BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 21 September, 2005, 15:11 GMT 20:11 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بولی ووڈ: نجی زندگیوں پر فلمیں

مہیش بھٹ
فلمساز اور ہدایت کار مہیش بھٹ بھی اپنے اور پروین بابی کے رشتوں پر فلم بنا رہے ہیں
تاریخ ساز شخصیات اور مجاہدین آزادی کی زندگی پر فلمیں ہمیشہ بالی وڈ کا موضوع رہی ہیں لیکن ذاتی زندگی پر فلمیں اب تک شائد نہیں بنی تھیں۔ حال ہی میں ایسے تین فلمساز سامنے آئے ہیں جو اپنی زندگیوں کو پردہ سیمیں کے لیے محفوظ کرنا چاہتے ہیں ۔

نامور مصور محمد فدا حسین ( ایم ایف حسین ) نے اپنی 90 ویں سالگرہ کے موقع پر اعلان کیا کہ وہ اپنی ذاتی زندگی پر فلم بنائیں گے۔ حیدرآباد میں مقیم ایم ایف حسین نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ وہ فلم بنا رہے ہیں اور ان کا کردار فلم ’اقبال‘ کے نوجوان ہیرو سریش تلپڑے ادا کریں گے۔ فلم دو گھنٹہ کی ہو گی اور اس میں وہ اپنی پوری زندگی کا احاطہ کرنے کی کوشش کریں گے۔ فلم کی تکمیل میں زیادہ سے زیادہ دو ماہ کا عرصہ لگ سکتا ہے۔

تین سال قبل ایم ایف حسین کی سوانح منظر عام پر آئی تھی جسے خود حسین نے لکھا تھا۔ فلم اسی کہانی پر مبنی ہوگی۔

حسین سنہ 1940میں ممبئی آئے تھے اور ممبئی کے فارس روڈ علاقہ میں چالیس پیسہ سکوائر میٹر کے حساب سے پوسٹرز بناتے تھے ۔

تبو
ہیں۔گج گامنی میں مادھوری دکشت ہیروئین تھیں اور میناکشی میں تبو

پہلی مرتبہ 1948میں ان کی پینٹنگز کی نمائش ہوئی تھی ۔اس کے بعد انہوں نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا ۔ان کی پینٹنگز بہت قیمتی ہوتی ہیں۔ حال ہی میں ان کی 125تصاویر سو کروڑ میں فروخت ہوئیں تھیں۔

حسین اس سے پہلے گج گامنی اور میناکشی فلمیں بنا چکے ہیں۔گج گامنی میں مادھوری دکشت ہیروئین تھیں اور میناکشی میں تبو۔

فلمساز اور ہدایت کار مہیش بھٹ بھی اپنے اور پروین بابی کے رشتوں پر فلم بنا رہے ہیں۔ حالانکہ اس سے قبل انہوں نے فلم ’ارتھ‘ بنائی تھی جس میں شبانہ اعظمی اور سمیتا پاٹل بطور ہیروئین تھیں۔ اس وقت پروین بوبی زندہ تھیں۔ اس فلم کو بہترین سکرین پلے ایوارڈ ملا تھا۔

مہیش بھٹ نے اعتراف کیا تھا کہ پروین ان کی بہت قریبی دوست تھیں۔ انسانی رشتوں اورجذبات کو بیباکی کے ساتھ پردے پر اتارنے کے لئے مہیش بھٹ مشہور ہیں۔ ان کی فلم ارتھ کے بعد مرڈر، جسم اور روگ اس کی تازہ ترین مثال ہیں ۔

مہیش بھٹ کے ہی بھائی اور ہدایت کار وکرم بھٹ نے بھی اپنی ذاتی زندگی پر فلم بنانے کا اعلان کیا ہے۔ اپنی اس فلم میں وہ سابق ملکہ کائنات سے دوستی کو موضوع بنائیں گے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد