BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 14 July, 2005, 09:39 GMT 14:39 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سلمان خان کے انڈر ورلڈ سے تعلقات؟

سلمان پولیس کی حراست میں
سلمان خان پر نشے کی حالت میں ایک شخص کو گاڑی کے نیچے کچلنے کا بھی الزام ہے
بالی وڈ اداکار سلمان خان کے انڈر ورلڈ کے ساتھ مبینہ تعلقات کے بارے میں ایک انگریزی اخبار اور ٹی وی چینل پر خبروں کی تشہیر کے بعد سے ممبئی پولیس اور بولی وڈ میں سنسنی پھیل گئی ہے۔

ایک پرائیوٹ ٹی وی چینل نے دعوی کیا ہے کہ اس کے پاس ایک ٹیپ موجود ہے جو اسے ممـبئی پولیس سے ملا ہے اور ’اس میں سلمان خان ایشوریہ رائے سے فون پر بات چیت کر تے ہوئے کہتے ہیں کہ اگر اس نے اسٹیج شو میں کام کرنے سے انکار کیا تو وہ اسے جان سے مروا سکتے ہیں۔ ان کے انڈر ورلڈ ڈان داؤد ابراہیم ، چھوٹا شکیل ، ابوسالم ، اور گرو ساٹم سے تعلقات ہیں ۔داؤد میرا بھائی ہے‘۔

سلمان کے وکیل دپیش مہتہ نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ انتہائی افسوسناک بات ہے کہ میڈیا کے کچھ لوگ اکثر اپنا ٹی آر پی بڑھانے کے لیے نامور ہستیوں کی زندگی کے ساتھ اس طرح کا کھلواڑ کرتے ہیں‘۔

انکا کہنا ہے کہ ’یہ ٹیپ جعلی ہے۔ اگر اس میں ذرا سی بھی سچائی ہوتی تو پولس اس وقت سلمان کے خلاف کارروائی کرتی، جبکہ یہ ٹیپ چار سال پرانا ہے‘۔

مسٹر مہتہ نے بتایا کہ وہ انگریزی اخبار اور چینل کے خلاف ہتک عزت کا دعوی کرنے کی تیاری کر رہے ہیں کیونکہ یہ ان کے موکل کو بدنام کرنے کی سازش ہے اور ان کی شہرت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی ہے۔

ایشوریہ رائے
سلمان پر الزام لگایا گیا ہے کہ انہوں نے ایشوریہ رائے کو جان کی دھمکی دی تھی

مسٹر مہتہ سلمان کے اس کیس کی بھی پیروی کر رہے ہیں جس میں سلمان پر الزام ہے کہ نشے میں گاڑی چلا تے ہوئے ان سے حادثہ ہوا تھا۔ اس حادثہ میں ایک شخص ہلاک اور چار افراد زخمی ہوئے تھے ۔اس کیس میں سلمان جیل بھی جا چکے ہیں ۔ اس کیس کی سماعت اٹھایئس جولائی سے شروع ہونے والی ہے۔

اس معاملے پر بی بی سی نے پولیس افسران سے بات کرنے کی کوشش کی لیکن سب نے اس پر کچھ کہنے سے انکار کر دیا۔ پولیس کمشنر اے این رائے نے کہا کہ یہ معاملہ پرانا ہے اور وہ اس وقت میٹنگ میں مصروف ہیں اس لیے فی الحال کچھ کہنا نہیں چاہتے۔ جوائنٹ پولیس کمشنر کرائم میرا بورونکر نے کہا کہ یہ پرانا کیس ہے اور اس لیے انہیں اس کے بارے میں علم نہیں ہے۔ اس وقت اس کیس کی تفتیش کرنے والے پولیس افسران کا کہنا ہے ’یہ پرانا معاملہ ہے۔ اسے کریدنے کی کوشش بیکار ہے‘۔

ایک پولیس افسر کا کہنا ہے ’ہم نے ان فلمی ہستیوں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جن کے پاس انڈر ورلڈ کے فون آتے تھے لیکن اس میں ان کا کوئی ذاتی مفاد نہیں تھا کیونکہ اکثر لوگ ڈر کر بات کرنے پر مجبور ہوتے تھے اور شاید اس کیس میں بھی یہی ہوا تھا‘۔

فلم اور انڈرورلڈ سے تعلقات کا پردہ اس وقت فاش ہوا تھا جب ممبئی پولیس نے فلم ’چوری چوری چپکے چپکے‘ کے فلمساز ناظم رضوی کو گرفتار کیا۔اس کے بعد ہیروں کے تاجر بھرت شاہ کی گرفتاری عمل میں آئی تھی ۔اس معاملے میں ممبئی کرائم برانچ نے درجنوں بالی وڈ اداکاروں اور اداکاراؤں کو تفتیش کے لیے بلایا تھا۔

پولس ذرائع کا کہنا ہے کہ سلمان سے بھی تفتیش ہوئی تھی لیکن انہیں لگا کہ سلمان نے یہ باتیں زبردست ذہنی دباؤ میں آکر اور نشے کی حالت میں کہی تھیں۔ سلمان کے انڈرورلڈ سے تعلقات ثابت نہیں ہوئے تھے اس لیے کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔

پولیس کا دعوی ہے کہ ان کے پاس انڈرورلڈ اور فلمی ہستیوں سے بات کرنے کے چالیس ٹیپ موجود ہیں انڈرورلڈ اور فلمی ہستیوں کے تعلقات کا کیس ابھی بھی عدالت میں جاری ہے اور سوائے پریتی زنٹا کے تمام فلمی اداکار پولس کو دیے گئے اپنے سابقہ بیان سے منحرف ہو گئے تھے کہ انہیں انڈرورلڈ سے دھمکیاں ملی تھیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد