BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سلمان کے خلاف ایک اور مقدمہ

سلمان خان
سلمان خان کو غیر قانونی شکار کے جرم میں قید کی سزا سنائی گئی تھی۔
راجستھان کی ایک عدالت میں سرکردہ بالی ووڈ اداکارسلمان خان، سیف علی خان ، تبو، نیلم اور سونالی بیندرے پر غیر قانونی شکار کے ایک معاملے میں فرد جرم عائد کی گئی ہے۔

ان لوگوں پر 1998 میں کنکنی گاؤں میں دو نایاب کالے ہرنوں کا غیر قانونی شکار کرنے کاالزام ہے۔

پیر کے روز سلمان خان سمیت سبھی ملزم جودھ پور کی عدالت میں پیش ہوئے۔
اس معاملے میں اہم ملزم سلمان خان ہیں جن پر جنگلوں کی حفاظت کے لئے بنائے گئے قانون کی خلاف ورزی کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ اس قانون کے تحت کالے ہرن کا شکار غیر قانونی ہے۔

فرد جرم کے مطابق اس وقت سلمان خان کے ساتھ تبو، نیلم، سیف علی خان اور سونالی بیندرے موجود تھے۔

یہ معاملہ اس وقت کا ہے جب سات برس قبل یہ تمام اداکار جودھپور میں فلم ساز اور ہدایتکار سورج برجاتیہ کی فلم ’ہم ساتھ ساتھ ہيں‘ کی شوٹنگ کر رہے تھے۔

سلمان خان کو گزشتہ دنوں ایسے ہی ایک دیگر معاملے میں جودھپور کی ایک ذیلی عدالت نے ایک سال کی سزا سنائی ہے۔

گزشتہ کئی برسوں سے سلمان خان اپنی فلموں سے زیادہ اس طرح کے معاملوں کے سبب خبروں میں بنے ہوئے ہیں۔

غیر قانونی شکار کے علاوہ ان پر ایک حادثے میں ممبئی میں بھی مقدمہ چل رہا ہے جس میں الزام کے مطابق اپنی گاڑی فٹ پاتھ پر سوئے بعض افراد گاڑی چڑھا دی تھی اور حادثے کے بعد وہاں سے فرار ہو گئے تھے، اس واقعہ میں ایک شخص کی موت ہو گئی تھی۔

دوسری طرف سیف علی خان کے والد اور ہندوستان کی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان منصور علی خان پٹودی پر ہریانہ کے جھجھر علاقے میں اپنے ساتھیوں کے ساتھ غیر قانونی شکار کرنے کےالزام میں مقدمہ درج ہے۔

اسی بارے میں
سلمان خان کو قید کی سزا
17 February, 2006 | فن فنکار
عدالت: سلمان کو دس دن کی مہلت
15 December, 2005 | فن فنکار
آڈیو ٹیپ: آواز سلمان کی نہیں
16 September, 2005 | فن فنکار
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد