BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 19 October, 2003, 03:29 GMT 08:29 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
فلم بھارتی: عکس بندی پاکستان میں
مہیش بھٹ

بالی ووڈ کے مشہور پروڈیوسر اور ہدایت کار مہیش بھٹ اپنی اگلی فلم ’پارٹیشن‘ کی عکسبندی پاکستان میں کریں گے۔

بی بی سی ہندی سروس سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ اس فلم کو صحیح معنوں میں جنوبی ایشیا کی نمائندہ فلم بنانا چاہتے ہیں۔

اس فلم میں وہ بھارت، پاکستان، بنگلہ دیش اور نیپال سے فنکار لینے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

’پارٹیشن‘ جس کے معنی تقسیم یا بٹوارے کے ہیں پاک بھارت تقسیم کے تاریخی پس منظر میں بنائی جائے گی اور اس کی تمام عکسبندی پاکستان میں ہوگی۔

اس سلسلے میں مہیش بھٹ جلد ہی پاکستان کے صدر جنرل پرویز مشرف اور وزیراعظم ظفراللہ جمالی سے ملاقات کریں گے۔

فلم اور سیاست

 فلمی صنعت سیاست پر اثر انداز نہیں ہوتی۔ تاہم وہ ایسا ماحول ضرور پیدا کر سکتی ہے جو تبدیلی کے لئے سازگار ہو۔

مہیش بھٹ

جب ان سے پوچھا گیا کہ انہوں نے پاکستان میں فلم بندی کا فیصلہ کیوں کیا تو انہوں نے بتایا کہ اس فلم کی کہنا اس خطے سے لی گئی ہے جو اب پاکستان میں شامل ہے۔ اور ان کے خیال میں اگر کہانی کو اپنے اصلی وطن میں ہی فلمایا جائے تو وہ زیادہ پراثر ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ اس کہانی کے واقعات کا تعلق تقسیم ہند سے ہے۔

پندرہ کروڑ روپے کے خطیر سرمایہ سے بننے والی اس فلم کی ہدایات ان کی بیٹی پوجابھٹ دیں گی۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا ان کے خیال میں اس فلم سے پاکستان اور بھارت کو، جن کے تعلقات اکثر کشیدگی کا شکار رہتے ہیں، قریب لانے میں مدد ملے گی تو ان کا جواب تھا: ’مجھے ایسی کوئی خوش فہمی نہیں ہے۔ فلمی صنعت سیاست پر اثر انداز نہیں ہوتی۔ تاہم وہ ایسا ماحول ضرور پیدا کر سکتی ہے جو تبدیلی کے لئے سازگار ہو۔‘

فلم کی کہانی ایک ایسے نوجوان مسلمان کے گرد گھوتی ہے جو ایک ہندو لڑکی سے پیار کرتا ہے اور اپنی محبوبہ اور اس کے گھروالوں کو بچانے کی خاطر اپنے ہی بھائیوں کے ہاتھوں مارا جاتا ہے۔

مہیش بھٹ کا کہنا تھا کہ یہ ایک سچی کہانی ہے جس میں ایک پولیس والے نے تقسیم ہند کے وقت دو سو سے زیادہ لوگوں کی جانیں بچائیں تھیں۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد