BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 26 March, 2006, 12:22 GMT 17:22 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
میلبورن میں سیف اور رانی کا بھنگڑہ

سیف علی خان نے رانی مکھرجی کے ساتھ بھنگڑہ ڈالا
سیف علی خان نے رانی مکھرجی کے ساتھ بھنگڑہ ڈالا
آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں دولت مشترکہ کھیلوں کی اختتامی تقریب میں بالی وڈ ستاروں نےگیت و رقص سے ناظرین کا دل موہ لیا۔

اتوار کو سنہ دو ہزار چھ کے دولت مشترکہ کھیلوں کا آخری دن تھا۔ سن دو ہزار دس میں یہ کھیل دہلی میں ہوں گے اور اسی سلسلے میں اختتامی تقریب کو پرشکوہ بنانے اور آئندہ کھیلوں کے میزبان ملک کو روشناس کروانے کے لیئے بالی وڈ فنکاروں نے رقص اور نغمے پیش کیئے۔

دولتِ مشترکہ کی اختتامی تقریب میں اپنے فن کا مظاہرہ کرنے والے بھارتی فنکاروں میں ایشوریہ رائے، رانی مکھر جی، سیف علی خان،لارا دتہ، پریانکا چوپڑہ، سونو نگم، شریا گھوشال ، سنیدھی چوہان اور شیامک داور شامل تھے۔

میلبورن کے سٹیج پر سونو نگم، شریا گھوشال ، سنیدھی چوہان اور شیامک داور کے گائے گئےگیت ’دلی میں جو ہم دل والوں کو بلائیں گے، ہو گا کمال یار دھمال ،دلی دے دھمال‘ پر سیف علی خان نے رانی مکھرجی کے ساتھ بھنگڑہ ڈالا جبکہ ایشوریہ نے بھارتی رقص سے ناظرین کا دل جیتا۔

ایشوریہ رائے اپنی پرفارمنس کے دوران

ایک عرصہ سے اس پروگرام کی تیاریاں چل رہی تھیں ۔ سیف کو گھبراہٹ تھی کیونکہ وہ پہلی مرتبہ اسٹیج پر بھنگڑہ کرنے جا رہے تھے اسی لیئے وہ رانی مکھرجی کے ساتھ گھنٹوں اس رقص کی ریہرسل کررہے تھے۔ سابقہ ملکہ حسن ایشوریہ رائے برازیل سے چونتیس گھنٹوں کا سفر کر کے فلم ’دھوم 2‘ کی شوٹنگ سے براہِ راست آسٹریلیا پہنچیں۔

اس سے قبل انہوں نے کوریوگرافر شیامک داور سے ان کے اسسٹنٹ کو برازیل طلب کیا تھا تاکہ وہ ان سے رقص کے کچھ سٹیپ سیکھ سکیں ۔ ایشوریہ کے سیکرٹری ہری سنگھ کا کہنا ہے کہ ’معاملہ چونکہ اپنے ملک کی ناموس کا تھا اس لیئے ایشوریہ نے اتنی مصروفیت کے باوجود وقت نکالا‘۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد