BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 18 May, 2004, 06:06 GMT 11:06 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سونیا گاندھی کے بیان کا خیر مقدم
خورشید قصوری
خورشید قصوری نے مذاکرات کا عمل دوبارہ شروع کرنے کو پہیہ دوبارہ ایجاد کرنے سے تعبیر کیا
پاکستان کے وزیر خارجہ خورشید محمود قصوری نے کہا ہے کہ وہ ہندوستان کی نئی حکومت کو یقین دہانی کرانا چاہتے ہیں کہ پاکستان ہندوستان کے ساتھ امن کا خواہاں ہے۔

مسٹر قصوری نے کانگریس کی رہنما سونیا گاندھی کے اس بیان کا خیرمقدم کیا کہ ان کی حکومت پاکستان کے ساتھ امن مذاکرات کو جاری رکھے گی۔

ہندوستان کے چودھویں عام انتخابات میں کانگریس کے کامیابی کے بعد اپنے پہلے ردِ عمل میں سونیا گاندھی نے کہا تھا کہ ان جماعت شروع سے ہی پاکستان کے ساتھ مذاکرات سے متعلق وزیر اعظم واجپئی کے اقدامات کی حمایت کرتی رہی ہے۔

مسٹر خورشید قصوری نے نیویارک میں اخبار نویسوں سے بات چیت کرتے ہوئے اس بیان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں کے مابین مذاکرات کا عمل مشکل مراحل سے گزر چکا ہے اور اب اس کو از سرنو شروع کرنے کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔

وزیر خارجہ خورشید قصوری نے امید کا اظہار کیا کہ اس ماہ ہونے والے مذاکرات شیڈول کے مطابق ہوں گے۔

یادرہے کہ دونوں ملکوں کے مابین جوہری شعبے میں اعتماد کی فضا قائم کرنے کے لئے دوروزہ بات چیت دلی میں پچیس مئی سے شروع ہونا ہے اور پاکستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان کی مذاکراتی ٹیم بھارتی دارالحکومت جانے کی تیاری کر رہی ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد