BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 23 July, 2004, 11:36 GMT 16:36 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
آدھا کام مکمل ہو چکا ہے: ریما
کوئی تجھ سا کہاں
بطور ہدایت کار یہ ریما کی پہلی فلم ہے
بطور ہدایت کار اور فلمساز لالی وڈ کی مشہور اداکارہ ریما کی پہلی فلم ’کوئی تجھ سا کہاں‘ کا پچاس فیصد کام مکمل ہو چکا ہے اور فلم دو ہزار پانچ کی شروعات میں نمائش کے لیے تیار ہوگی۔

ملائشیا سے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے ریما نے بتایا کہ اب تک فلم کا تمام کام وقت پر مکمل ہوا ہے اور انہیں امید ہے کہ فلم دو ہزار پانچ میں پاکستان اور دیگر ممالک میں نمائش کے لیے تیار ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ فلم کے لیے انہوں نے جدید ترین ایکوپمینٹ کا استعمال کیا ہے اور ہر پہلو میں اچھے سے اچھا کام کرنے کی کوشش کی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ فلم کی تقریباً پچاس فیصدی شوٹنگ مکمل ہو چکی ہے۔ ریما کی فلم میں ان کے علاوہ ندیم، معمر رانا، وینا ملک، ببرک شاہ اور برطانیہ سے مس انڈیا چنی جانے والی سمرن بھی شامل ہیں۔

ریما کی فلم
فلم میں معمر رانا ریما کے مد مقابل ہیرو ہیں

یہ پوچھے جانے پر کہ فلم کب تک منظر عام پر آئے گی اوہوں نے کہا کہ وہ یہ فلم بہت پیار اور محبت سے بنا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا ’مجھے اس فلم کو ختم نہیں کرنا، مجھے اسے بنانا ہے اور چیز خوبصورت بنانے کے لیے وقت تو لگتا ہے‘۔

انہوں نے کہا کہ فلم کی شوٹنگ کے بعد پوسٹ پروڈکشن کا کام اکتوبر میں شروع ہو جائےگا اور لوگ یہ فلم دو ہزار پانچ میں دیکھ سکیں گے۔

’کوئی تجھ سا کہاں‘ کی کہانی اور مکالمے خلیل الرحمان قمر نے لکھی ہے اور گانے عقیل روبی نے۔ فلم کے موسیقار امجد بوبی ہیں۔

اداکارہ ریما نے بتایا کہ فلم کی تمام شوٹنگ ملائشیا میں کی جا رہی ہے اور فلم کے گانے بھارتی گلوکاروں اور گلوکاراؤں نے گائے ہیں اور ریکاڈنگ بھی بھارت میں ہوئی ہے۔ فلم کے گانے جن گلوکاروں نے گائے ہیں ان میں الکا یاگنک، ادت نارائن، شریا گھوشل، ابھیجیت اور جسپندر شامل ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد