BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 13 April, 2006, 08:03 GMT 13:03 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ضمانت منظور، سلمان جیل سے باہر

سلمان خان
سلمان خان تین تک جودھ پور سنٹرل جیل میں قید رہے
جودھ پور کی سیشن عدالت نے بالی ووڈ اداکار سلمان خان کی ضمانت کی درخواست منظور کر لی جس کے بعد انہیں جیل سے رہا کر دیا گیا ہے۔

سلمان خان گزشتہ تین روز سے جودھپور کی سینٹرل جیل میں قید ہیں۔آج صبح سیشن جج کی عدالت میں جرح کے بعد عدالت نے انہیں دو لاکھ روپے کے مچلکے اور پچیس ہزار روپے جرمانے کی ادائیگی کی شرط پر رہا کرنے کا حکم دیا۔

گزشتہ پیر کے روز جودھ پور کی ایک ذیلی عدالت نے سلمان خان کو چنکارا ہرنوں کے شکار کے جرم میں پانچ سال قید بامشقت کی سزا دی تھی جس کے بعد انہیں جیل بھیج دیا گیا تھا۔

سلمان خان کی ضمانت کی درخواست کی سماعت کے دوران ان کے بھائی سہیل خان، دوست قطرینہ کیف، فلم اسٹار گووندا، ہدایت کار ساجد ناڈیا والا اور ڈیوڈ دھون جیسی بالی وڈ کی کئی جانی مانی ہستیاں وہاں موجود تھیں۔

سلمان خان کے ہزاروں مداح ان کی جھلک دیکھنے کے لیے پہلے ہی سے بے تاب تھے اور گوندا اور قطرینہ کے پہنچنے سے مداحوں کی زبر دست بھیڑ عدالت کے باہر جمع ہوگئی تھی جس پر قابو پانے کے لیے انتظامیہ کو سخت محنت کرنی پڑی۔

>سلمان خان کی دوست قطرینہ کیف بھی ان سے ملنے جیل پہنچیں

ضمانت کی خبر ملنے کے ساتھ ہی سلمان خان کی والدہ بھی ممبئی کے لیلاوتی ہسپتال سے گھر آگئی ہیں۔ سلمان کے جیل جانے کی خبر سنتے ہی ان کی حالت بگڑ گئی تھی اور انہیں ہسپتال میں داخل کرانا پڑا تھا۔ گزشتہ روز سلمان کے بھائی سہیل خان اور بہن الویرہ اگنی ہوتری نے ان سے جیل میں ملاقات کی تھی اور بعد ازاں بتایا تھا کہ سلمان اچھی حالت میں ہیں۔

نایاب ہرنوں کے شکار کا یہ معاملہ سنہ 1998 کا ہے۔ اس وقت سلمان خان فلم’ہم ساتھ ساتھ ہیں‘ کی شوٹنگ کے لیئے جودھپورگئے تھے۔ ان کے ہمراہ اداکار سیف علی خان ، ستیش شاہ اور اداکارہ تبو ، نیلم اور سونالی بیندرے بھی تھے۔ شکار کے اس معاملے میں آٹھ سے زیادہ مقدمات درج کیئےگئے تھے۔

اس سے قبل ایک دیگر معاملے میں عدالت فروری میں سلمان خان کو ایک سال کی قید اور پانچ ہزار روپے جرمانے کی سزا دے چکی ہے۔ سلمان نے اس فیصلے کے خلاف بھی اپیل دائر کر رکھی ہے۔

اسی بارے میں
سلمان خان: جمعرات کو سماعت
12 April, 2006 | فن فنکار
سلمان خان کومہلت مل گئی
11 March, 2006 | فن فنکار
سلمان کے خلاف ایک اور مقدمہ
27 February, 2006 | فن فنکار
سلمان خان کو قید کی سزا
17 February, 2006 | فن فنکار
عدالت: سلمان کو دس دن کی مہلت
15 December, 2005 | فن فنکار
سلمان خان کی ضمانت منسوخ
13 December, 2005 | فن فنکار
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد