سنگیتا کی نئی فلم ’مصطفے خان‘ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
فلمی صنعت کتنے ہی مندے سے دوچار ہو، ہدایتکار سنگیتا فلم پر فلم بنائے جارہی ہیں۔ عید پر نمائش کے لیے پیش کی جانے والی ان کی نئی اردو فلم ’مصطفے خان‘ کی آج تقریب رونمائی لاہور کے ایک مقامی ہوٹل میں ہوئی۔ سنگیتا کا کہنا ہے کہ اس فلم کی کہانی پاکستان سے شروع ہوکر دبئی میں ختم ہوتی ہے۔ یہ ان پڑھے لکھے نوجوانوں کی کہانی ہے جو پیشہ کمانے کے شوق میں ملک سے باہر جانا چاہتے ہیں اور انہیں پتہ نہیں کہ ملک سے باہر انہیں کن مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ یہ لڑکے غلط لوگوں کے ہاتھ چڑھ جاتے ہیں اور ان سے جو برا سلوک ہوتا ہے اسے مصطفے خان میں پیش کیا گیا ہے۔ سنگیتا کا کہنا ہے کہ اس فلم میں ایک گانا ’بیساکھی‘ کورس کی صورت میں ہے اور اسے بڑے زبردست طریقے سے فلمایا گیا ہے۔ اس فلم کے اداکاروں میں میں شان، سعود، ارباز خان، شفقت چیمہ، صائمہ، ریشم، لیلی اور نئی لڑکی زری شامل ہیں۔ سنگیتا نے کہا کہ ٹھیک ہے کہ فلمی صنعت مندی سے دوچار ہےلیکن ہر کاروبار میں اتار چڑھاؤ آتا ہے ایسا فلمی صنعت میں بھی ہے اور یہ امید ہے نئے سال میں یہ ٹھیک ہوجائے گا۔ سنگیتا نے کہا کہ پاکستان کے ہی سٹوڈیوز میں اچھی فلمیں بنی ہیں اور ہم ان سے ہی خوش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نئی کہانیوں اور نئے اداکاروں کے ساتھ فلمی صنعت اپنے بحران سے باہر آجائے گی۔ سنگیتا نے کہا کہ کیبل چینلز کی وجہ سے فلمی صنعت کو کچھ مشکلات کا سامنا ہے’ لیکن لوگ کب تک گھروں کے کمروں میں بیٹھ کر فلمیں دیکھیں گے وہ باہر نکلیں گے اور ہم اسی امید سے فلمیں بنارہے ہیں‘۔ ان کی کئی فلمیں سیٹ پر ہیں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||