کنار کے مناظر فلمانے پر دھمکیاں موصول ہو رہی ہیں۔ میرا نے مشہور ہدایتکار مہیش بھٹ کی فلم ’ نظر‘ سے بھارت میں اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز کیا ہے اور اس کیرئیر کے آغاز میں ہی وہ متنازعہ ہوگئی ہیں۔ میرا کا کہنا ہے کہ فلمبندی کے آغاز سے ہی انہیں دھمکیاں دی جا رہی تھیں کہ وطن واپسی پر ان کی جان کو خطرہ ہو گا کیونکہ انہوں نے اسلام کے منافی ایک ہندو سے بوس و کنار کیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ میرا نے ان دھمکیوں سے پریشان ہو کر فلم کے پروڈیوسر سے ان مناظر کو دوبارہ فلمانے کی درخواست کی جو کہ مہیش بھٹ نے مسترد کر دی۔ مہیش بھٹ کا کہنا ہے کہ میرا نے فلم کا سکرپٹ پڑھ کر ہی فلم میں کام کرنے کی حامی بھری تھی اور مذکورہ مناظر فلمانے کے دوران یا اس کے بعد بھی انہیں ان مناظر پر کوئی اعتراض نہیں تھا۔ ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے دھوکے سے کوئی سین نہیں فلمایا ہے اور وہ دوبارہ شوٹنگ نہیں کریں گے۔ مہیش بھٹ نے یہ بھی کہا کہ اب جب کہ فلم نمائش کے لیے تیار ہے وہ اس میں کسی بھی قسم کا ردوبدل کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں۔ اُدھر میرا جو اس وقت اپنی والدہ کے ہمراہ ممبئی میں اس سلسلے مںی پریس سے بات کرنے سےگریزاں ہیں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||