ملکہ کے نخرے اورایشا کے بولڈ سٹیپ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ملکہ کے نخرے کم لباسی کے لیئے پہچانی جانے والی بالی وڈ اداکارہ ملکہ شیراوت کا دماغ آج کل آسمان پر ہے۔ حال ہی میں ماریشش میں ’زی سنے ایوارڈ‘ پروگرام میں ملکہ شیراوت کو نامور فلمساز کرن جوہر کے ساتھ میزبانی کے فرائض نبھانے تھے۔ پروگرام کے منتظمین نے ملکہ کو اکانومی کلاس کے ٹکٹ دیئے جس پر ملکہ نے ماریشش جانے سےانکار کر دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اکانومی کلاس میں نہیں بلکہ بزنس کلاس میں جائیں گی اور ان کے ساتھ ان کے دو محافظ بھی ہوں گے۔ منتظمین نے انہیں پیشکش کی کہ ماریشش میں ان کی حفاظت کا خاطرخواہ انتظام موجود ہے اور اگر وہ عام فلائٹ سے نہیں جانا چاہتیں تو وہ شاہ رخ خان کے ساتھ چارٹرڈ طیارہ میں جا سکتی ہیں۔ اس پر ملکہ کا کہنا تھا کہ جب شاہ رخ خصوصی طیارہ سے جا سکتے ہیں تو پھر ان کے لیئے بھی خصوصی طیارہ بک کیا جائے ورنہ وہ نہیں جائیں گی۔ جسم کی نمائش کے باوجود فلاپ فلمیں دیتے دیتے ملکہ کے یہ خیالات ہیں تو ایک کامیاب فلم کے بعد وہ نہ جانے کیا کریں گی؟ ایشوریہ کی مشکل
سنا گیا ہے کہ ایشوریہ اب شادی کے معاملے میں سنجیدہ ہو گئی ہیں کیونکہ عمر اب ان کے ہاتھوں سے پھسلتی جا رہی ہے۔ اس لیئے وہ آدتیہ چوپڑہ کی فلم سے تاریخیں لے کر جے پی دتہ کی فلم ’امراؤ جان ادا‘ کے لیئے دے رہی ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ وقت وہ ابھیشیک کے ساتھ گزار سکیں لیکن نہ تو خود ابھیشیک اور نہ ہی امیت جی اور جیہ بچن ابھی اپنے بیٹے کی شادی کے لیئے تیار ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ابھی تو ابھیشیک کا کیریئر شروع ہوا ہے اور وہ کئی برسوں تک شادی کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتے۔ ایش جی کہیں ایسا نہ ہو کہ جس طرح آپ نے سلمان خان اور وویک کو شادی کے لیئے دھوکہ دیا ، وہی دھوکہ آپ خود کھا جائیں اور شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے کے بعد ابھیشیک بھی آپ کو بھول جائیں ۔وہ کہا جاتا ہے نہ کہ جیسے کو تیسا۔ ایشا کے بولڈ سٹیپ
ایشانے دو قدم آگے بڑھ کر فوراً ہی صفائی بھی دے ڈالی کہ اس نے فلم کے اس منظر کو فلمانے کے دوران سیٹ سے سب کو ہٹا دیا تھا ۔ایشا جی یہ آپ کس کو بہلا رہی ہیں کیا سیٹ پر سے سب کو ہٹانے کے بعد آپ فلم کے پردے سے وہ منظر ہٹا سکیں گی جسے کروڑوں لوگ دیکھیں گے۔ بھئی کیا بات ہے ہر ہیروئین کامیاب ہونے کے لیئے اب کپڑے اتارنے کے لیئے بھی تیار ہے اور ساتھ ہی ان کے پاس اس کا جواز بھی ہے۔ دِیا مرزا کے ساتھ مذاق
اب کیا کریں عمران ہاشمی کے علاوہ بھی تو کوئی ہو جو یہ کہہ سکے وہ بھی اس میں ماہر ہے۔ خیر دِیا کا کہنا ہے کہ ہیرو ان کی خوبصورتی کی وجہ سے ان کے ساتھ بوس و کنار کا منظر فلمانے سے ہچکچا رہا تھا ۔ انہوں نے ہیرو کی ہمت بڑھائی اور بڑھ کر خود بوسہ کا سین کیا ۔ یہ سین لمبا ہوتا گیا اور جب کسی نے کٹ نہیں کہا تو دیا نے خود کو روک لیا۔ پتہ چلا وہ سین فلمایا ہی نہیں گیا اور یہ تو ان کے ساتھ مذاق کیا جا رہا تھا۔ دیا جی ایسا ہی ہوتا ہے ۔مضطرب ہو کر کپڑے اتارنے اور بولڈ مناظر دینے سے فلمیں ہٹ نہیں ہوتیں۔ عائشہ کی مجبوری
ہم کہتے ہیں کہ اس میں کون سی قربانی والی بات ہے، اگر وہ فلموں کو نہیں چھوڑیں گی تو فلمیں انہیں چھوڑ دیں گی کیونکہ اس گلیمر کی دنیا میں شادی شدہ ہیرو تو چل جاتا ہے لیکن شادی شدہ ہیروئین نہیں کیونکہ اس کے چاہنے والے کروڑوں نوجوان انہیں پردے پر تو ہیرو کی بانہوں میں دیکھ سکتے ہیں لیکن نجی زندگی میں کسی کے ساتھ دیکھنا گوارا نہیں کرتے۔ نام بدلنے سے کام نہیں ملتا
فرسٹریشن کا شکار بیچارے وویک اب عبادت گاہوں پر جا رہے ہیں اور نجومیوں سے مشورے کر رہے ہیں کیونکہ وہ اپنا پورا دھیان فلموں پر لگانا چاہتے ہیں۔ انہیں علم جفر کے ماہر ایک نجومی نے کہا ہے کہ اگر وویک اپنے نام کے ہجے بدل دیں اور اپنے نام کے ساتھ آنند جوڑ لیں تو ان کی قسمت کا ستارہ بلند ہو سکتا ہے۔ کیا پتہ ایسا ہو بھی کیونکہ یہ تو ہم نےدیکھا تھا کہ ایشوریہ سے الگ ہونے کے بعد سلمان کا ستارہ بھی عروج پر پہنچ گیا تھا۔ خیر ہم یہ کہنا چاہتے ہیں کہ فلمیں اچھی اداکاری کی وجہ سے چلتی ہیں نجومیوں کی پیشن گوئیوں کی وجہ سے نہیں۔ |
اسی بارے میں ہالی وڈ، بالی وڈ ساتھ چلیں:وِل سمتھ24 February, 2006 | فن فنکار گیارہ ایوارڈ بلیک کے نام25 February, 2006 | فن فنکار اداکارائیں فحش تصاویر سے پریشان 11 July, 2005 | فن فنکار ہیروئنیں محافظ رکھنے پر مجبور18 June, 2005 | فن فنکار شیراوت: فلم ’دی مِتھ‘ کی تشہیر18 May, 2005 | فن فنکار بس اب بہت ہوگئیں بولڈ فلمیں30 March, 2005 | فن فنکار | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||