BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 24 February, 2006, 11:26 GMT 16:26 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ہالی وڈ، بالی وڈ ساتھ چلیں:وِل سمتھ
وِل سمتھ ایک ٹی وی چینل کے لانچ کے لیے انڈیا کے دورے پر آئے ہیں
ہالی وڈ کے اداکار وِل سمتھ انڈیا کے دورے پر آئے ہوئے ہیں اور انہوں نے بالی وڈ اور ہالی وُڈ کے درمیان اشتراک کی بات کی ہے۔ ان کا خیال ہے کہ ’انڈین سنیما کا حسن، اس کی رنگینی اور گہرائی‘ ہالی وڈ کے ساتھ ملکر ایک کامیاب فارمولے کو جنم دے سکتی ہیں۔

’میں سمجھتا ہوں کہ حقیقت میں ہالی وڈ اور بالی وڈ کے درمیان اشتراک کی ضرورت ہے۔‘ وِل سمتھ نے امید ظاہر کی کہ وہ انڈین سنیما کے اداکاروں اور ہدایت کاروں کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔

انہوں نے بالی وڈ کے اداکاروں، ہدایت کاروں اور پروڈیوسروں سے ملاقاتیں کی ہیں اور سٹوڈیوز دیکھنے بھی گئے۔ ’میں ان سے ملاقاتیں کررہا ہوں تاکہ تخلیقی رابطے قائم ہوں اور نئی چیزیں وجود میں آئیں۔‘

ہالی وڈ کے ایکٹر کا کہنا تھا کہ وہ فلم ’سرکار‘ میں امیتابھ بچن کی اداکاری سے بےحد متاثر ہوئے۔ امیتابھ بچن کو بالی وڈ کے عرف عام میں بِگ بی بھی کہا جاتا ہے۔ وِل سمتھ کا کہنا تھا کہ ’میں ان کی اداکاری سے اتنا مثاتر ہوا ہوں کہ میں نے آج سے فیصلہ کیا ہے کہ میں بِگ ڈبلیو کے نام سے جانا جانا چاہوں گا۔‘

ایکٹریس ایشوریہ رائے کی انہوں نے خصوصی طور پر تعریف کی۔ میں چاہتا تھا کہ ان کے ساتھ فلم ’ہِچ‘ میں کام کروں لیکن وہ اس وقت ’برائیڈ اینڈ پریجوڈِس‘ کی شوٹنگ کررہی تھیں۔‘

’ان کے اندر ایسی توانائی ہے کہ انہیں کچھ کہنے کی ضرورت نہیں، کچھ کرنے کی ضرورت نہیں، وہ صرف (ایک مجسمے کی طرح) کھڑی ہوجائیں۔۔۔‘

وِل سمتھ کا یہ بھی کہنا تھا کہ جب انہیں معلوم ہوا کہ بالی وڈ میں ہر سال آٹھ سو سے زائد فلمیں بنتی ہیں تو ان کی آنکھوں کو یقین نہ آیا۔ آج کل وہ ’سونی‘ ٹیلی ویژن کی دعوت پر انڈیا آئے ہوئے ہیں۔ سونی گروپ انڈیا میں انگریزی زبان کا ’پِکس‘ نامی ٹی وی چینل شروع کررہا ہے۔

ہالی وُڈ کے اداکار نے دلی کا دورہ بھی کیا اور تاج محل دیکھنے آگرہ گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے مغل بادشاہ شاہ جہاں سے ’قربت‘ محسوس کی جنہوں نے تاج محل اپنی اہلیہ ممتاز کی محبت میں بنوایا تھا۔

’لاس اینجلس میں اپنے گھر میں میں نے ایک جھیل بنوائی اور اسے اپنی اہلیہ کی محبت میں ’اس کی جھیل‘ (یعنی انگریزی میں ’ہر لیک‘) کا نام دیا۔‘ وِل سمتھ نے مزید کہا: ’جب میں تاج محل میں گزر رہا تھا، میں کہتا رہا، میں وہ شخص ہوں۔‘

ایشوریا رائےمجسم حسن کامجسمہ
ایشوریا رائے مادام تساؤ کے عجائب گھر میں
دیوارامیتابھ کی نئی فلم
ہیرو ہندوستانی، مظالم پاکستانی،
 امیتابھ تیرا جادو چل گیا
امیتابھ بچن کا جادو آج بھی سر چڑھ کر بول رہا ہے
اسی بارے میں
موم کی ایشوریا رائے بے نقاب
01 October, 2004 | فن فنکار
تاریخ ، ادب اور بالی وڈ
25 July, 2005 | فن فنکار
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد