اداکارائیں فحش تصاویر سے پریشان | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بولی وڈ کی فلمساز اور اداکارہ پوجا بھٹ ،آئٹم گرل دیپل شاہ اور اب ملکہ شیراوت۔ ان تینوں کی پریشانی ایک ہی ہے ، فحش ایم ایم ایس۔ آج کل ملکہ شیراوت کی فحش تصاویر ایم ایم ایس کے ذریعہ پوری ممبئی میں گشت کر رہی ہیں۔ ملکہ کے وکیل وبھو کرشنا نے پولس کمشنر اے این رائے کو ایک خط لکھا ہے جس میں انہوں نے اس ایم ایم ایس کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے ۔کرشنا چاہتے ہیں کہ پولس اس معاملہ کی تحقیق کرے اور یہ پتہ لگانے کی کوشش کرے کہ آخر اس کے پیچھے کون ہے ؟ پولیس نے انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی قانون کے تحت کیس درج کر لیا ہے اور معاملہ کی تحقیقات شروع ہو چکی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تصویر دیکھ کر اس بات کا احساس ہو جاتا ہے کہ کسی نے جان بوجھ کر برہنہ عورت کے جسم پر ملکہ کا چہرہ لگا دیا ہے ۔ ویڈیو کلپ پورے چھ منٹ کی ہے اور اسے دیکھ کر یہ احساس ہو جاتا ہے کہ جسم کسی اور کا ہے اور چہرہ ملکہ کا ۔ چند برس قبل اداکارہ پوجا بھٹ کی ایک برہنہ تصویر میگزین کے سر ورق پر شائع ہوئی تھی جس پر ہنگامہ مچ گیا لیکن پوجا بھٹ کا کہنا تھا کہ انہوں نے ایسی تصویریں کبھی کھنچوائیں ہی نہیں ہیں ۔بعد میں تحقیقات پر پتہ چلا کہ جسم کسی اور کا ہے اور چہرہ پوجا بھٹ کا لگا دیا تھا اس طرح کی ’فوٹو ٹرک‘ کی وجہ سے کئی ہیروئین پریشان ہیں۔ کبھی آر کبھی پار ویڈیو البم کی’بے بی ڈول‘ کہلانے والی دیپل شاہ نے بھی سائبر جرائم سیل میں شکایت درج کرائی تھی کہ انہیں نیٹ پر فحش پیغامات موصول ہوتے تھے۔پولیس ابھی تک ملزمان کو گرفتار نہیں کر سکی ہے۔ حال ہی میں دہلی کی ایک سکول میں اس طرح کی ویڈیو کلپنگ کی وجہ سے ہنگامہ مچ گیا تھا ۔اسی کے بعد سے دہلی کے ساتھ ساتھ اب ممبئی میں بھی سکول اور کالجوں میں موبائل فون پر پابندی عائد کر دی گئی ہے ۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||