BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 05 September, 2005, 06:45 GMT 11:45 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سونیا گاندھی کی زندگی پر فلم

سونیا گاندھی
فلم کے حقوق برطانیہ کی کمپنی ’سی آئی آئي ٹی وی‘ نے حاصل کر لیے ہیں
اہم اور تاریخ ساز شخصیات پر فلمیں بنانا بولی وڈ کا شیوہ رہا ہے ، پھر چاہے وہ بھارت کی تحریک آزادی کے روح رواں مہاتما گاندھی، سبھاش چندر بوس، بھگت سنگھ ہوں یا مغل شہنشاہوں کی محبت بھری داستانیں (انار کلی، مغل اعظم ، تاج محل) ۔

جن شخصیات یا ادوار پر فلمیں بنی ہیں وہ ماضی کی یادگار داستانیں رہی ہیں لیکن جگموہن منڈرا نے ہندوستان کی سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی کی بہو اور راجیو گاندھی کی بیوہ سونیا گاندھی پر فلم بنانے کا فیصلہ کیا ہے ۔

منڈرا آج کل سرخیوں میں ہیں کیونکہ انہوں نے بولی وڈ کی اداکارہ ایشوریہ رائے کے ساتھ اپنی فلم ’پرووکڈ‘ مکمل کر لی ہے اور یہ فلم برطانیہ میں رہنے والی خاتون ’ کرنجیت اہلو والیہ‘ کی حقیقی زندگی پر مبنی ہےجس نے دس سال تک اذیت سہنے کے بعد اپنے شوہر کو زندہ جلا دیا تھا ۔

سونیا گاندھی کی سوانح حیات مصنف رشید قدوائی نے لکھی ہے اور منڈرا اسی کو بنیاد بنا کر فلم بنا رہے ہیں ۔اس فلم کے حقوق بھی برطانیہ کی کمپنی ’سی آئی آئي ٹی وی‘ نے حاصل کر لیے ہیں۔

فلم کی ہیروئین کے کردار کے لیے اطالوی اداکارہ مونیکا بیلوسی ( Monica Bellucci) کا نام زیر غور ہے لیکن بھارت کی کانگریس صدر کا کردار نبھانے کے لئے پریتی زنٹا کا نام بھی لیا جا رہا ہے ۔

سونیا گاندھی اطالوی نژاد خاتون ہیں اور انہیں راجیو گاندھی سے پیار ہو گیا تھا جس کے بعد دونوں کی شادی ہو گئی تھی ۔فلم کی کہانی ان کی اس محبت کی داستان تک محدود نہیں رہے گی ۔ان کی زندگی کے سارے اتار چڑھاؤ اور ان کی گھریلو زندگی کی کہانیاں بھی اس میں شامل ہو گی جس میں ان کے دیور سنجے گاندھی ان کی بیوہ مانیکا گاندھی اور ساس اندرا گاندھی کو بھی دکھایا جائے گا۔

اندرا گاندھی کی زندگی پر اس سے قبل فلم ’آندھی‘ بنی تھی جس میں اندرا کا کردار بنگالی اداکارہ سچترا سین نے نبھایا تھا ۔

منڈرا کا کہنا ہے کہ وہ اس فلم پیار کی انتہا کو اجاگر کرنے کی کوشش کریں گے کہ کس طرح ایک عورت نے پیار کی خاطر پہلے اپنے وطن کو چھوڑا پھر اپنے شوہر کی موت کے بعد سیاست کو اپنایا جبکہ انہیں سیاسی زندگی سے نفرت تھی ۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد