BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 04 May, 2006, 17:01 GMT 22:01 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سلمان، غیر قانونی اسلحہ کا الزام خارج

سلمان خان
سلمان کو غیر قانونی شکار کے جرم میں پہلے ہی قید کی سزا سنائی جا چکی ہے
راجستھان کی ایک عدالت نے سلمان خان کو غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزامات سے بری کردیا ہے۔ جودھپور کی عالت نے یہ فیصلہ سلمان خان سمیت چار بالی ووڈ اداکاروں کی ایک درخواست کی بنیاد پر سنایا ہے۔

سلمان خان کے علاوہ فلم اداکار سیف علی خان، تبو، نیلم اور سونالی باندرے نے ذیلی عدالت کے فیصلے کے خلاف جودھپور کی عدالت میں عرضي داخل کی تھی۔

سلمان خان پر انیس سو اٹھانوے میں غیر قانونی اسلحہ کی مدد سے نایاب ہرنوں کا شکار کرنے کا الزام تھا۔ جبکہ دوسری بالی ووڈ شخصیات پر غیر قانونی شکار میں مدد کرنے کے الزامات عائد کیئے گئے تھے۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں یہ بھی کہا ہے کہ ان تمام فلمی ہستیوں کی سماعت اب صرف ’وائلڈ لائف ایکٹ‘ کے تحت ہی ہوگی۔ اس مقدمہ کی اگلی پیشی 8 مئی کو ہوگی۔

سلمان خان کے وکیل ایچ ایم سرسوت نے عدالت کے فیصلے پر اطمینان ظاہر کیا اور کہا کہ عائد کئے گئے تمام الزامات قانونی دائرے سے باہر تھے اور اس میں بنیادی پہلوں کو ذہن میں نہیں رکھا گیا تھا۔

سلمان خان کے خلاف بشنوئی برادری سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے مقدمہ درج کروایا تھا۔ بشنوئی برادری ہرنوں کی پوجا کرتی ہے۔ بشنوئ برادری کے وکیل مہیپال بشنوئی نے کہا ہے کہ وہ جودھپور کی عدالت کے فیصلے کے تمام پہلوؤں پر غور کر رہیں ہیں اور اسے چیلنج کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔

اس سے قبل اپریل میں نایاب ہرنوں کے شکار کے ایک اور معاملے میں سلمان خان کو جودھپور کی ایک عدالت نے مجرم قرار دیتے ہوئے پانچ سال قید کی سزا سنائی ہے۔

جودھپور کی جیل میں تین دن کی سزا کاٹنے کے بعد انہيں ضمانت پر رہا تو کر دیا گیا تھا لیکن عدالت نے انھیں دو لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنے کا بھی حکم دیا تھا ۔

نایاب ہرنوں کے شکار کا یہ معاملہ 1998 کا ہے۔ اس وقت سلمان خان فلم’ہم ساتھ ساتھ ہیں‘ کی شوٹنگ کے لیئے جودھپورگئے تھے۔ ان کے ہمراہ اداکار سیف علی خان ، ستیش شاہ اور اداکارہ تبو ، نیلم اور سونالی باندرے بھی تھے۔ شکار کے اس معاملے میں آٹھ سے زیادہ مقدمات درج کیئےگئے تھے۔

اسی بارے میں
سلمان خان کومہلت مل گئی
11 March, 2006 | فن فنکار
سلمان کے خلاف ایک اور مقدمہ
27 February, 2006 | فن فنکار
سلمان خان کو قید کی سزا
17 February, 2006 | فن فنکار
عدالت: سلمان کو دس دن کی مہلت
15 December, 2005 | فن فنکار
سلمان خان کی ضمانت منسوخ
13 December, 2005 | فن فنکار
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد