BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 24 June, 2005, 09:52 GMT 14:52 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’میں نے پیار کیوں کیا؟‘

سلمان خان
’میں اپنا نقاد خود ہوں اور زندگی کو بہت سنجیدگی کے ساتھ نہیں لیتا‘
’مجھ سے شادی کروگی‘ کہنے والے سلمان خان اب پریشان ہیں اور کہتے ہیں کہ میں نے پیار کیوں کیا؟ یہ سلمان خان کی آنے والی فلم کا ٹائٹل ہے جس میں سلمان ایک بار پھر کامیڈی کرتے نظر آئیں گے۔

فلم میں سلمان (سمیر) ہڈیوں کے ڈاکٹر ہیں لیکن لڑکیوں کے ساتھ فلرٹ کرنا انہیں اچھا لگتا ہے ۔ان کی نرس سشمیتا سین (نینا) کا کام مریضوں اور ساتھ ہی ڈاکٹر کی گرل فرینڈز کے ملنے کے اوقات کا ریکارڈ رکھنا ہے۔

ڈاکٹر سمیر ہر خوبصورت لڑکی سے فلرٹ کرتا ہے لیکن جب وہ ڈاکٹر سے شادی کی بات کرتی ہے تو ڈاکٹر یہ کہہ کر ٹال جاتا ہے کہ اس کی تو شادی ہو چکی ہے۔ اس دوران ڈاکٹر کے پاس لندن سے آئی ایک لڑکی قطرینہ کیف آتی ہے جو ڈاکٹر سے اپنی بیوی کو طلاق دینے کے لیے کہتی ہے۔ بس یہیں سے ڈاکٹر کو ایک جھوٹ کو چھپانے کے لیے دوسرا اور پھر کئی جھوٹ بولنے پڑتے ہیں جس میں اس کا ساتھ اس کی نرس دیتی ہے۔ فلم میں ان کے علاوہ سہیل خان ،ارشد وارثی اور راج پال یادو ہیں ۔ یہ فلم ہالی وڈ کی فلم ’ کیکٹس فلاور‘ کا چربہ ہے۔

سلمان کی حقیقی زندگی کی دوست قطرینہ اس فلم میں ان کی محبوبہ بنی ہیں۔ سلمان نے سولہ سال قبل سورج چندر برجاتیہ کی فلم ’میں نے پیار کیا‘ کی تھی اور اب میں نے پیار کیوں کیا ؟ کہنے پر مجبور کیوں ہوئے اور سلمان ہنستے ہوئے کہتے ہیں،’پندرہ سال کا عرصہ کافی طویل ہوتا ہے انسان کی ترجیحات بدلتی رہتی ہیں ۔وہ فلم ایک رومانی فلم تھی یہ ایک کامیڈی فلم ہے ۔ مجھے کامیڈی کرنے میں مزہ آتا ہے۔ مجھ سے شادی کروگی سے پہلے ’ہیلو برادر‘ کی تھی میری نظر میں اس میں بھر پور کامیڈی تھی۔ لوگوں نے اسے پسند بھی کیا تھا لیکن پتہ نہیں کیوں باکس آفس پر نہیں چل سکی‘۔

قطرینہ کے ساتھ کام کرنے کے بارے میں سلمان کا کہنا ہے کہ ’ قطرینہ کے ساتھ کام کرنا ایسا ہی ہے جیسا رانی اور پریانکا یا کسی اور ہیروئین کے ساتھ کام کرنا‘ ۔

سلمان کہتے ہیں’میں اپنا نقاد خود ہوں ۔زندگی کو بہت سنجیدگی کے ساتھ نہیں لیتا ،میرا ماننا ہے کہ آپ کو زندگی میں سیدھی راہ چلنا چاہیے اور پھر ایک وقت پر دائیں مڑنا لازمی ہے‘۔

News image
سلمان خان فلم کے ایک منظر میں

سلمان کو اپنے والد کی دو فلمیں ’دیوار‘ اور ’مجبور‘ سب سے زیادہ اچھی لگتی ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ اگر انہیں دونوں میں سے کوئی ایک فلم کرنے کے لیے کہا جائے تو بے شک وہ دیوار کریں گے اور وہ بھی امیتابھ بچن کا کردار ۔

سلمان کہتے ہیں کہ زندگی میں وہ کبھی سمجھوتہ کرنا پسند نہیں کرتے لیکن اگر معاملہ ان کے خاندان کا ہوا تو وہ بلاجھجھک سمجھوتہ کرنے پر رضامند ہو جائیں گے ۔

سڑک حادثہ کے بعد ہونے والے واقعات کو وہ آج بھی بھلا نہیں پائے ہیں ۔اس موقع کی بات کرتے ہوئے وہ تلخ ہو جاتے ہیں ۔زندگی نے انہیں بہت کچھ سکھا دیا ہے ۔ ان کا کہنا ہے ان کے کیس کے بعد ایسے کئی کیس سامنے آئے لیکن انہیں ضمانت باآسانی مل گئی۔

باندرہ میں رہنے والے لوگوں کے مطابق سلمان اپنی دوسری ماں ہیلن سے بہت متاثر ہیں اور ان کے ساتھ وہ اکثر باندرہ کے ہولی فیملی اسپتال میں جا کر مریضوں کی عیادت کرتے ہیں ان کی مالی امداد کرتے ہیں ۔سینٹ اینتھونی اولڈ ایج ہوم میں رہنے والے ضعیف لوگوں کے لیے سلمان ان کا مسیحا ہے جبکہ سلمان کہتے ہیں’یہ میری ذاتی زندگی ہے اور میں اس کی شہرت نہیں چاہتا ‘۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد