BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 20 July, 2005, 15:35 GMT 20:35 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سلمان خان کی گرفتاری پر مشورہ

 سلمان خان
ایشوریا رائے اگر سلمان کے خلاف مقدمہ درج کرا دیں تو ان کی گرفتاری ہو سکتی ہے
بالی وڈ اداکار سلمان خان ٹیپ کے معاملہ میں آج مہاراشٹر کے وزیر داخلہ آر آر پاٹل نے اسمبلی میں بیان دیا ہے کہ سلمان خان کے ذاتی ٹیلی فون پولیس کی کرائم برانچ نے ٹیپ کیے تھے ۔

انہوں نے بتایا کہ سن دو ہزار ایک میں اٹھائیس اگست سے پچیس اکتوبر کے دوران ہونے والی تمام گفتگو ٹیپ ہوئی تھی۔

مسٹر پاٹل نے ایوان میں اس معاملہ کی تفتیش کے لیے دو رکنی ٹیم کا اعلان کیاہے۔ وزیرِداخلہ نے یہ بھی کہا کہ مافیا سے مبینہ تعلقات اور اس معاملہ میں سلمان خان سے تفتیش کے لیے ’مکوکا‘ قانون کے تحت گرفتاری پر قانونی ماہرین سے مشورہ لیا جا رہا ہے اور اگر قانونی ماہرین حکومت کو ہری جھنڈی دکھاتے ہیں تو سلمان کی گرفتاری کبھی بھی عمل میں آسکتی ہے۔

سلمان خان کا فون ٹیپ کرنے کی ضرورت کیوں محسوس ہوئی اس کے بارے میں پولیس کے محکمے کا کہنا ہے کہ جب پولیس بالی وڈ اور انڈرورلڈ کے تعلقات کی تفتیش میں ابوسالم کا فون ٹیپ کر رہی تھی اس کے فون پر ممبئی سے کوئی فون کر رہا تھا۔ یہ ستائیس اگست کی بات ہے۔اس کے بعد پولیس نے اجازت لے کر اٹھائیس اگست سے فون ٹیپ کرنا شروع کیے۔ تب پتہ چلا کہ یہ فون سلمان خان کا ہے۔

یہ فون پولیس کے محکمے کی کس برانچ ٹیپ کیا اس کی تفتیش کے لیے گزشتہ روز انکاؤنٹر کے ماہر پولیس انسپکٹر پردیپ شرما، اس وقت ان کے اسسٹنٹ دیا نائیک، اشوک بورکر اور پرکاش بھنڈاری سے بھی تفتیش کی گئی۔

بتایا جاتا ہے کہ کرائم برانچ کی یہی شاخ چونکہ اس کیس کی تفتیش کر رہی تھی اس لیے اسی نے یہ فون بھی ٹیپ کیا تھا۔

سلمان خان کیس کے معاملہ میں کئی اعلی پولیس افسران شک کے گھیرے میں ہیں۔ یہ بھی پوچھا جارہا ہے کہ پولیس نے آخر اس پر کارروائی کیوں نہیں کی اور یہ فون ٹیپ چار سال بعد باہر کیسے گیا اس کے پیچھے کس کا کیا مقصد ہے؟

قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ جب تک ایشوریا رائے سلمان خان کے خلاف دھمکی کا کیس درج نہیں کراتی ہیں تب تک سلمان کی گرفتاری عمل میں نہیں آسکتی ہے ۔ سلمان کے لیے اب تک یہ بات ان کے حق میں جاتی ہے کیونکہ ایشوریا نے اس بار بھی پولیس سے کہا کہ ٹیپ میں ان کی آواز نہیں ہے لیکن چند ماہرین اس کے خلاف ہیں ان کا کہنا ہے کہ سلمان نے جس طرح فون میں بم دھماکوں سے متعلق آگاہی کا ذکر کیا تھا اور مافیا سے اپنے تعلق کا ذکر کیا تھا اس بنیاد پر پولیس اسے گرفتار کر کے تفتیش کر سکتی ہے۔

لیکن صرف ٹیپ کی بنیاد پر سلمان کو سزا نہیں مل سکتی کیونکہ عدالت میں صرف یہ ثبوت قبول نہیں کیا جا سکتا ہے اسی بنیاد پر اس سے قبل بھرت شاہ، سابق جج جےجیت سنگھ بری ہو چکے ہیں۔ اگر پولیس کو سلمان کے خلاف کچھ اور ٹھوس ثبوت کہیں سے ملے تو شاید سلمان کے لیے یہ تکلیف دہ ثابت ہو سکتا ہے۔

پولیس کے پاس مافیا سے بات چیت کے ایسے کئی ٹیپ موجود ہیں جن میں بولی وڈ اداکاروں نے کئی مافیا سرغناؤں سے بات کی لیکن چونکہ صرف گفتگو گرفتاری یا سزا کی بنیاد نہیں ہو سکتی اس لیے پولیس نے آج تک ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی۔

66سلمان، ٹیپ تنازعہ
فلم کی ریلیز پر کئی شہروں میں مظاہرے
66ایک نیا ٹیپ
اداکار سلمان خان کے انڈر ورلڈ سے تعلقات؟
66سلمان پر نیا ہنگامہ
بولی ووڈ اور مہاراشٹر اسمبلی میں ہنگامہ
66میں نے پیار کیوں کیا؟
پندرہ برس بعد سلمان کیا کہہ رہے ہیں؟
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد