نورجہاں کی پوتی کی فلم تاج محل | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
فلمساز اکبر خان کی فلم ’تاج محل‘ چار برس کے انتظار کے بعد آخر کار ممبئی کے سنیما گھروں میں نمائش کے لئے تیار ہے۔ فلم میں پہلی مرتبہ ملکہ ترنم نورجہاں کی پوتی سونیا جہاں پردے پر نظر آئیں گی۔ اکبر خان نے پریس کانفرنس کے دوران دعویٰ کیا کہ ان کی یہ فلم بالی وڈ کی سب سے مہنگی فلم ہوگی۔ اب تک ’دی رائزنگ‘ اور سنی دیول کی فلم ’ہیرو‘ سب سے مہنگی فلمیں تھی جن پر 53 کروڑ روپے خرچ ہوئے تھے۔ تاج محل، شاہ جہاں اور ممتاز محل کی یاد گار اور لافانی محبت پر بالی وڈ نے اس سے قبل بھی فلمیں بنائی تھیں لیکن صرف انیس سو تریسٹھ میں بنی فلم تاج محل نے مقبولیت حاصل کی جس میں پردیپ کمار اور بینا رائے نے کردار ادا کیے تھے۔
تاج محل سے پہلے ابھی منگل پانڈے بنی جس میں عامر خان بطور ہیرو تھے ۔اب جھانسی کی رانی لکشمی بائی کی زندگی پر مشہور فلمساز کیتن مہتہ فلم بنا رہے ہیں ۔اس فلم کے لئے ایشوریہ رائے کا انتخاب کیا گیا ہے اور ایشوریہ تلوار چلانے کی تربیت بھی لے رہی ہیں ۔ لگان کے ہدایت کار آشوتوش گواریکر مغل شہنشاہ اکبر کی بیوی جودھا اور اکبر پر فلم بنا رہے ہیں اور اس پر انہوں نے کام کرنا شروع کر دیا ہے ۔اس میں بھی ایشوریہ جودھا کا تاریخی کردار نبھائیں گی ۔ ایسا نہیں ہے کہ صرف مغل شہنشاہوں اور ان کی بیگمات کی زندگی اور ان کی لازوال محبت کی داستانیں ہی بالی وڈ فلمسازوں کو اپنی جانب راغب کرتی ہیں بلکہ تاریخ کے کئی اور کردار بھی ان فلمسازوں کی توجہ کا مرکز رہے ہیں ۔ مہاتما گاندھی ، بھگت سنگھ ، منگل پانڈے، پر فلمیں بن چکی ہیں اور اب سنجے لیلا بھنسالی بھی '' باجی راؤ مستانی '' کے کردار کو پردے پر اتارنے کی تیاری میں ہیں۔ اب تک جتنی بھی تاریخی فلمیں بن چکی ہیں ان میں صرف ’مغل اعظم‘ اب تک کی سب سے کامیاب فلم تھی بلکہ اگر اسے یوں کہیں کہ یہ فلم بالی وڈ کی اب تک کی سب سے کامیاب فلم تھی تو بیجا نہ ہوگا۔ اور اس کی نقل کرنے کی بہت سے فلمسازوں نے ہمت کی لیکن کوئی کامیاب نہ ہو سکا ۔پوری فلم جسے مکمل طور پر رنگین بنا کر اس کے پرنٹ فروخت ہوئے اس نے بھی اب تک تقریبا تیس کروڑ روپے کما ئے ہیں ۔اس تاریخی فلم نے تاریخ بنا دی ہے۔ | اسی بارے میں بالی وُڈ: تمام بڑی فلمیں ناکام کیوں29 April, 2005 | انڈیا بالی وڈ میں غیر ملکیوں کا اضافہ20 January, 2005 | فن فنکار بولی ووڈ: نجی زندگیوں پر فلمیں21 September, 2005 | فن فنکار ڈان اور شعلے دوبارہ بنیں گی10 July, 2005 | فن فنکار بالی ووڈ کی فلمیں نئی راہوں پر28 April, 2004 | فن فنکار | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||