سلمان خان کی ضمانت منسوخ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارت کی مغربی ریاست راجستھان کی ایک عدالت نے بالی وڈ کے مشہور ہیرو سلمان خان کی ضمانت منسوخ کر دی ہے۔ سلمان خان کے خلاف اس عدالت میں سنہ 1998 میں جودھ پور کے علاقے میں دو کالے ہرن ہلاک کرنے پر مقدمہ چل رہا ہے۔ سلمان خان کو پیر کو اس عدالت میں حاضر ہونے کے لیے کہا گیا تھا تاہم وہ عدالت نہیں پہنچے جس پر عدالت نے ان کی ضمانت منسوخ کر دی اور حکم دیا کہ اگر سلمان خان بارہ جنوری کو ہونے والی پیشی پر بھی نہیں آتے تو انہیں گرفتار کر لیا جائے۔ سلمان خان کے وکیل کا کہنا تھا کہ سلمان سر پر ٹانکے لگے ہونے کی وجہ سے عدالت میں حاضر نہیں ہو سکے۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ سلمان خان کا بیان اس مقدمے میں نہایت اہمیت کا حامل ہے کیونکہ اب یہ مقدمہ اپنے اختتامی مراحل میں داخل ہو چکا ہے۔ یاد رہے کہ کالے ہرن کے شکار کے معاملے میں سلمان خان واحد بھارتی ستارے نہیں جنہیں مقدمے کا سامنا ہے بلکہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور فلمسٹار سیف علی خان کے والد نواب منصور علی خان پٹودی پر بھی نہ صرف ہرن مارنے کا الزام لگایا جا چکا ہے بلکہ وہ اس مقدمے میں ضمانت پر ہیں۔ | اسی بارے میں آڈیو ٹیپ: آواز سلمان کی نہیں16 September, 2005 | فن فنکار سلمان خان کی فلم کے خلاف مظاہرے 15 July, 2005 | فن فنکار سلمان خان کے انڈر ورلڈ سے تعلقات؟14 July, 2005 | فن فنکار سلمان خان پر اقدام قتل کا الزام واپس18 December, 2003 | فن فنکار | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||