BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 18 May, 2004, 12:49 GMT 17:49 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ابھی کچھ اور وقت چاہیے:سونیاگاندھی
سونیا
سونیا گاندھی صدر ابوکلام سے ملاقات کے بعد ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کر رہی ہیں
کانگریس کی سربراہ سونیا گاندھی نے بھارتی صدر ابو الکلام سے ملاقات کے بعد کہا ہے کہ انہیں ابھی حکومت سازی کے لیے مزید وقت چاہیے۔

انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد حکومت سازی میں ہونے والی تاخیر کے باعث ابہام اور مختلف النوع شکوک و شبہات میں اضافہ ہوا ہے۔

دریں اثناء انڈیا کی سٹاک مارکیٹ میں حصص کے بھاؤ میں ایک دن کی ریکارڈ کمی کے بعد ڈرامائی تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔

دلی میں بی بی سی کے نامہ نگار سنجیو سری واستیو کا کہنا ہے کہ ابھی یہ بات پورے یقین سے نہیں کہی جا سکتی کہ سونیا گاندھی واقعتاً وزراتِ اعظمیٰ کا عہدہ لینے کے بارے میں متذبذب ہیں یا یہ افواہیں اتحادیوں سے مذاکرات کے لیے ان کی اس حکمتِ عملی کا حصہ ہیں جو انہوں نے اپنے ہاتھ مضبوط رکھنے کے لیے اختیار کی ہو گی۔

اس صورتِ حال میں کانگریس کے ارکانِ پارلیمنٹ کا بھی ایک اجلاس جاری ہے۔

اس دوران کانگریس کے ترجمان نے اس بات کو ’محض ایک قیاس آرائی‘ قرار دیا کے سونیا گاندھی وزارتِ عظمیٰ قبول کرنے کے بارے میں اپنے فیصلے پر نظر ثانی کر رہی ہیں۔

صدر ابوالکلام سے ملاقات کے بعد سونیا گاندھی نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ حامیوں کی جانب سے حمایت کے خطوط کے ساتھ صدر سے بدھ کو ایک اور ملاقات کریں گی۔

سونیا
انہوں نے کہا کہ صدر ہماری حمایت کرنے والوں کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں

انہوں نے کہا کہ صدر یہ بات جاننا چاہتے ہیں کہ کون کون سی جماعتیں حکومت بنانے کے لیے ہمیں اتحاد میں شامل ہو کر اور کون کون سی جماعتیں اتحاد کے باہر رہ کر ہماری حمایت کر رہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ’حلف براداری کی تقریب ممکن حد تک جلد از جلد منعقد ہو گی۔‘

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد