سلمان خان کومہلت مل گئی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارت کی ایک عدالت نے فلمی اداکار سلمان خان کو فوری طور پر جیل میں بند کیے جانے سے روک دیا ہے۔عدالت سلمان خان کی اپیل کی سماعت ایک مہینے بعد، بارہ اپریل کو پھر شروع کرے گی۔ سلمان خان کوگزشتہ مہینے کالے ہرن کا شکار کرنے کے الزام میں ایک سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ جودھ پور کے سیشن جج یشپال چودھری سلمان خان کے خلاف عدالتی فیصلے کو اس وقت تک معطل کر دیا ہے جب تک سیشن کورٹ سلمان خان کی اپیل کا سن نہیں لیتی۔ جودھ پور کے شیشن جج یشپال چودھری نے ماتحت عدالت کے فیصلے کو معطل کر دیا ہے۔ سترہ فروری کوجودھ پور بھارت کی ایک عدالت نے سلمان خان کو 1998 میں کالے ہرن کا غیر قانونی شکار پر ایک سال قید کی سزا سنائی تھی۔ تھر صحرا کے رہائشی بشنوئی قبیلے کے اسی لوگوں نے سلمان خان کے خلاف گواہی دی ہے۔ بھشوانی قبیلے کے لوگ کالے ہرن اور چنکارہ ہرن کو مقدس سمجھتے ہیں۔ سلمان خان نے کبھی بھی جرم تسلیم نہیں کیا۔اس مقدمے کے دوران اپنے آپ کو بے قصور قرار دیتے رہے ہیں۔ سلمان خان کے خلاف یہ مقدمہ جودھ پور کی ایک عدالت میں سات سال تک جاری رہا اور گزشتہ ماہ ہی سلمان خان نے اس مقدمے کی طوالت سے تنگ آ کر عدالت سے کہا تھا کہ ’میں اس طویل مقدمے سے تنگ آ گیا ہوں، مجھے پھانسی دے دی جائے‘۔ ہندوستان میں کالا ہرن ایک نایاب نسل کا ہرن ہے۔ اور نایاب ہونے کی وجہ سے ان کے شکار پر پابندی عائد ہے۔ سلمان خان اپنی ایک فلم’ ہم ساتھ ساتھ ہیں‘ کی شوٹنگ کے سلسلے میں جودھ پور میں تھے جب شکار کا یہ واقعہ پیش آیا تھا۔ غیر قانونی شکار کا معاملہ بالی وڈ کے اس مشہور ہیرو پر درج واحد مقدمہ نہیں بلکہ ان پر ممبئی میں سنہ 2002 میں فٹ پاتھ پر سوئے ہوئے افراد پر گاڑی چڑھانے کے معاملے میں بھی مقدمہ چل رہا ہے۔ اس حادثے میں ایک شخص ہلاک اور تین زخمی ہوئے تھے۔ اس سلسلے میں سلمان خان پر دس الزامات ہیں جن میں انہیں قید کی سزا ہو سکتی ہے۔ تاہم وہ ان تمام الزامات سے انکار کرتے آئے ہیں۔ | اسی بارے میں سلمان خان کو قید کی سزا17 February, 2006 | فن فنکار سلمان کے خلاف ایک اور مقدمہ27 February, 2006 | فن فنکار ’مجھے پھانسی کیوں نہیں دیدیتے‘12 January, 2006 | انڈیا عدالت: سلمان کو دس دن کی مہلت 15 December, 2005 | فن فنکار سلمان خان کی ضمانت منسوخ13 December, 2005 | فن فنکار سلمان خان کی گرفتاری پر مشورہ 20 July, 2005 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||