BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 16 September, 2005, 19:14 GMT 00:14 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
آڈیو ٹیپ: آواز سلمان کی نہیں

سلمان خان
سلمان خان پر نشے کی حالت میں ایک شخص کو گاڑی کے نیچے کچلنے کا بھی الزام ہے
ممبئی پولیس نے کہا ہے کہ بالی ووڈ اداکار سلمان خان اور ایشوریہ رائے کی متنازعہ بات چیت کے ٹیپ میں مرد کی آواز سلمان خان کی نہیں ہے۔

چندی گڑھ کی ایک لیب میں اس ٹیپ کی جانچ کے بعد ممبئی پولیس نے یہ بیان جاری کیا ہے۔ میڈیا کی کئی رپورٹس میں یہ دعوی کیا گیا تھا کہ اس ٹیپ میں اداکار سلمان خان اپنی دوست ایشوریہ یہ رائے سے بات چیت کے دوران یہ کہتے ہیں کہ انکے تعلقات انڈرولرڈ سے ہیں۔

سلمان خان کے وکیل دیپیش مہتہ نے پولیس کے آج کے بیان کے بارے میں کہا کہ ’سچائی کا انہیں پہلے ہی سے پتہ تھا‘۔ انہوں نے بی بی سی کو بتایا کہ ’مسٹر خان اس بات سے آگاہ تھے کہ ٹیپ میں کسی دوسرے شخص نے انکی آواز کی نقل کی ہے‘۔ انکا کہنا تھا کہ سلمان خان ایک کام یاب اداکار ہیں اور ان کی آواز کی نقل ایسا شخص آسانی سے کر سکتا ہے جس میں آواز کی نقل کرنے کی صلا حیت ہو۔ مسٹر مہتہ نے کہا ’یہ کسی ایسے ہی فنکار کی حر کت تھی‘۔

مسٹر مہتہ نے کہا کہ ذراء ابلاغ نے بلا کسی ثبوت کے مسٹر خان کو بد نام کرنے کی کوشش کی ہے۔ انہوں نے کہا کے میڈیا کو اپنی ذمے داریوں کا احساس ہونا چاہیے اور انہیں اگلی مرتبہ یوں ان کی ذاتی زندگی میں دخل اندازی نہیں کرنی چاہيے۔

یہ معاملہ اس وقت روشنی میں آیا تھا جب کئی ٹیلیوژن چینلوں اور اخبارات نے ایک آوڈیوں ٹیپ کے بارے میں خبر شا‏‏ئع کی تھی۔ خبروں میں یہ دعوی کیا گیا تھا کہ میڈیا کے پاس ایک ایسا ٹیپ موجود ہے جس میں اداکار سلمان خان اپنی دوست ایشوریہ رائے سے بات چیت کے دوران یہ کہتے ہیں کہ انکے تعلقات انڈرولرڈ سے ہیں۔

ان خبروں کے شائع ہونے کے بعد ریاستی حکومت نے اس بات کا اعتراف کیا تھا کہ چار برس قبل انہوں نے سلمان خان کے گھر کا ٹیلی فون ٹیپ کرنے کا حکم دیا دتھا۔

حالیہ برسوں میں سلمان خان کئی مرتبہ اس طرح کے تنازعہ میں رہ چکے ہیں۔ فل وقت ان پر غیر قانونی شکار کے معاملے میں ایک مقدمہ راجستھان میں چل رہا ہے اور اس کے علاوہ ایک مقدمہ ممبئی کی عدالت میں بھی چل رہا ہے جس میں ان پر الزام ہے کہ انہوں نے شراب کے نشے میں فٹ پاتھ پر سوئے ہوئے لوگوں کو اپنی کار سے کچل کر ہلاک کر دیا تھا۔ اس واقعہ میں ایک شخص ہلاک ہو گیا تھا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد