BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 15 July, 2005, 14:22 GMT 19:22 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سلمان خان کی فلم کے خلاف مظاہرے

News image
ممبئی میں یہ فلم 16 تھیٹروں میں لگی تھی جسے تھیٹر مالکان نے اتار لیا
سلمان خان کی فلم’میں نے پیار کیوں کیا‘ کی ریلیز کے موقع پر سلمان کے خلاف پورے بھارت کے کئی شہروں میں مظاہرے ہو ئے ہیں۔

شیوسینا ، بجرنگ دل اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے رضاکار سلمان خان کے پوسٹر جلا رہے ہیں اور ان کی گرفتاری کا مطالبہ کر رہے ہیں ۔

ممبئی کے باندرہ علاقے میں سلمان خان کی رہائشگاہ کے باہر پولیس تعینات کر دی گئی ہے اور ان تمام تھیٹروں پر پولیس کا پہرا ہے جہاں فلم ’میں نے پیار کیوں کیا‘ کی نمائش ہو رہی ہے۔

ٹی وی چینل پر سلمان خان کی ایشوریہ رائے سے ٹیلی فون پرگفتگو کے ٹیپ کو لگاتار سنانے کے بعد سے پورے ملک میں ہنگامے شروع ہو چکے ہیں اور پورے ملک میں اس معاملے کو سیاسی اور فرقہ وارانہ رنگ دینے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔

ریاست اتر پردیش کے شہر بنارس کے ساجن تھیٹر پر شیوسینکوں نے سلمان خان کے پوسٹرز پھاڑ دیے اور ان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ سلمان خان نے جس طرح انڈرورلڈ سے اپنے تعلقات کا اظہار کیا ہے، وہ شرمناک ہے ۔

News image
شیوسینا ، بجرنگ دل اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے رضاکار سلمان کی گرفتاری کا مطالبہ کر رہے ہیں

بھوپال سمیت ریاست مدھیہ پردیش کے کئی شہروں میں بھی ہنگامے ہوئے ہیں۔ریاست چھتیس گڑھ کے شہر رائے پور، ریاست گجرات میں احمد آباد اور سورت اور ریاست سے بھی اسی نوعیت کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔

اگرچہ ممبئی کے صرف ایک سنیما گھر کے سامنے مظاہرہ ہوا، لیکن سکیورٹی کے خدشات کے پیش نظر شہر کے سولہ سنیما گھروں سے فلم ’میں نے پیار کیوں کیا‘ کو اتار دیا گیا۔

مہاراشٹر اسمبلی میں بی جے پی کے لیڈرگوپی ناتھ منڈے نے سلمان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔ آج منڈے نے پولس کمشنر اے این رائے کے تبادلہ کا بھی مطالبہ کیا انہوں نے کہا کہ جب وزیرِ اعٰلی اس معاملے کی تحقیقات کا حکم دے رہے ہیں تو پولیس کمشنر نے بغیر تحقیق کے یہ کیسے کہہ دیا کہ اس ٹیپ میں کچھ خاص نہیں ہے۔

اسمبلی میں وزیرِ داخلہ آر آر پاٹل اور وزیرِاعٰلی نے یقین دلایا کہ اس معاملہ کی مکمل تحقیقات جلد از جلد کرا لی جائیں گی اور اس کی رپورٹ بدھ کے روز ایوان میں پیش کی جائے گی۔

گزشتہ شب تھیٹر’ آئی نوکس‘ میں سلمان کی فلم کا پریمئیر تھا لیکن سلمان خان وہاں نہیں آئے۔ سہیل خان نے وہاں منتظر صحافیوں کو بتایا کہ ٹیپ جعلی ہے جبکہ کرن جوہر نے کچھ کہنے سے انکار کر دیا تھا ۔

اس موقع پر ایشوریہ رائے کے وکیل گری راج کلکرنی نےاس پورے معاملے پر کہا کہ انہیں اس ٹیپ پر شبہ ہے اور اگر یہ قبول کر بھی لیا جائے کہ یہ ٹیپ صحیح ہے تو یہ غلط طریقہ سے منظر عام پر آیا ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد