سلمان خان کو گرفتار کر لیا گیا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
راجستھان کی ایک عدالت نے فلمی اداکار سلمان خان کو نایاب ہرنوں کے شکار کے ایک اور معاملے میں مجرم قرار دیتے ہوئے پانچ سال قید کی سزا سنائی ہے۔ یہ مقدمہ جودھپور کی عدالت میں چل رہا تھا اور فیصلے کے وقت سلمان خان خود عدالت میں موجود تھے۔ عدالت نے سلمان خان کو پچیس ہزار روپے جرمانے کی سزا بھی دی ہے۔ عدالت نے سلمان کے ساتھ اس شکار میں ملوث فارم ہاؤس کے چوکیدارگووردھن کو بھی ایک برس قید کی سزا دی ہے۔ سزا سنائے جانے کے بعد سلمان خان کو جودھ پور کی پولیس نےگرفتار کر لیا۔ انہیں جودھپور سنٹرل جیل میں رکھا گیا ہے جہاں فی الحال وہ دو دن تک رہیں گے۔اس دوران ان کے وکیل ان کی ضمانت کی درخواست دائر کریں گے جس کی سماعت سیشن کورٹ کرے گی۔ نایاب ہرنوں کے شکار کا یہ معاملہ سنہ 1998 کا ہے۔ اس وقت سلمان خان فلم’ہم ساتھ ساتھ ہیں‘ کی شوٹنگ کے لیئے جودھپورگئے تھے۔ ان کے ہمراہ اداکار سیف علی خان ، ستیش شاہ اور اداکارہ تبو ، نیلم اور سونالی بیندرے بھی تھے۔ شکار کے اس معاملے میں آٹھ سے زیادہ مقدمات درج کیئےگئے تھے۔ اس سے قبل ایک دیگر معاملے میں عدالت فروری میں سلمان خان کو ایک سال کی قید اور پانچ ہزار روپے جرمانے کی سزا دے چکی ہے۔ سلمان نے اس فیصلے کے خلاف اپیل دائر کر رکھی ہے اور وہ ضمانت پر رہا ہیں۔ | اسی بارے میں سلمان خان کومہلت مل گئی11 March, 2006 | فن فنکار سلمان کے خلاف ایک اور مقدمہ27 February, 2006 | فن فنکار سلمان خان کو قید کی سزا17 February, 2006 | فن فنکار عدالت: سلمان کو دس دن کی مہلت 15 December, 2005 | فن فنکار سلمان خان کی ضمانت منسوخ13 December, 2005 | فن فنکار | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||