ریحانہ بستی والا بی بی سی اردو ڈاٹ کام، ممبئی |  |
 | | | ایشوریہ رائے بنیں گی رانی لکشمی بائی |
کون بنے گی رانی لکشمی بائی کون بنے گی جھانسی کی رانی؟ حسینۂ عالم ایشوریہ رائے یا پھر حسینۂ کائنات سشمیتا سین؟ دراصل کیتن مہتہ جھانسی کی رانی لکشمی بائی پر فلم بنانا چاہتے تھے اور اس کردار کے لیئے ان کے پاس دو نام تھے ایک تو ایش دوسری سش۔ تاہم بازی لے گئیں ایش اور اب سشمیتا بھی اڑ گئیں اور انہوں نے خود اپنی پروڈکشن میں فلم بنانے کی ٹھان لی ہے۔ واہ لڑائی کا جذبہ ہو تو ایسا۔اب آپ کسے حقیقی طور پر رانی لکشمی بائی کا خطاب دیں گے ؟ کنگ خان بمقابلہ یش چوپڑہ
 | | | کنگ خان اپنی انا کے لیئے مشہور ہیں | بگ بی کے ساتھ شاہ رخ خان کی سرد جنگ ابھی ختم بھی نہیں ہوئی تھی کہ اب یش چوپڑہ کے ساتھ ان کا مقابلہ شروع ہو گیا ہے۔ سننے میں آیا ہے کہ یش چوپڑہ نے دیوالی کے موقع پر نمائش کے لیئے پیش ہونے والی اپنی فلم ’دھوم پارٹ ٹو‘ کے لیئے ابھی سے سارے بڑے تھیٹرز بک کر لیئے ہیں جبکہ اسی وقت شاہ رخ کی فلم ’ڈان‘ بھی نمائش کے لیئے پیش ہونی ہے۔ دیکھتے ہیں جیت کس کی ہوتی ہے ویسے بھی کنگ خان اپنی’اَنا‘ کے لیئے مشہور ہیں دوسری جانب یش چوپڑہ ہیں جو فلم انڈسٹری کے ’کنگ‘ ہیں خیر یہ تجارت کے داؤ پیچ ہیں اور دیکھنا یہ ہے کہ بازی کس کے ہاتھ لگتی ہے۔’تم اتنا جومسکرا رہے ہو‘
 | | | بپاشا باسو اور جان ابراہم فلم جسم میں | بالی وڈ میں یہ خبر گرم تھی کہ بپاشا اور جان ابراہم میں ان بن ہوگئی ہے جس کی وجہ ایک آئٹم گرل ہے اور دونوں اسی لیئے ایک ساتھ نہیں آ رہے ہیں۔ بالی وڈ کی ان خبروں کو جھٹلانے کے لیئے بپاشا کی فلم’ کارپوریٹ‘ کے پریمیئر پر دونوں ایک ساتھ نظر آئے، ہاتھ میں ہاتھ ڈالے مسکراتے ہوئے۔ بپاشا اور جان اس دوران زیادہ تر ذرائع ابلاغ کے سامنے مسکراتے ہی رہے۔ بپاشا کیا بات ہے کس بات کو چھپانے کے لیئے اتنا مسکرا رہی تھیں۔ کچھ ہمیں بھی پتہ چلے۔۔۔ایک فوٹو کے ڈیڑھ لاکھ روپے کہیں آپ نے سنا ہے کہ ایک تصویر کھنچوانے کے لیئے ڈیڑھ لاکھ روپے لئے جاتے ہوں نہیں نہ ؟ لیکن ہم نے سنا ہے۔ بالی وڈ ستارے جب بیرونِ ملک پروگرام کے لیئے جاتے ہیں تو ان کے پرستاروں کا ہجوم ان سے ملنے کو بےقرار رہتا ہے۔ کچھ وقت نکال کر ستارے ان سے ملتے بھی ہیں اور اکثر خوش قسمت تو ساتھ میں کھانا بھی کھانے کا شرف حاصل کر لیتے ہیں لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ اس کی انہیں کتنی قیمت دینی ہوتی ہے ؟ زیادہ نہیں ڈیڑھ لاکھ روپے کے قریب اور یہ رقم پروگرام کے منتظمین کی جیب میں جاتی ہے۔ انیل تسی گریٹ ہو !
 | | | انیل آج کل گھر کا کام کاج کر رہے ہیں | پتہ ہے آج کل انیل کپور کیا کر رہے ہیں؟ آپ سوچیں گے کسی فلم میں اداکاری کر رہے ہیں۔ ایسا نہیں ہے بلکہ انیل آج کل گھر سنبھال رہے ہیں۔ صبح ساڑھے پانچ بجے اٹھ جاتے ہیں، اپنے چھوٹے بیٹے کو ناشتہ کروانے کے لیئے اس کے پیچھے دوڑتے رہتے ہیں اور پھر اس کا بیگ تیار کرکے سکول بھیجنا ان کے لیئے بہت ہی مشکل کام ثابت ہو رہا ہے۔ اس کے بعد گھر کی دیکھ بھال اور دیگر کام۔ کیا کریں بیچارے انیل۔ انیل اتنے پریشان اس لیئے ہیں کہ ان کی بیوی سنیتا ان کی بیٹی سونم کے ساتھ آؤٹ ڈور شوٹنگ پرگئی ہیں۔ہاں بھئی انیل کی بیٹی اتنی بڑی ہو چکی ہیں اور وہ اپنی پہلی فلم رشی کپور کے بیٹے کے ساتھ کر رہی ہیں۔لگان کے بعد رنگ دے بسنتی
 | | | عامر خان فلم’رنگ دے بسنتی‘ میں | عامر کی فلم لگان آسکر تک پہنچ گئی لیکن اب سنا ہے کہ رنگ دے بسنتی بھی بیرونِ ملک اتنی مقبول ہو چکی ہے کہ ستائیس جولائی کو ہالی وڈ پریس ایسوسی ایشن کے نمائندے اس فلم کو دیکھیں گے تاکہ گولڈن گلوب ایوارڈ کے لیئے اس کی نامزدگی پر غور کیا جا سکے۔ہے رام راج کمار سنتوشی بھگوان رام پر فلم بنانے والے ہیں اور انہیں ایک معصوم سے چہرے والے اداکار کی تلاش بھی ہے لیکن انہیں ابھی تک کوئی ایسا اداکار نہیں ملا۔ سننے میں آیا ہے کہ دراصل راج چاہتے ہیں کہ جب تک ان کی فلم بنے وہ اداکار نہ تو شراب پیئے اور نہ ہی کسی ڈسکو یا پب میں جائے کیونکہ اس سے بھگوان رام کا امیج متاثر ہوگا۔ ہمیں تو لگتا ہے ایسے اداکار کی تلاش میں شاید راج کی عمر گزر جائے آپ کیا کہتے ہیں؟ |