سلمان خان: جمعرات کو سماعت | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بالی وڈ اداکار سلمان خان کی ضمانت کی درخواست پر جودھپور کی سیشن عدالت آئندہ جمعرات کو غورکرے گی۔ سلمان گزشتہ دو روز سے جودھپور کی سینٹرل جیل میں ہیں۔ جودھ پور کی ایک ذیلی عدالت نے سلمان کو چنکارا ہرنوں کے شکار کے جرم میں پانچ سال قید بامشقت کی سزا دی ہے۔ سلمان خان نے بدھ کی صبح سیشن جج کی عدالت میں ضمانت کی درخواست دی تھی۔ ضمانت کے لیے بعض گواہوں کے بیانات اور سلمان کی ماں کی طبیعت خراب ہونے کو بنیاد بنایا گیا تھا۔ لیکن جج کا کہنا تھا کہ ضمانت کی درخواست کی سماعت کے لیئے کوئی فوری وجہ نہیں ہے اس لیے ضابطے کے مطابق سماعت ایک روز بعد ہوگی۔ سلمان خان کو کم از کم ایک دن اور جیل میں گزارنا ہوگا۔ ان کے والد سلیم خان نے امید ظاہر کی ہے کہ سلمان کو رہائی مل جائے گی۔ ادھر سلمان کی ماں ممبئی کے لیلا وتی اسپتال میں داخل ہیں۔ گزشتہ روز سلمان کے بھائی سہیل خان اور بہن الویرہ اگنی ہوتری نے ان سے جیل میں ملاقات کی تھی۔ جیل کے باہر سلمان خان کے بہت سے فین اس امید میں کھڑے رہے کہ شاید وہ اپنے محبوب اسٹار کی ایک جھلک دیکھ سکیں۔ | اسی بارے میں سلمان خان کومہلت مل گئی11 March, 2006 | فن فنکار سلمان کے خلاف ایک اور مقدمہ27 February, 2006 | فن فنکار سلمان خان کو قید کی سزا17 February, 2006 | فن فنکار عدالت: سلمان کو دس دن کی مہلت 15 December, 2005 | فن فنکار سلمان خان کی ضمانت منسوخ13 December, 2005 | فن فنکار | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||