BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 06 May, 2005, 23:36 GMT 04:36 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
دواداکاراؤں کے خلاف کارروائی؟

News image
ملزمان لوٹے ہوۓ طلائی اور جڑاؤ زیورات مبینہ طور پر دواداکاراؤں کو دیتے رہے
پاکستان کی صف اول کی دو اداکاراؤں کے خلاف پولیس نے مبینہ طور پر ڈکیتی میں لوٹے گئے زیورات تحائف کی صورت میں وصول کرنے کے الزامات کے تحت تفتیش شروع کر دی ہے۔

یہ بات لاہور پولیس کے سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس چودھری شفقات احمد نے جمعہ کے روز ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوۓ کہی۔

انہوں نے بتایا کہ لاہور پولیس نے دو ایسے ملزمان کو گرفتار کیا ہے جن میں سے ایک نے بزنس ایڈمنسٹریشن میں ماسٹرز کی ڈگری لے رکھی ہے اور اس کا تعلق ایک کھاتے پیتے گھرانے سے ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ان ملزموں نے سو کے قریب وارداتوں کا انکشاف کیا ہے اور یہ بھی بتایا کہ وہ لوٹ کا سامان عیش و عشرت میں اڑا دیتے تھے۔

ایس ایس پی نے پاکستان فلم انڈسٹری کی صف اول کی دو اداکاراؤں کا نام لیکر کہا کہ دوران تفتیش یہ بات سامنے آئی ہے کہ ملزمان ان دونوں اداکاراؤں کو لوٹے گئے سامان اور نقدی بطور تحفہ دیتے تھے اور اسی لوٹ کی رقم سے لاہور کے ایک فائیو سٹار ہوٹل میں کمرہ بک کراتے تھے۔

ایس ایس پی نے کہا کہ ملزمان لوٹے ہوۓ طلائی اور جڑاؤ زیورات بھی ان دونوں اداکاراؤں کو دیتے رہے۔

چودھری شفقات احمدنے کہا کہ ایک اداکارہ نے ایک فلم ساز کے توسط سے پچاس ہزار روپے پولیس کو بھجوائے ہیں جو برآمدگی میں ڈال دیئے گئے ہیں۔

سینئر پولیس افسر نے کہا کہ انہوں نے یہ تفتیشی افسران کو ہدایت کر دی ہے کہ وہ ان دونوں اداکاراؤں کے خلاف چالان مرتب کرکے عدالت کو بھجوائیں تاکہ عوام کے ان کے اس چہرے کو بھی دیکھ سکیں جو ان کے فلم کے پردے کے پیچھے ہے۔

تعزیرات پاکستان کے تحت جانتے بجھتے ہوۓ مسروقہ مال لینا یا خریدنا قانوناً جرم ہے جس کی سزا قید اور جرمانہ ہوسکتی ہے۔

یہ دونوں اداکارائیں فلموں میں مرکزی کردار ادا کرتی ہیں اور بطور ہیروئن ان کی کئی فلمیں باکس آفس پر ہٹ بھی ہوچکی ہیں۔

پاکستانی فلمی صنعت کی بعض شخصیات نے ان پر عائد کیے جانے والے الزمات کی تردید کی ہے اور کہا ہےکہ کسی اداکارہ نے کسی ڈاکو سے مسروقہ مال لیا نہ ہی کسی قسم کی برامدگی کروائی گئی۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد