اداکارہ ثنا بھی میرا کی راہ پر | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ایک اور پاکستانی اداکارہ ثنا نے بالی وڈ ڈائریکٹر امتوج مان کی فلم ’قافلہ‘ میں سنی دیول کے مد مقابل ہیروئین کا کردارادا کریں گی۔ وہ سومی علی، زیبا بختیار، سلمی آغا اور میرا کے بعد پانچویں پاکستانی ادکارہ ہیں جو کسی بالی وڈ فلم میں کام کر رہے ہیں۔ اداکارہ میرا کی فلم ’نظر‘ کی نمائش اِسی ہونے والی ہے۔ بی بی سی سے ایک خصوصی گفتگو میں اداکارہ ثنا نے بتایا کہ ان کی فلم ’یہ دل آپ کا ہوا‘ پاکستان میں کافی مقبول ہوئی تھی اور اسی کو دیکھ کر ہدایت کار امتوج مان نے انہیں اپنی فلم میں مرکزی کردار کی پیش کش کی۔ثنا کے مطابق انہیں فلم کی کہانی پسند آئی اور اس لئے انہوں نے کام کرنے کی حامی بھر لی۔ فلم ’قافلہ‘ میں ثنا ایک مسلم افغانی لڑکی کا کردار ادا کر رہی ہیں جو اس قافلہ کے ساتھ ہیں جس میں بھارت ، پاکستان، بنگلہ دیش، روس اور افغان کے لوگ کینیڈا اور دیگر یورپی ممالک میں بہتر مستقبل کی تلاش میں جا رہے ہیں۔ ثنا کا کہنا ہے کہ انہوں نے اسکرپٹ اچھی طرح پڑھ لیا ہے اور وہ کسی بھی طرح کا کوئی سمجھوتہ کرنے کے لئے تیار نہیں ہیں میرا کی فلم ’نظر‘ میں ایک سین پر کھڑے ہونے والے تنازعہ کے بارے میں کہا کہ انہوں نے میرا کی فلم ابھی نہیں دیکھی، انہیں نہیں معلوم کہ فلم میں وہ منظر کیسا ہے۔ تاہم انہوں نے اعتراف کیا کہ چاہے لولی وڈ ہو یا بالی وڈ دونوں جگہ کی ہیروئین کو اکثر ’مشکل‘ حالات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس کے لئے وہ پہلے سے تیار نہیں ہوتی۔ لیکن انہوں نے کہا کہ وہ ایسا کوئی منظر فلمانے کی اجازت نہیں دیں گی جس سے وہ مطمئن نہ ہوں۔ ثنا کو اعتراف ہے کہ ابھی ان کے ملک میں لوگ اتنے آزاد خیال نہیں ہوئے ہیں جتنے کہ بھارت میں ہیں۔ تاہم انہوں نے واضح کیا کہ میرا کو بھی پاکستان میں کسی نے برا بھلا نہیں کہا۔ میرا ان کی اچھی دوست ہیں اور دونوں نے ایک ساتھ پانچ فلموں میں کام کیا ہے۔ ثنا اپنی فلم کی شوٹنگ کے لئے بھارت کے علاوہ بنگلہ دیش، روس اور کینیڈا جائیں گی ۔پہلی ہی فلم میں سنی دیول جیسے ہیرو کے ساتھ کام کرنے پر وہ خود کو خوش قسمت تصور کر رہی ہیں۔ ثنا کا کہنا ہے کہ پہلے تو یہ ایک اعزاز کی بات ہے، دوسرے انہیں سیکھنے ملے گا ۔ثنا اچھے ڈائریکٹرز کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہیں ان کا کہنا ہے کہ فلم کی کامیابی کا زیادہ تر انحصار اس کے ڈائریکٹر کی قابلیت پر ہوتا ہے ۔ انہیں بولی وڈ کا کون سا ہیرو اور کون سی ہیروئین پسند ہیں اس کا جواب وہ خوبصورتی کے ساتھ یہ کہتے ہوئے گول کر گئیں کہ انہیں سب پسند ہیں اگر چند کا نام لیا اور کسی کا نام لینا بھول گئیں تو دوسرے کو برا لگے گا۔ فلم ’قافلہ‘ اگلے سال مارچ تک مکمل ہو جائے گی۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||