BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 21 August, 2006, 06:44 GMT 11:44 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سونو کے دیوانے اور ابھیشیک کا درد

سونو نگم
سونو نگم کا شمار بالی وڈ کے صف اول کے گلوکاروں میں ہوتا ہے
ہائے رے یہ دیوانگی
بالی وڈ ستاروں پر دل فدا کرنے والوں کے قصے آپ نے پڑھے ہوں گے لیکن آج کل گلوکار سونو نگم کے دیوانے پیدا ہوگئے ہیں۔ وسیم نامی ایک نوجوان روز سونو کےگھر کے نیچے کھڑا ہو کر انتہائی اونچی آواز سے گیت گاتا ہے۔ چند روز قبل تو ایک لڑکے نے خود پر کیروسین ڈال کر آگ لگا لی۔ وہ سونو کے عشق میں پاگل ہے اور ان کے گھر میں نوکر بن کر بھی رہنے کے لیئے تیار ہے۔ بات یہیں ختم نہیں ہوتی ایک لڑکی اپنی بہن کے ساتھ سونو کی عمارت کے نیچے کھڑی رہتی ہے اس کی ذہنی حالت خراب ہو چکی ہے وہ کہتی ہے کہ اس کی شادی سونو سے ہو چکی ہے۔ ان سب سے سونو بہت پریشان ہیں۔ آپ کیا سمجھتے ہیں کہ صرف سلمان اور شاہ رخ یا ابھیشیک کے ہی دیوانے موجود ہیں؟

شاہ رخ خان کی فٹنس
’ کنگ خان‘ کی فٹنس کا راز کیا ہے ؟ فلم انڈسٹری میں ان کی عمر کا تقریباً ہر ہیرو یہ جاننے کا خواہش مند ہے ۔پتہ چلا ہے کہ شاہ رخ بہت ہی کم کیلوریز کا چکن کھاتے ہیں اور اگر کسی روز ۔۔۔ نہیں کسی رات انہیں اچانک احساس ہوتا ہے کہ آج انہوں نے کچھ مقوی غذا کھا لی ہے تو گھر میں موجود ’جم‘ میں پہنچ جاتے ہیں۔ ان کے ذاتی انسٹرکٹر پرشانت رات کے اسی پہر پہنچتے ہیں اور پھر ورزش شروع ہو جاتی ہے۔

تقدیر بدلنی ہے تو ہجّے بدل لو

انو ملک بدلتے زمانے سے پریشان ہیں
فلم انڈسٹری میں اگر کسی کے ستارے غروب ہو رہے ہوں تو پہنچ جاتے ہیں جیوتش یا علم جفر کے ماہر کے پاس نام کے ہجّے بدل کر اپنی قسمت چمکانے۔ اب جب سے ہمیش ریشمیا نے موسیقی دینے کے ساتھ گلوکاری شروع کر دی ہے ، کئی موسیقاروں اور گلوکاروں کی نیندیں اڑگئی ہیں۔ سنا ہے کہ ان پریشان حال لوگوں میں انو ملک بھی شامل ہیں۔ بس وہ جا پہنچے ایسے ہی کسی ماہر کے پاس اور انہوں نے مشورہ دیا کہ اب انو ملک اپنا نام Anu Malik کے بجائے Aanuu Mallik لکھیں کیونکہ ایسا کرنے سے انہیں ترقی اور پیسہ ہی پیسہ ملے گا ۔اب اس بات کی سچائی کو پرکھنے کے لیئے آپ کو اور ہمیں تھوڑا تو انتظار کرنا ہی پڑے گا ۔

ابھیشیک کی کمر کا درد
ابھیشیک کمر کے درد کی وجہ سے پریشان ہیں۔ کیوں؟ کیا کریں فلم ’ کرش‘ میں رتیک روشن نے اتنے اچھے انداز میں کرتب بازی کی کہ فلم دھوم پارٹ ٹو میں بھی ہدایت کار نے انہیں اسی انداز میں کرتب کے لیئے کہا۔ وہ سین اتنے اچھے تھے کہ ان کے سامنے ابھیشیک کے مناظر کچھ پھیکے پڑ گئے۔

ابھیشیک برازیل سے کمر کا درد لے کر گھر لوٹے
بس فلم کے ہدایت کار نے ابھیشیک بچن اور ایشوریہ رائے کو پہلے سے فلمائے گئے تمام مناظر دوبارہ کرنے کے لیئے کہا ۔اسی کرتب بازی میں ابھیشیک کمر کا درد لے کر گھر لوٹے ۔ سنا ہے کہ پینتیس کروڑ روپے سے بننے والی اس فلم میں صرف سٹنٹ مناظر کے لیئے سترہ کروڑ روپے خرچ کئے گئے ہیں ۔پتہ نہیں اس میں ابھیشیک کے علاج کا خرچ بھی شامل ہے یا نہیں۔

کرشمہ کی جھلک
سننے میں آیا تھا کہ ٹی وی شو ’جھلک دکھلا جا‘ میں فلمی جوڑوں کے رقص کا مقابلہ ہونا ہے اور اس میں بطور جج رقص کی ماہر فرح خان ، کرن جوہر اور کرشمہ کپور کو مدعو کیا گیا لیکن کرشمہ نے اتنی بڑی رقم کا مطالبہ کر لیا کہ پروگرام منتظمین کو کرشمہ کے بجائے شلپا شیٹی کو لینا پڑا۔ کرشمہ بے بی آپ تو اچھی طرح جانتی ہیں کہ فلم نگری میں اسی کی مارکیٹ ہوتی ہے جس کی ڈیمانڈ ہوتی ہے۔ اب آپ کے ساتھ پہلے والی بات تو نہیں رہی پھر اتنے نخرے کیوں ؟

ریکھا جی کو غصہ کیوں آتا ہے ؟

ریکھا آج بھی فلم بینوں میں اتنی ہی مقبول ہیں
کوئی مذاق ہے کہ آپ ریکھا جی جیسی اداکارہ کو سیٹ پر بلائیں اور سیٹ پر ہدایت کار ہی نہ ہو۔ فلم ’یاترا‘ میں ریکھا جی پر مجرا ( رقص ) فلمانا تھا۔ فلم سٹی کے سیٹ پر جب ریکھا جی پہنچیں تو ہدایت کار گوتم گھوش ہی ندارد۔ ریکھا جی کو بے عزتی کا احساس ہوا اور انہوں نے رقص کرنے سے انکار کر دیا اور گوتم گھوش کو کلکتہ سے ممبئی آنا ہی پڑا ۔

سرکٹ کون ہے ؟
منا بھائی کے’سرکٹ‘ کو تو آپ اچھی طرح جانتے ہیں ناں ! آپ کہیں گے کون نہیں جانتا سرکٹ کو ارے وہی ’منا بھائی ایم بی بی ایس‘ کا اپنا ارشد وارثی۔ لیکن ہم آپ کو ایک دلچسپ بات بتاتے ہیں۔ خود ’سرکٹ‘ یعنی ارشد بھول گئے کہ ’سرکٹ‘ کون ہے۔

ارشد وارثی، سنجے دت اور ودیا بالن منا بھائی کے سیکوئل میں
فلم کا سیکوئیل بن رہا ہے اور ’سرکٹ‘ کے ساتھ ’منا بھائی‘ یعنی سنجے دت کو بھی اس کردار کو یاد کرنے کے لیئے ایک دو بار نہیں دس مرتبہ فلم دیکھنی پڑی۔ اب ایسا بھی کیا کہ فلم کے جس یادگار رول کی وجہ سے ان کے شائقین انہیں یاد کرتے ہیں اسے وہی بھول گئے۔

جان کی جان کو خطرہ
ہدایت کار کبیر خان نے قبول کیا ہے کہ فلم ’ کابل ایکسپریس‘ کی افغانستان میں شوٹنگ کے دوران جان ابراہم کی جان کو خطرہ تھا اس لیئے وہ بیچ میں شوٹنگ چھوڑ کر وطن واپس آئے تھے۔ دراصل انہیں دھمکیوں کے بارے میں انٹیلیجنس سے اطلاع مل چکی تھی لیکن کبیر کے مطابق حکومت نے انہیں پورا تعاون دیا جس کی وجہ سے وہ شوٹنگ مکمل کر سکے ۔

چلتے چلتے
سلمان خان کی بنگلہ میں رہنے کی خواہش جلد ہی پوری ہونے والی ہے کیونکہ وہ اپنی جس پشتینی عمارت کو منہدم کر کے بنگلہ بنانا چاہتے تھے اس کی اجازت انہیں مل گئی ہے۔

ریکھا اور نانا پاٹیکر کی فلم یاترا کو مانٹریال فلمی میلہ میں نمائش کے لئے پیش کیا جائے گا۔

دیو آنند کو ایک بڑی کمپنی نے ان کے خستہ حال اسٹوڈیو کو خریدنے کے لئے اتنی خطیر رقم کی پیشکش کی کہ کوئی سوچ بھی نہیں سکتا لیکن دیو آنند نے انکار کر دیا اور بینک سے قرض لے کر اسٹوڈیو کی مرمت کا کام شروع کر دیا۔

جاوید اختر نے دیر سے ہی سہی لیکن اپنے بیٹے ہونے کا فرض ادا کیا اور اپنے والد جاں نثار اختر کے شعری مجموعہ’ہندوستان ہمارا‘ کو نئے انداز میں دنیا کے سامنے پیش کیا ہے۔

شکیرابالی وڈ ڈائری
فرح کے اشارے، شکیرا کا رقص اور گاندھی کون؟
ایشوریہ بالی وڈ ڈائری
ایشوریہ کا وزن اور بالی وڈ کا ’اوتھیلو‘
بالی وڈ ڈائری
جھانسی کی رانی، شاہ رخ کی انا اور رام کی تلاش
نوشادبالی وڈ ڈائری
بے حس بالی ووڈ اور بھنڈارکر کی خواہش
ریکھابالی وڈ ڈائری
ریکھا کے نخرے اور راکھی کے آئٹم نمبر
شاہ رخ خانبالی وڈ ڈائری
شاہ رخ کی ٹیم،ابوسالم کی تلاش اور قطرینہ کا نخرہ
لارا دتہبالی وڈ ڈائری
لارا کی خاموشی کا راز اور سلمان کے مداح
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد