BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 15 May, 2005, 14:56 GMT 19:56 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’شعیب اختر کے خلاف نہیں ہوں‘

 شہریار خان
پی سی بی کے سربراہ نے شعیب اختر کے بارے میں صدر ہاؤس کو خط لکھے تھے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریارخان نے تسلیم کیا ہے کہ انہوں نے تین ماہ قبل ایوان صدر کو لکھےگئے خط میں شعیب اختر کی جانب سے ڈسپلن کی خلاف ورزی کا تذکرہ کیا تھا۔

شہر یار نے یہ بھی واضح کردیا ہے کہ آسٹریلیا میں جو مبینہ سیکس اسکینڈل سامنے آیا تھا اس میں شعیب اختر ملوث نہیں تھے۔

شہریارخان نے اتوار کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ تین ماہ قبل لکھے گئے خط کے ایک لفظ کو بھی تبدیل کرنے کے لئے تیار نہیں ہیں۔

آسٹریلیا کےدورے کے بعد کرکٹ بورڈ نے شعیب اختر کے خلاف انکوائری کرائی تھی اور اس پر جرمانہ عائد کیا گیا تھا لیکن اسوقت معاملہ ڈسپلن کا نہیں بلکہ فٹنس کا ہے۔

شہر یار نے کہا کہ وہ شعیب اختر کے خلاف نہیں ہیں وہ دو دوروں میں منیجر کی حیثیت سے شعیب اختر کو قریب سے دیکھ چکے ہیں انہیں کوئی مسئلہ نہیں ہوا۔

شہریارخان نے کہا کہ آسٹریلیا میں سامنے آنے والا سیکس اسکینڈل خودساختہ تھا لیکن اس میں شعیب اختر ملوث نہیں تھے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کا کہنا ہے کہ یہ تاثر درست نہیں کہ انضمام الحق ٹیم منیجمنٹ اور کھلاڑی شعیب اختر کو ٹیم میں شامل کرنےکے خلاف ہیں۔

شہریارخان نے کہا کہ شعیب اختر کو اپنی فٹنس ثابت کرنے کا اچھا موقع کاؤنٹی کرکٹ میں ملا ہے وہ فٹ ہوکر پاکستانی ٹیم میں واپس آسکتے ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نے بتایا کہ انگلینڈ اور بھارت دونوں کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں کراچی کو شامل رکھا گیا ہے۔

گزشتہ سال بھارتی ٹیم نے کراچی میں ٹیسٹ کھیلنے سے انکار کردیا تھا جس کے بعد یہاں صرف ون ڈے کھیلا گیا تھا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد