BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 01 May, 2006, 07:59 GMT 12:59 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ابوسالم کون؟،قطرینہ کی’سوشی‘ اور شاہ رخ کی ٹیم

ابو سالم
ابو سالم اس فلم میں اپنی زندگی کے کئی راز کھولیں گے
سلمان یا شاہ رخ ، ابو سالم کون ؟
ابو سالم کون بنےگا سلمان یا شاہ رخ خان؟ مافیا سرغنہ ابو سالم دراصل اپنی زندگی پر فلم بنانا چاہتے ہیں اور ان کی خواہش ہے کہ فلم میں ان کا کردار سلمان یا شاہ رخ خان ہی نبھائیں۔ہے نہ دلچسپ بات۔ سالم جو اس وقت ممبئی کی جیل میں ہیں اب جیل میں بیٹھ کر فلم کی کہانی لکھیں گے اور ان کے وکیل اشوک سروگی کی بیوی سرلا سروگی ابوسالم کی حقیقی زندگی پر فلم بنائیں گی۔ ابو سالم اس فلم میں اپنی زندگی کے کئی راز کھولیں گے اور اس کہانی کو کوئی چیلنج بھی نہیں کر سکےگا۔

اور جوڑی ٹوٹ ہی گئی
جیسا کہ سب کو لگ رہا تھا، ایش اور ابھیشیک کی جوڑی آخر ٹوٹ ہی گئی۔ بالی وڈ میں خبریں گرم ہیں کہ ایش کا ستارہ ابھیشیک سے زیادہ طاقتور ہے اس لیئے یہ رشتہ نہیں ہو سکتا لیکن اندر کی خبر ہے

ابھیشیک اور ایشوریہ کی جدا جدا راہیں
کہ امیت جی کو پہلے دن سے ہی یہ رشتہ نامنظور تھا اور وہ چھوٹے سرکار کو اپنے کیرئر پر دھیان دینے پر زور دے رہے ہیں۔

وقت کی اہمیت
یقین ہی ہوتا کہ گووندہ وقت سے پہلے سیٹ پر پہنچ رہے ہیں ؟ ارے بھئی یہ وہی گووندہ ہیں جوشوٹنگ پر کم سے کم چار سے پانچ گھنٹہ دیر سے پہنچتے تھے اور بڑے ڈائریکٹر بھی انتظار کرتے رہتے تھے۔گووندہ فلموں کو چھوڑ کر سیاست میں کیا آئے ان کا فلمی کیرئر ہی ختم ہو گیا۔ اب وہ سیاسی داؤ پیچ تو جانتے نہیں اس لیئے جب مالی حالت خستہ ہو گئی تو فلموں کا دوبارہ رخ کیا۔ لگتا ہے گووندہ کو وقت نے اپنی قدر کرنا سکھا ہی دیا۔

قطرینہ کیف کے نخرے

قطرینہ آج کل بالی وڈ کی ایک مصرف اداکارہ ہیں
قطرینہ کیف کا کیرئرگراف اونچا ہوتا جا رہا ہے۔ ایک کے بعد ایک فلمیں مل رہی ہیں۔ انیل شرما کی’اپنے‘، ڈیوڈ دھون کی’پارٹنر‘، انیس بزمی کی فلم ’ویلکم‘ اور تو اور رام گوپال ورما کیمپ کی فلم بھی فہرست میں ہے۔ قطرینہ ویسے تو بہت سیدھی ہیں اور فلمسازوں کو پریشان بالکل نہیں کرتیں لیکن ان کی ایک عادت سے بیچارے پروڈیوسر پریشان ہیں اور وہ ہے ان کی پسندیدہ ڈش ’سوشی‘ اور سلاد۔ لگتا ہے کہ قطرینہ نے فلموں کے لیئے انڈیا کو تو اپنا لیا لیکن اس کی ثقافت کو نہیں۔ نہ ہی وہ ابھی تک یہاں کی زبان سیکھ سکھیں اور نہ ہی کھانوں کو اپنایا۔

امیتابھ ہوئےدھونی کے دیوانے

امیتابھ دھونی کی بلے بازی کے مداح ہیں
کیا آپ جانتے ہیں کہ امیتابھ بچن جن کے کروڑوں پرستار ہیں وہ خود کس کے دیوانے ہیں؟ کسی اداکار کے نہیں بلکہ کرکٹ اسٹار مہندر سنگھ دھونی کے۔گزشتہ دنوں امیتابھ بچن کو پتہ چلا کہ دھونی بھی فلم سٹی میں ہی اپنے ایک اشتہار کی شوٹنگ کے لیئے موجود ہیں تو انہوں نے دھونی سے ملنے کی خواہش ظاہر کی۔ دھونی بہت حیران ہوئے اور انہوں نے کہا کہ اتنے بڑے فنکار کا ان کے پاس آنا اچھا نہیں لگتا اور دھونی اپنی شوٹنگ مکمل کر کے امیت جی کے سیٹ پر پہنچے۔ دھونی نے امیت جی سے کہا کہ بچپن سے وہ صرف سچن تندولکر اور امیت جی کو اپنا آئیڈئل مانتے ہیں لیکن جب امیت جی نے کہا کہ وہ دھونی کے کھیل کے بہت بڑے پرستار ہیں تو دھونی کو اپنے کانوں پر یقین ہی نہیں آیا۔اب اس سے بڑا ایوارڈ ان کے لیئے اور کیا ہو سکتا ہے؟

خان بمقابلہ خان

فلم میں شاہ رخ ہاکی کوچ بنیں گے
فلم انڈسٹری کے ’خانوں‘ میں ہمیشہ مقابلہ رہتا ہے۔ اگر وہ خود آپس میں مقابلے نہیں کرتے تو لوگوں میں دلچسپی پیدا کرنے کے لیئے انڈسٹری کے کئی فلمساز ایسا کرتے ہیں۔ اب دیکھیئے عامر خان نے اپنی فلم ’لگان‘ میں کرکٹر بن کر نام کمایا تو یش راج فلمز نے اب شاہ رخ خان کے ساتھ ہاکی کے کھیل پر فلم بنانے کا اعلان کر دیا۔ اس فلم میں شاہ رخ ہاکی کوچ بنیں گے اور پورے ملک سےگیارہ لڑکیوں کی تلاش جاری ہے جو ان کی ٹیم کا حصہ بنیں گی۔

ستاروں کے ستارےگردش میں
بالی وڈ ستاروں کو شاید کسی کی نظر لگ گئی ہے اور وہ بلاوجہ آج کل تنازعوں میں گھرتے جا رہے ہیں۔ عامر خان نے نرمدا ڈیم کی حمایت میں بیان کیا دیا کہ گجرات میں ان کے خلاف مظاہرے شروع ہوگئے اور سنا ہے کہ اب ان کی آنے والی فلم’فنا‘ کو بھی وہاں نمائش کی اجازت نہیں دی جا رہی۔

شاید عامر کی فلم’فنا‘ کوگجرات میں نمائش کی اجازت نہ ملے

عامر کے نقشِ قدم پر چل کر دیا مرزا نے بھی جب ان کی حمایت کی تو ماحول اتنا بگڑ گیا کہ پولیس نے دیا کو فوری طور پر راجکوٹ سے جانے کے لیئے کہہ دیا۔ ایک طرف گلوکار ادت نارائن دوسری شادی کے جھمیلے میں پھنس چکے ہیں تو دوسری طرف ماضی کے اداکار نوین نشچل کو پولیس نےگرفتار کر لیا ہے کیونکہ ان کی دوسری بیوی نے اپنے خود کشی نوٹ میں لکھا کہ ان کی موت کی ذمہ داری ان کے شوہر پر ہے۔

عامر خانبالی وڈ ڈائری
کرینہ کا پیار،ایش کے بولڈ سِین، عامر کا لاکٹ
لارا دتہبالی وڈ ڈائری
لارا کی خاموشی کا راز اور سلمان کے مداح
بالی وڈ ڈائری
ایشوریہ وویک کا ساتھ نہ رہا، اداکارائیں چھٹی پر
کسنگ کنگپیسہ لگتا کہاں ہے؟
بالی وڈ ڈائری: ایک گانے کے لیے طیارہ چارٹر ہوا
قطرینا کیفبالی وڈ ڈائری
پریانکا کی ناراضگی اور سلو بھیا کی فراخدلی
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد