ایشوریا سے پولیس کی پوچھ گچھ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارت میں پولیس نے اداکار سلمان خان کے خلاف جرائم کی دنیا کے ساتھ رابطوں کی خبروں کے بعد ان کی سابق گرل فرینڈ ایشوریا رائے سے پوچھ گچھ کی ہے۔ سلمان خان کے بارے میں ممبئی سے شائع ہونے والے انگریزی زبان کے اخبار ہندوستان ٹائمز میں خبر چھپی تھی کہ انہوں نے ایشوریا رائے کے ساتھ ٹیلی فون پر بات کرتے ہوئے جرائم کی دنیا کے ساتھ رابطوں کا دعویٰ کیا تھا۔ اخبار نے سلمان سے منسوب گفتگو کا متن بھی شائع کیا تھا۔ سلمان اور ایشوریا رائے کے درمیان یہ مبینہ گفتگو مبینہ طور پر چار سال قبل خفیہ طور پر ریکارڈ کی گئی تھی۔ پولیس نے ریکارڈنگ کی حیثیت کا تعین کرنے کے لیے سلمان اور ایشوریا رائے کی آواز بھی ریکارڈ کی ہے تاکہ اس کا ریکارڈ کی گئی آواز سے موازنہ کرایا جا سکے۔ سلمان خان نے اتوار کو پولیس کو بتایا کہ ان کا جرائم کی دنیا کے ساتھ نہ تو کوئی تعلق ہے اور نہ ہی انہوں نے کبھی ایسا کوئی دعویٰ کیا ہے۔ بھارت کی ریاست مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ولاس راؤ دیشمکھ نے کہا ہے کہ وہ اس معاملے کے بارے میں ددھ کو ریاست کی اسمبلی میں ایک بیان دیں گے۔ ممبئی کے پولیس کشنمر اے این رائے کہہ چکے ہیں کہ ان کے محکمے نے سلمان خان کا بیان ریکارڈ نہیں کیا۔ اب تک یہ واضح نہیں کہ مبینہ گفتگو کس نے ریکارڈ کی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر گفتگو حقیقی بھی ہے تو اس کی بنیاد پر سلمان خان کے خلاف مقدمہ چلانا مشکل ہوگا۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||