BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 30 September, 2003, 12:03 GMT 16:03 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بھرت شاہ کو ایک سال قید کی سزا
بھارتی فلم ساز بھرت شاہ
بھرت شاہ کو انڈرورلڈ سے براہ راست تعلق کے الزامات سے بری کیا گیا ہے

ہندوستان کی ایک عدالت نے فلم ساز بھرت شاہ کو بالی وڈ کےانڈرورلڈ سے رابطے سے متعلق معلومات چھپانے کے الزام میں ایک سال قید کی سزا سنائی ہے۔

بھارت کے شہر ممبئی میں قائم ایک خصوصی عدالت نے فلم ساز نسیم رضوی اور اس کے اسسٹینٹ عبدالرحیم بخش کو مافیہ کے ساتھ تعلقات کے الزام میں چھ سال قید کی سزا سنائی ہے۔

بھرت شاہ کو ایک سال کی سزا کے سلسلے میں جیل نہیں جانا پڑے گا کیونکہ وہ پہلے ایک سال کی قید کاٹ چکے ہیں۔

ممبئے پولیس کے جوائینٹ کمشنر کا کہنا ہے کہ بھرت شاہ کے ساتھ بہت نرمی برتی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عدالت کے فیصلے کے خلاف اپیل کی جائے گی۔

سرکاری وکیل نے عدالت سے استدعلی کی تھی کہ بھرت شاہ کو سات سال کی سزا سنائی جائے۔

منگل کے روز عدالت نے فلم ساز اور فلموں صنعت کے سرمایہ کار بھرت شاہ انسداد دہشت گردی کے تحت درج کئے جانے والے کیس میں انڈرورلڈ کی کارروائیوں میں براہ راست ملوث ہونے کے الزامات سے بری کر دیا تھا۔

بھرت شاہ کو سن دو ہزار ایک میں ہندوستانی فلمی صنعت کی بعض معروف شخصیات کے خلاف کی جانے والے کارروائی میں گرفتار کیا گیا تھا۔

بھرت شاہ کو ہندوستانی فلمی صنعت کا سب سے بڑا سرمایہ کار سمجھا جاتا ہے اور انہوں نے بڑے بجٹ سے تیار ہونے والی کئی فلموں میں سرمایہ کاری کی ہے۔

ان کی گرفتاری مشہور فلم چوری چوری چپکے چپکے سے متعلق ہونے والی تحقیقات کے بعد عمل میں لائی گئی تھی۔ ان تحقیقات میں اس بات کو جانچنے کی کوشش کی گئی تھی کہ آیا اس فلم کے لئے سرمایہ مافیہ گروہوں نے تو نہیں فراہم کیا تھا۔

بھرت شاہ نے فلم کے لئے انڈرورلڈ سے سرمایہ فراہم کئے جانے کے الزامات کی تردید کی تھی اور کہا تھا کہ انہوں نے فلم کے لئے خود اپنے سرمائے سے رقم فراہم کی ہے۔

پولیس نے تحقیقات کے دوران بھرت شاہ اور ممبئی کے معروف بدمعاش چھوٹا شکیل کے مابین ہونے والی ٹیپ شدہ گفتگو کو شہادت کے طور پر استعمال کیا تھا۔

پولیس نے اس سلسلے میں معروف فلمی اداکار سلمان خان سے بھی پوچھ گچھ کی تھی۔

اسی بارے میں
بیرونی لِنک
بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد