BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 16 May, 2005, 03:40 GMT 08:40 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
مہیش بھٹ شعیب ملاقات طے
شعیب، مہیش
شعیب اختر ہفتے بھر بعد مہیش بھٹ کے ساتھ کھانا کھائیں گے جس کے دوران انہیں بھٹ فلم کی کہانی سنائیں گے
بھارتی کے ممتاز فلم ڈائریکٹر مہیش بھٹ اور پاکستان کے تیز رفتار بولر شعیب اختر کے درمیان ملاقات طے ہو گئی ہے۔

یہ ملاقات مہیں بھٹ کے دورہ پاکستان کے دوران ہو گی اور اس ملاقات کے دوران مہیش بھٹ شعیب کو مجوزہ فلم کی کہانی سائیں گے جس کے بعد وہ اس بات کا فیصلہ کریں گے کہ وہ فلم میں کام کر رہے ہیں یا نہیں۔

بی بی سی ہندی کی ونیتا درویدی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں مہیش بھٹ نے بتایا ہے کہ وہ پاکستان کے ایک ٹی وی چینل آج کی دعوت پر پاکستان جا رہے ہیں اور اس دوران وہ پاکستانی وزیراعظم شوکت عزیز سے بھی ملاقات کریں گے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ انہوں نے پاکستانی کرکٹر سے کہا تھا کہ اگر وہ چاہیں تو انکار کر سکتے ہیں لیکن انہوں نے انکار نہیں کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ شعیب ایک سیلیبریٹی ہیں اور انہیں بہت سی باتوں کا خیال رکھنا پڑتا ہے اس لیے وہ سمجھ سکتے ہیں کہ انہوں نے پاکستانی اخبارات کو جو بیان دیا ہے اس کی ضرورت کیا ہو گی۔

تاہم انہوں نے بھی کہا کہ اداکاری کا معاملہ ابھی حتمی نہیں ہے اور شعیب اس کا فیصلہ کہانی سننے کے بعد کریں گے۔

اس سوال کے جواب میں کہ شعیب کو فلم میں کام کرنے کے لیے کیا معاوضہ دیا جائے گا انہوں نے کہا کہ معاوضہ فلم ساز اور شعیب کے درمیان کا معاملہ ہے لیکن انہیں میرا کے ذریعے بات آگے بڑھنے کا عندیہ ملا ہے۔

مہیش بھٹ اکیس مئی کو پاکستان جا رہے جس کے دوران ہ پاکستانی لوگوں سے بھارتی فلموں کے پاکستان میں چلنے کے بارے میں بھی بات کریں گے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد