BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 17 April, 2006, 08:08 GMT 13:08 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سلمان کے مداح، لارا کی خاموشی اور سیف کا خوف

سلمان خان
سلمان خان اپنی بالکونی پر مداحوں کا شکریہ ادا کر رہے ہیں
سلمان خان کے شیدائی
سلمان خان عوام میں کتنے مقبول ہیں اس کا اندازہ کسی کو نہیں ہوتا اگر سلمان تین دن جودھپور کی جیل میں نہ گزارتے۔ جودھپور عدالت کے باہر تو ان کے پرستاروں کو وہاں سے ہٹانے کے لیئے لاٹھیاں چلیں ہی لیکن ممبئی میں بھی گھروں میں ان کے لیئے دعائیں مانگی گئیں۔

جس دن سلمان خان کو جیل جانا پڑا اسی دن سے ان کا ایک ننھا پرستار بارہ سالہ افضل خان کھانا پینا چھوڑ کر زمین پر بغیر چادر بچھائے سونے لگا۔ ان کی ضمانت کی خبر ملتے ہی باندرہ میں ان کے گھر کے باہر لوگوں کا ہجوم بڑھنے لگا اور جب سلمان چارٹرڈ طیارہ کے ذریعہ گھر پہنچے تو ان کی ایک جھلک دیکھنے کے لیئے لوگ بے قابو تھے۔ اتنا پیار دیکھ کر سلمان کی آنکھوں میں آنسو بھر آئے۔ انہوں نے جب دیر رات تک لوگوں کو اسی طرح کھڑے دیکھا تو وہ دوبارہ بالکنی میں آئے۔ لوگوں نے انہیں اپنا ٹی شرٹ اتارنے کے لیئے کہا اور سلمان نے جذبات سے مغلوب ہو کر ٹی شرٹ اتار کر اپنے شیدائیوں پر پھینک دیا جسے ٹکڑے کر کے لوگوں نے آپس میں تقسیم کر لیا۔ لگتا ہے عدالت کا چاہے جو بھی فیصلہ ہو یا سلمان کو کسی فلم میں ایوارڈ ملے یا نہیں مگر ان کے لیئے اس پیار سے بڑھ کر کوئی ایوارڈ ہو ہی نہیں سکتا۔

عامر خان مصیبت میں

عامر خان نرمدا بچاؤ کمیٹی کے اراکین کے ہمراہ

فلم انڈسٹری کے’خان‘ ہی آخر کیوں مصیبتوں میں پھنستے ہیں۔ اب دیکھیئے عامر خان غریبوں سے ہمدردی کا اظہار کرنے نرمدا بچاؤ آندولن کے دھرنے میں کیا گئے کہ سیاسی پارٹیوں کو ان کی مخالفت کا ایک موقع ہاتھ آگیا۔ گجرات میں ان کے خلاف مظاہرے جاری ہی تھے کہ ممبئی میں بھی ان کے گھر کے باہر احتجاج شروع ہو گیا۔ عامر البتہ اپنی بات پر قائم ہیں کہ وہ سیاسی پارٹیوں کے ان ہتھکنڈوں سے ڈرنے والے نہیں ۔

کُول کُول ملکہ
ہاٹ۔ہاٹ ملکہ اب کُول ہو گئی ہیں۔ مشروب’سیون اپ‘نے اپنی بوتل کی شکل بدلی تو اس کے نشیب و فراز کی نمائش کے لیئے انہیں ملکہ سے اچھا کون ملتا؟ اب اگر ہاٹ ملکہ گرمی میں ٹھنڈا رہنے کے لیئے سیون اپ کی بوتل کو منہ لگائیں گی تو شاید ہی سینکڑوں نوجوان ان کی اس ادا پر مرتے ہوئے اس کی نقل کرنے پر مجبور نہ ہوں۔ لیکن سوال یہ ہے کہ انہیں بوتل کے نشیب و فراز یا ملکہ کی ’فگر‘ میں سے کون زیادہ متاثر کر رہا ہے؟

ہاٹ،ہاٹ ملکہ اب کُول ہو گئی ہیں

بگ بی کے جلوے
بگ بی آج بھی جوانوں کی طرح پر کشش ہیں ! یہ ہم نہیں تبو جی کہہ رہی ہیں۔ تبو پہلی مرتبہ امیتابھ بچن کے ساتھ فلم’چینی کم‘میں کام کریں گی اور اس فلم کے کردار کے مطابق امیت جی کو اپنے بال لمبے کر کے اس کی چھوٹی سی پونی بنانی تھی۔ تبو کو وہ چھوٹی سی پونی بہت’پرکشش‘ لگتی ہے اس لیئے وہ سیٹ پر کنگھا لے کر امیت جی کے بال بناتی ہیں۔

جب ’وجہ‘ نہیں رہی تو جھگڑا کیسا
سلمان خان کو قید کی سزا کے بارے میں سنتے ہی ان کے والدہ سلٰمی بیمار ہو گئیں۔ پوری فلم انڈسٹری ان کی عیادت کو پہنچی لیکن ایک ایسا شخص بھی پہنچا جس نے واقعی سب کو حیران کر دیا۔ وہ تھے وویک اوبرائے۔ وویک اپنے والدین کے ہمراہ ہسپتال پہنچے۔ سلمان کی ماں کی قدم بوسی کی اور ان کے جلد اچھا ہونے کی تمنا کی۔ وویک نے سوچا ہو گا کہ جب محبوبہ ایشوریہ ہی نہیں رہیں جن کی وجہ سے جھگڑا ہوا تھا تو پھر تلخی کیسی۔

فلموں سے دور رہو ورنہ!

بالی وڈ کے مشہور ولن گلشن گروور

بالی وڈ کے’بیڈ مین‘ گلشن گروور نے کہا ہے کہ اگر ان کا بیٹا فلموں میں کام کرنے کی ضد کرے گا تو وہ اسے عاق کر دیں گے۔ کیوں بھئی؟ لیکن ہم سے کسی نے کہا کہ ’بیڈ مین‘ کا ان سے اچھا تجربہ آخر کسے ہوگا۔ اس لیئے وہ اپنے بیٹے کو اس سے دور رکھنا چاہتے ہیں۔

لارا کا منہ بند
لارا دتہ ’منہ برت‘(خاموش رہنا) پر ہیں ۔وہ کسی سے بات نہیں کر رہی ہیں اور انہوں نے اپنا موبائل فون بھی بند کر رکھا ہے۔ جاسوسی کی گئی تو پتہ چلا کہ وہ ’ آرٹ آف لِونگ‘ (زندگی جینے کا فن ) نامی تنظیم سے منسلک ہو گئی ہیں اور اس کے پروگرام کا ایک حصہ ذہن کو پرسکون کرنے کے لیئے خاموش رہنا ہے۔ لارا جی اگر آپ ایسا کریں گی تو آپ کے بوائے فرینڈ کیلی ڈروجی کا کیا ہوگا؟

سابق ملکۂ حسن اور بالی وڈ کی ہیروئن لارا دتہ

شادی کا خوف
چھوٹے نواب سیف علی خان کو ممی شرمیلا ٹیگور نے وارننگ دی ہے کہ وہ اب جلد اپنا گھر بسا لیں ۔سیف ماں کا حکم اس مرتبہ ضرور ماننا چاہتے ہیں لیکن کشمکش جاری ہے کہ گرل فرینڈ روزا سے شادی کریں یا نہ کریں۔ سنا ہے وہ ابھی بھی پہلی شادی اور پرانی زندگی کی تلخیوں کو نہیں بھولے ہیں ۔

بالی وڈ ڈائری
ایشوریہ وویک کا ساتھ نہ رہا، اداکارائیں چھٹی پر
کسنگ کنگپیسہ لگتا کہاں ہے؟
بالی وڈ ڈائری: ایک گانے کے لیے طیارہ چارٹر ہوا
قطرینا کیفبالی وڈ ڈائری
پریانکا کی ناراضگی اور سلو بھیا کی فراخدلی
ملکہ شیراوتبالی وڈ ڈائری
ملکہ شیراوت کے نخرے اور ایشا کے بولڈ سٹیپ
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد