عدالت: سلمان کو دس دن کی مہلت | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بولی وڈ کےاداکار سلمان خان کو بالآخر ممبئی کی ایک عدالت نے دس دنوں کی مہلت دے دی ہے۔ جسٹس ایس سی دھرم ادھیکاری نے سلمان خان کے وکیل ایس ماروڑی کی جانب سے داخل کی گئی اپیل کو منظور کر لیا جس میں انہوں نے اپنے مؤکل کے غیر ضمانتی وارنٹ کو منسوخ کرنے کی اپیل کی تھی۔ عدالت نے سلمان کو دس دنوں کی مہلت دیتے ہوئے انہیں اس دوران عدالت کے سامنے حاضر ہونے کا حکم دیا ۔ سلمان خان کے خلاف جودھپور کی ایک عدالت کے چیف جوڈیشیل مجسٹریٹ ویریندر کمار جین نے غیر ضمانتی وارنٹ جاری کر دیا تھا۔ سلمان خان کے وکیل دپیش مہتہ نے بی بی سی اردوڈاٹ کوم سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اب راحت ملی ہے۔ دپیش نے بتایا کہ سلمان خان نے اس سے قبل دو مرتبہ عدالت میں حاضری نہیں دی تھی کیونکہ وہ ملک سے باہر تھے لیکن اس مرتبہ ان کی طبیعت خراب تھی۔ بالوں کے علاج کے بعد وطن واپسی پر ڈاکٹر نے انہیں ہدایت دی تھی کہ وہ باہر نہ نکلیں۔ وہاں اینٹی بایوٹیکس دواؤں کی وجہ سے بھی ان کی طبیعت خراب ہو گئی تھی۔
عدالت میں انہوں نے خرابی صحت کی سند پیش کی تھی لیکن عدالت نے اسے منسوخ کر دیا تھا اور ان کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری کر دیا۔ دپیش کے مطابق وہ آئندہ ہفتے سلمان کے ساتھ جودھپور کی عدالت میں پیش بولی وڈ کے اداکار سلمان خان جو ہمیشہ کسی نہ کسی تنازعہ میں گھرے رہتے ہیں۔ ان پر اکتوبر 1998 میں جودھپور کے جنگلات میں تین نایاب کالے ہرنوں کے شکار کا الزام ہے۔ان کے ساتھ اداکار ستیش شاہ کا نام بھی شامل ہے ۔ سلمان خان اس وقت ساجد نڈیاڈ والا کی فلم ’جان من‘ کی شوٹنگ میں مصروف تھے لیکن طبیعت کی خرابی اور اب عدالت میں حاضری کے پیش نظر ان کی فلم کی شوٹنگز منسوخ کر دی گئی ہیں۔ ساجد کو دوسری مرتبہ فلم کی شوٹنگ روکنی پڑی ہے۔ پہلی مرتبہ سلمان خان کے ٹیپ کی تنازعہ کی وجہ سے فلم کا بنا بنایا سیٹ توڑنا پڑا تھا۔ سلمان پر کالے ہرنوں کے شکار کے علاوہ باندرہ میں ہی ان کی کار سے کچل کر ایک شخص کے ہلاک ہونے کا مقدمہ چل رہا ہے۔ |
اسی بارے میں سلمان خان پر اقدام قتل کا الزام واپس18 December, 2003 | فن فنکار سلمان خان کے انڈر ورلڈ سے تعلقات؟14 July, 2005 | فن فنکار سلمان خان کی فلم کے خلاف مظاہرے 15 July, 2005 | فن فنکار آڈیو ٹیپ: آواز سلمان کی نہیں16 September, 2005 | فن فنکار سلمان خان کی ضمانت منسوخ13 December, 2005 | فن فنکار | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||