BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 03 April, 2006, 11:21 GMT 16:21 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’یہ ہے بالی وڈ میری جان‘

امیتابھ بچن
گوری گاؤں فلم سٹی میں امیتابھ نے تیز دھوپ میں صرف ایک روز میں ستائیس شاٹ او کے کیے
امیتابھ بچن کی واپسی

بالی وڈ شہنشاہ اور سپر اسٹار امیتابھ بچن طویل علالت کے بعد کام پر لوٹے لیکن دو دنوں کے بعد ایک بار پھر ان کی بیماری کی خبر سے انڈسٹری دہل گئی۔

دراصل امیت جی اپنے میک اپ مین دیپک ساونت کی بھوجپوری فلم ’گنگا‘ کی شوٹنگ کے لیےصبح آٹھ بجے ہی گوری گاؤں فلم سٹی پہنچ گئے۔ تیز دھوپ میں صرف ایک روز میں ستائیس شاٹ او کے کیے۔ یہ کوئی مذاق نہیں ہے۔ سارا دن دھوپ میں کام کرنے کے بعد صحت خراب تو ہونی ہی تھی۔

جب امیت جی سے ڈاکٹروں نے پوچھا تو انہوں نے جواب دیا کہ کیا کریں اس بیچارے میک اپ مین کا کام میری بیماری کی وجہ سے رکا ہوا تھا اور ان کا نقصان ہوتا دیکھ مجھے اچھا نہیں لگا۔ واہ امیت جی آپ نے ثابت کر دیا کہ آپ قد کے ہی نہیں کردار سے بھی اونچے ہیں لیکن کام سنبھل کے کیجئے ابھی بالی وڈ کو آپ کی بہت ضرورت ہے ۔

سیف کی مصروفیت
سیف علی خان یعنی چھوٹے نواب آج کل کے سب سے مصروف خان ہیں۔ فلمیں اور اشتہارات کی بھر مار ہے کبھی ایک فلم کی شوٹنگ کے لیے وہ کوالالمپور میں ہوتے ہیں تو دوسری فلم کی شوٹنگ انہیں لندن میں کرنی ہوتی ہے اور

فلمساز ان کے لیےچارٹرڈ طیارہ تیار رکھتے ہیں
فلمساز ان کے لیےچارٹرڈ طیارہ تیار رکھتے ہیں۔ اب دیکھیے نہ میلبورن میں دولت مشترکہ کھیلوں کے اختتامی پروگرام میں شرکت کے بعد وہ اور اپنی گرل فرینڈ روزہ کے ساتھ کوالالمپور آئے تاکہ ایک اشتہاری کپمنی کی شوٹنگ مکمل کر سکیں لیکن اتنی بھاگ دوڑ کا نتیجہ یہ نکلا کہ وہ بیمار ہوگئے اور ان کے اپینڈکس کا آپریشن کرنا پڑا۔ اب روزہ ان کی تیمارداری میں لگی ہیں تو بیچارے فلمساز چارٹرڈ طیارے کے اخراجات اور شوٹنگس کی منسوخی سے ہونے والے نقصانات پر سر پیٹ رہے ہیں۔

عامر نے تعریف کی
مسٹر پرفیکٹ نے اگر کسی کی تعریف کی ہے تو یقین جانیے کہ وہ واقعی قابل تعریف ہو گا ۔آپ نہیں سمجھے ہم کس کی بات کر رہے ہیں ؟ ایک ہی شخص تو بالی وڈ میں اس نام سے جانا اور پہچانا جاتا ہے اور وہ ہیں عامر خان دی گریٹ۔عامر خان نے فلمساز ہومی اڈجانیا کی فلم Being cyrus کی تعریفوں کے

عامر خان نے سیف کی بھی دل کھول کر تعریف کی
پل باندھ دیے ہیں ان کا کہنا ہے کہ فلم بہت اچھی ہے۔ اس کا اسکرپٹ ، میوزک ہر فنکار کی اداکاری اور ہدایت کار کا کام لاجواب ہے۔ عامر نے سیف کی بھی دل کھول کر تعریف کی ۔ہمارے خیال سے سیف کے لیےاس سے بڑا کوئی ایوارڈ ہو ہی نہیں سکتا۔

ملکہ کے جلوے
بالی وڈ کی باتیں ہوں اور سیکسی ملکہ شیراوت کی باتیں نہ ہوں یہ کیسے ہو سکتا ہے لیکن یہاں ہم ان کی سیکسی اداؤں کی باتیں نہیں کر رہے ہیں بلکہ ان فنکاروں کی بات کر رہے ہیں جن کے ساتھ ملکہ فلموں میں کام کر رہی ہیں اور وہ سینئر ساتھی ہیرو ملکہ کی تعریف کرتے نہیں تھک رہے۔ انیل کپور کا کہنا ہے کہ ملکہ ایک اچھی اداکارہ ہے اور لوگوں نے بلاوجہ انہیں سیکسی سمبل بنا دیا وہ بہت کچھ سیکھنا چاہتی ہے۔ اکشے کمار نے تو دو قدم آگے بڑھ کر یہاں تک کہہ دیا کہ لوگوں نے ملکہ کو سمجھا ہی نہیں۔ راہول بوس جیسے سنجیدہ آرٹسٹ بھی ملکہ سے متاثر ہیں اور دیکھنے والوں نے تو یہاں تک دیکھا تھا کہ سیٹ پر دونوں ایک دوسرے سے چھیڑ چھاڑ کیا کرتے تھے۔ انیل اکشے اور راہول، ہم سمجھ سکتے ہیں اور ہم آپ تینوں کے خیالات سے بھی متفق ہیں کیونکہ ہم ابھی تک ریکھا اور ملکہ کی وہ فلم نہیں بھولے ’بچ کے رہنا رے بابا‘ جس میں ملکہ

راہول بوس جیسے سنجیدہ آرٹسٹ بھی ملکہ سے متاثر ہیں

مردوں کو رجھانے کا کام کرتی ہیں۔ فلم پردے پر کامیاب نہیں ہوئی ہو لیکن اس سے اداکار یا اداکارہ کے سیکھنے کی صلاحیت پر تو کوئی فرق نہیں پڑتا نا؟

رانی کا موٹاپا
رانی مکھرجی بنگالی ہیں اور اس لیےانہیں بنگالی کھانے بہت پسند ہیں ۔مچھلی چاول ان کی پسندیدہ ڈش ہے پھر ناشتہ ہو، دوپہر کا یا رات کھانا وہ اسے ہمیشہ کھانے کے لیےتیار رہتی ہیں۔ نتیجے میں کئی کلو وزن میں اضافہ۔ اس کے ساتھ ہی سنا گیا ہے کہ کوئی فلمساز نہیں بلکہ سلمان خان رانی کے پیچھے پڑے ہیں کہ وہ وزن کم کریں ان کے کھانے پر پابندی وہ اس لیے چاہتے ہیں کہ ورلڈ ٹور پر ان کے ساتھ موٹی بھدی رانی کے بجائے نازک اندام رانی رقص کرے۔

کرن کی افسردگی
حال ہی میں ممبئی میں لیکمے فیشن شو ہوا جس میں کئی بالی وڈ ستارے حصہ لینے پہنچے جو ریمپ پر چلے تو کئی نے صرف شو میں شرکت کی اس شو میں ایک نئے چہرے نے سب کو خوشگوار حیرت میں ڈال دیا۔ وہ کوئی اور نہیں عامر خان کی بیوی کرن راؤ تھیں جو کبھی اس طرح کی محفلوں میں شرکت نہیں کرتی ہیں۔ (آپ کو پتہ ہے نہ کہ کرن راؤ ایک ذہین ڈائریکٹر ہیں۔ وہ فلم لگان کی اسسٹنٹ ڈائریکٹر تھیں) شو میں بجھا بجھا چہرہ لیے خاموش خاموش بیٹھی تھیں۔ کرن جی ہمیں پتہ ہے کہ جب سے آپ کی شادی ہوئی ہے آپ زیادہ وقت عامر خان کے ساتھ بتا ہی نہیں سکیں کیونکہ فلم رنگ دے بسنتی کے سپر ہٹ ہونے کے بعد سے عامر فلم ’فنا‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں کیونکہ انہوں نے اپنے پرستاروں سے وعدہ کیا تھا کہ وہ اب ہر چھ ماہ میں ایک فلم ضرور دیں گے۔ اب کیا کریں فلم اسٹار اور عامر خان جیسا فنکار ان پر ان کے مداحوں کا حق بھی تو ہے اور آپ کو یہ قربانی تو دینی ہی ہوگی۔

عمران کے آبی بوسے
کسنگ کنگ عمران ہاشمی نے اب کسنگ (بوسے ) اور رومانس کے لیےایک نئی جگہ ڈھونڈھ نکالی ہے ۔اب وہ پانی میں تیرتے ہوئے بوسے دیں گے ۔دیکھا کون کہتا ہے کہ ہماری فلمساز دوسروں کی نقل کرتے ہیں۔ یہ یقینا ان کا اپنا منفرد آئیڈیا ہے ۔اب کوئی عمران سے بھی پوچھے کہ کیا وہ اب تک ایسے سین کرتے بور نہیں ہوئے یا ورلڈ ریکارڈ بنانے کی کوشش میں ہیں۔

۔اب وہ پانی میں تیرتے ہوئے بوسے دیں گے

مہنگی فلمیں
بالی وڈ کے بڑے فلمساز اب دس سے پچاس کروڑ کے آس پاس کی لاگت کی فلمیں بناتے ہیں ۔ اب کوئی کہے کہ جب فلمیں صرف ایک ماہ یا چند ہفتوں میں بن کر تیار ہوتی ہیں تو اتنی رقم کہاں خرچ ہوتی ہے؟ ہم بتاتے ہیں۔ فلمساز کرن جوہر کی فلم کبھی الوداع نہ کہنا میں ایک گیت کے چند شاٹس کی فلمبندی باقی تھی لیکن کرن جوہر کو شاہ رخ کی تاریخیں نہیں مل رہی تھیں کیونکہ شاہ رخ اس وقت ملیشیا میں فرحان اختر کی فلم ’ڈان‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ کرن نے صرف ایک دن کی شوٹنگ کے لیےطیارہ چارٹرڈ کیا اور اپنے عملہ کے ساتھ ملیشیا پہنچ گئے۔

منیشا کی تنہائی
منیشا کوئرالا کی تقدیر ان کا ساتھ نہیں دیتی ہے ۔بیچاری کی زندگی میں کوئی بھی بوائے فرینڈ زیادہ دنوں تک نہیں ٹکتا۔ اب دیکھیے نہ کئی جگہ سے چوٹ کھانے کے بعد ان کی زندگی میں ہوٹل مالک پرشانت چودھری آئے تھے لیکن سنا ہے کہ اب ان دونوں کے درمیان بھی رشتہ ٹوٹ گیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ پریشانی اس مرتبہ منیشا کی شراب نوشی نہیں بلکہ پرشانت کی بہن ہیں کیونکہ وہ اپنے بھائی کو منیشا کے ساتھ دیکھنا بھی پسند نہیں کرتیں۔ منیشا کے قریبی دوستوں نے اس رشتہ کے ٹوٹنے کی تصدیق کر دی ہے۔ اب دیکھنا ہے کہ منیشا کی زندگی میں نیا ساتھی کون آئے گا یا شاید اب تک انہوں نے ڈھونڈھ بھی لیا ہو۔ ہماری نیک خواہشات ان کے ساتھ ہیں۔

چلتے چلتے
رتیک روشن پاپا بن گئے اور انہوں نے اپنے بیٹے کا نام ’ریحان‘ رکھا ہے۔ شومین سبھاش گھئی نے فلم، ٹی وی تربیتی سکول کی بنیاد ڈالی ہے جو ایشیاء کا سب

رتیک روشن پاپا بن گئے اور انہوں نے اپنے بیٹے کا نام ’ریحان‘ رکھا ہے۔
سے بڑا ادارہ ہو گا۔ اس کے پینل میں چند بڑی نامور ہستیاں شامل ہیں جن میں شہنشاہ جذبات دلیپ کمار، شیام بینیگل، شبانہ اعظمی، نصیرالدین شاہ، شاہ رخ خان اور آسوتوش گواریکر کے نام قابل ذکر ہیں۔گھئی کا کہنا ہے کہ وہ فلم انڈسٹری کو سب کچھ واپس دینا چاہتے ہیں جو انہوں نے ان ستائیس برسوں میں اس سے لیا ہے۔ اداکار سیف علی خان، ڈمپل کپاڈیہ کی انگریزی فلم بیئنگ سائرس نے اب تک کا ریکارڈ قائم کر دیا اور صرف تین دنوں میں اس فلم نے پورے انڈیا میں دو کروڑ روپے کا بزنس کیا۔ اس کے تین لاکھ ٹکٹ فروخت ہوئے۔

ہر اداکار کی خواہش ہوتی ہےفلمساز منی رتنم کی فلم میں کام کرے۔ اس لیےرول ملنے کے بعد انکار کردینے کی ہمت کوئی بے وقوف یا دل والا ہی کرے گا اور یہ کام جان ابراہام نے کر دکھایا۔ سلمان خان کے ساتھ ورلڈ ٹور پر جانے کے لیے جان نے منی رتنم کی فلم کی پیشکش کو ٹھکرا دیا کیونکہ جان کے لیےسلمان اور ان کا ساتھ زیادہ اہمیت رکھتے ہیں ۔اسے کہتے ہیں دل والا۔

قطرینا کیفبالی وڈ ڈائری
پریانکا کی ناراضگی اور سلو بھیا کی فراخدلی
ملکہ شیراوتبالی وڈ ڈائری
ملکہ شیراوت کے نخرے اور ایشا کے بولڈ سٹیپ
مادھوری ڈکشٹبالی وڈ ڈائری
مادھوری کی واپسی اور شبانہ کے منصوبے
اسی بارے میں
لالی وڈ: اور پھرٹی وی آگیا!
19 March, 2006 | فن فنکار
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد