ایش وِویک کاساتھ نہ رہا،اداکار چھٹی پر | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
مہنگے ستارے میلبورن میں سیف علی خان، رانی مکھرجی، ایشوریہ رائے، لارا دتہ، پریانکا چوپڑہ۔دیگر بالی وڈ ستاروں کے ذریعہ گیارہ منٹ تک اپنے وطن کی تہذیب اور ثقافت کو دنیا کے سامنے پیش کر کے تو دھمال کردیا لیکن اس کے بعد یہاں وطن میں تنازعہ کھڑا ہوگیا ہمیں بتایا گیا کہ اس گیارہ منٹ کے پروگرام پر انتیس کروڑ روپے خرچ ہوئے۔ ہر فنکار نے ایک سے دو کروڑ روپے لیے ہیں؟ اور اتنا ہی نہیں ان کی آمدورفت کے لیئے طیارہ اور قیام کے اخراجات بھی حکومت کے ہی ذمہ تھے۔ حکومت کے افسران اگر اکانومی کلاس میں سفر کر رہے تھے تو ان ستاروں کے لیئے بزنس کلاس کا ٹکٹ دیا گیا تھا۔ ایشوریہ کے سیکریٹری ہری سنگھ کا جواز تھا کہ ’ کیا ہوا یہ پروفیشنل فیس تھی، یہ جہاں بھی جاتے ہیں اسی طرح پروگرام کرنے کی فیس لی جاتی ہے پھر یہاں تو سب کچھ پہلے سے طے تھا۔، ارے بھئی اس میں اتنا بکھیڑا کھڑا کرنے کی کیا ضرورت ہے۔ آج کل کے بالی وڈ ستارے پروفیشنلز کی طرح کام کرتے ہیں اگر انہوں نے محنت کی اور پیسہ لیا تو کیا برا ہے؟ پھر یہ دھیان میں رکھیئے یہ چمک دمک کی دنیا ہے جہاں فلمی ستاروں کی ادائیں، ان کا وقت، ان کی ہنسی اور ان کے آنسو سب کچھ بکتے ہیں۔ گووندا فلموں میں واپس
ممبر پارلیمنٹ گووندا نے آخر فلموں میں کام کرنا شروع کر دیا۔ ویسے وہ کامیڈی کنگ بھی کہلاتے ہیں، ڈیوڈ دھون کی فلموں میں ان کی کامیڈی ستائش کے قابل رہی ہے اور فلمساز دھون انہیں اپنا لکی اسٹار مانتے ہیں۔ خیر دھون کی فلم ’پارٹنر‘ سے انہوں نے اپنے فلمی کریئر کے دوسرے دور کی ابتدا کی۔ اس فلم میں ان کے مقابل خوبصورت ہیروئین قطرینہ کیف ہیں۔ قطرینہ کیف! کیا یہ بات آپ کو ہضم ہوئی؟ نہیں نہ، لیکن یہ بھی تو دیکھیئے فلم ہی کامیڈی پر مبنی ہے تو پھر ٹھیک ہی ہے۔ اف یہ گرمی
اب بتائیے اس سے اچھی تفریح کسے کہیں گے کہ تفریح کے ساتھ بزنس بھی، جیب خالی ہونے کے بجائے بینک بیلنس بھی بڑھتا ہے۔ یہ ہے بالی وڈ میری جان! فلمی ستارے اور انڈے پرستار کی فرمائش
بڑے میاں کے جلوے
سپر اسٹار امیتابھ بچن اب اپنے سے آدھی عمر کی لڑکی سے عشق کر رہے ہیں۔ ارے آپ تو گھبرا گئے ہم بات کر رہے ہیں رام گوپال ورما کی فلم ’نی شبدھ‘ ( بغیر الفاظ کے یا جب جذبوں کے اظہار کے لیئے لفظ ہی نہ رہیں)، دراصل انڈر ورلڈ اور ڈراؤنی سسپنس فلمیں بناتے بناتے رام گوپال ورما پر بھی اب عشق کا بھوت سوار ہوا ہے۔ انہوں نے اپنی ڈگر سے ہٹ کر یہ سنجیدہ رومانوی فلم بنانے کا اعلان کر دیا۔ان کا کہنا تھا کہ امیت جی کی طبیعت ابھی ٹھیک نہیں ہے اس لیئے وہ ابھی ایکشن فلم شعلے نہیں بنا سکتے، اس لیئے امیت جی کی شخصیت کو نظر میں رکھ کر اس فلم کی کہانی لکھی گئی ہے۔ ٹھیک ہی تو ہے، فلمی دنیا میں ایسے فنکار ابھی موجود ہیں جن کے لیئے کہانیاں جنم لیتی ہیں۔ پردے کے پیچھے
خیر حال ہی میں ایک ٹی وی شو میں کم لباسی اور بولڈ البم میں رقص کے لیئے مشہور راکھی ساونت اور پیج تھری فلم کی سائڈ ہیروئین سندھیا مردولا کاسٹنگ کاؤچ پر گفتگو کر رہی تھیں۔ ان دونوں سے سوال کیا گیا کہ اگر بڑی فلم کی پیشکش انہیں ملے لیکن ساتھ ’کچھ دینے‘ کی بات ہو تو کیا وہ اسے قبول کر لیں گی۔ سندھیا نے کچھ سوچنے کے بعد ’ کچھ دینے‘ کی بات سے انکار کر دیا لیکن راکھی ساونت کا جواب ہاں تھا۔ سندھیا نے فورا اس کی راست گوئی کی تعریف کی۔ راکھی ماننا پڑے گا جتنی آپ پردے پر بولڈ ہیں اتنی ہی نجی زندگی میں، سچی بھی۔ کم از کم آپ نے بولنے کی ہمت تو کی۔ چلتے چلتے
وویک اوبیرائے کے ستارے ابھی بھی گردش میں ہی ہیں۔ کیا کریں بہت دنوں کے بعد منی رتنم کی ایک فلم ملی تھی ’گرو‘ لیکن وویک نے فلم چھوڑ دی، پتہ ہے کیوں؟ کیونکہ اس میں ایشوریہ رائے ہیروئین ہیں اور ان کے مقابل ابھیشیک بچن ہیرو ہیں۔ اب آپ ہی بتائیے بیچارے فلم میں کام کریں تو کیسے؟ کیا اچھا لگے گا جب وہ اپنی ایش اور ابھی کو ایک ساتھ ہنسی مذاق کرتے دیکھیں، بیچارے وویک لڑکی کے ساتھ ساتھ فلم بھی ہاتھ سے گئی۔ اکشے کمار کی یکے بعد دیگرے تین فلمیں کامیاب رہیں اور اب قطرینہ اور بپاشا کے ساتھ فلم ’ہم کو دیوانہ کر گئے‘ آ رہی ہے۔ بس کیا تھا ایک کمپنی نے انہیں ایک ساتھ پندرہ کروڑ میں تین فلموں کی پیشکش کر دی۔ ہمیں لگا اکشے خوش ہوگئے ہوں گے لیکن یہ کیا انہوں نے اس سے بھی زیادہ کا مطالبہ کر دیا۔ اکشے جی اب اتنا اونچا بھی اڑنے کی کوشش مت کیجیئے کہیں اگر ایک بھی فلم فلاپ ہوئی اور آپ کا ریٹ گرا۔ ملکہ شیراوت سنا ہے فلم اجنبی میں امیتابھ کے ساتھ کام کر چکی خوبصورت پری زاد زورابین بومن ایرانی کے عشق میں گرفتار ہیں۔ بومن ایرانی! ہماری طرح چونکیئے مت، یہ بومن ایرانی ایک بلڈر ہیں، فلم منا بھائی ایم بی بی ایس کے مشہور ڈاکٹر استھانا نہیں۔ چلتے چلتے کچھ کھٹی میٹھی باتیں ہو جائیں۔ شو مین سبھاش گھئی نے اپنی فلم ’شادی سے پہلے‘ کی مہورت پارٹی رکھی اور اس پارٹی سے فلم کے تمام بڑے ستارے غائب تھے، یہ کیا گھئی جی کیا آپ کی مقبولیت اتنی کم ہو چکی ہے؟ فلم ٹام ڈک اینڈ ہیری کے سیٹ پر سیلینا جیٹلی کے ساتھ کافی مذاق ہوا، جب بھی فلم میں شراب پینے کا شاٹ فلمایا جاتا، جمی شیرگل اور ڈینو موریہ سیلینا اور انوج ساہنی کے کولڈ ڈرنکس میں واقعی شراب ملا دیتے اور دونوں پیتے ساتھ دونوں لڑکھڑانے لگتے ۔ سنجے دت کی سابقہ بیوی اور خوبصورت ماڈل ریہا پِلئی نے ایک خوبصورت بچی کو جنم دیا اور ٹینس اسٹار باپ لیئنڈر پیئس اتنے خوش ہیں کہ سارا وقت وہ بچی کی ویڈیو شوٹنگ ہی کرتے رہے۔ کسنگ کنگ، ارے بھئی ایک ہی تو ہے، عمران ہاشمی نے اب قسم کھا لی ہے کہ وہ پردے پر بوسوں کے مناظر نہیں کریں گے۔ ہمیں تو یقین نہیں آیا لیکن جب پتہ چلا کہ اب وہ اپنی پرانی گرل فرینڈ کے ساتھ منگنی کرنے جا رہے ہیں تو ان کی قسم پر یقین کرنا ہی پڑا۔ |
اسی بارے میں ہالی وڈ، بالی وڈ ساتھ چلیں:وِل سمتھ24 February, 2006 | فن فنکار نئے رجحانات اور بدلتے رشتوں کی فلموں کا سال31 December, 2005 | فن فنکار ’ کیٹ واک‘ سے ’پورنوگرافی‘ تک04 January, 2006 | فن فنکار بالی وڈ: پرانے فنکار بیگانگی کا شکار04 January, 2006 | فن فنکار بالی وُڈ: تمام بڑی فلمیں ناکام کیوں29 April, 2005 | انڈیا بالی وڈ اور اردو کا رشتہ پرانا ہے14 February, 2006 | انڈیا ’حقیقی ویر زارا‘11 December, 2004 | انڈیا سونیا گاندھی کی زندگی پر فلم 05 September, 2005 | انڈیا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||