ریحانہ بستی والا بی بی سی اردو ڈاٹ کام، ممبئی |  |
 | | | سیف علی خان اور اجے دیوگن فلم اوم کارا کے ایک منظر میں |
ڈھائی کروڑ روپے کا سیٹ ایک فلم اور اس کے لیئے ڈھائی کروڑ کا فلمی سیٹ؟ ہم کوئی مذاق نہیں کر رہے بھئی۔ دراصل اوتھیلو، نہیں ہم غلط بول گئے شیکسپئیر کے اوتھیلو کی چربہ فلم ’اوم کارا‘ بنانے کی بات چلی تو فلم کے مناظر کے لیئے شوٹنگ لکھنؤ کےگاؤں میں کرنی تھی لیکن گاؤں میں اگر اتنے بڑے ستارے پہنچتے تو پھر شوٹنگ کیسے ہوتی۔ فلمساز کمار منگت نے فیروز خان کی فلم’دیاوان‘ کی ہی طرز پر ممبئی کے قریب وائی میں ایک گاؤں بسانے کے بارے میں سوچا۔ سیٹ بننا شروع ہوا۔ پھر کیا تھا اس میں ایک گاؤں کی ہی طرح ٹھیلے والے بھی آئے ، دکانیں بھی سجیں اور چالیس دنوں تک ایک بستی میں سیف علی خان ، اجے دیوگن، کونکنا سین، کرینہ کپور، وویک اوبیرائے اور بپاشا باسو نے فلم کی شوٹنگ کی۔ ایش کی ورزش
 | | | ایشوریہ کو دس دنوں میں تین کلو وزن کم کرنا پڑا | آپ کیا سمجھتے ہیں کہ شہرت حاصل کرنا آسان ہے؟ نہیں بھئی اس کے لیئے دانتوں تلے پسینہ آ جاتا ہے۔ اب ایشوریہ کی ہی مثال لے لیجئے۔ آج کل وہ وزن کم کرنے اور بڑھانے کی مشین بن کر رہ گئی ہیں۔ پہلے انہیں فلم’گرو‘ کے لیئے فلمساز منی رتنم نے وزن بڑھانے کے لیئے کہا کیونکہ یہ ان کے کردار کے لیئے ضروری تھا۔ ایش اب آدتیہ چوپڑہ کی فلم’دھوم پارٹ ٹو‘ بھی کر رہی ہیں۔ نمیبیا میں فلم کی شوٹنگ ہونی تھی۔ آدی نے ایش کو دیکھا توگھبرا گئے کیونکہ انہیں تو نازک اندام پرکشش حسینہ کے روپ میں ایش چاہئیے تھیں۔ بس کیا تھا صرف دس دنوں میں کم از کم تین کلو وزن کم کرنا تھا۔ ممبئی سے ان کی ذاتی ٹرینر دیپیکا مہتہ کو نمیبیا طلب کیا گیا اور انہوں نے تین کلو وزن کم کروا دیا اب کیسے یہ کوئی ایش سے نہ پوچھے۔میرا بنیں گی چندر مکھی
بالی وڈ اداکارہ میرا ، کیا ہوا آپ کیوں چونک گئے کیا ہم نے پاکستانی اداکارہ کو بالی وڈ اداکارہ کہہ کر غلطی کی، نہیں بھئی اب وہ ہماری ہی تو انڈسٹری کا حصہ ہیں کیونکہ انہوں نے ایک انٹرویو میں یہ بھی کہا تھا کہ وہ بالی وڈ کے کسی سٹار سے ہی شادی کریں گی۔ خیر ! ہمیں پتہ چلا ہے کہ پاکستان میں بھی فلم ’دیوداس‘ بن رہی ہے اور میرا اس فلم میں چندرمکھی کا کردار ادا کریں گی یعنی جو کردار مادھوری دکشت نے کیا تھا اور دوسری بات وہ اس فلم میں دو گیت بھی گنگنائیں گی۔ کیا بات ہے میرا جی آپ کی۔ گلزار کے’بابا‘
 | | | ’قاسمی صاحب کی موت میرا ذاتی نقصان ہے‘ | نامور نغمہ نگارگلزار سے فلم ’اوم کارا‘ کی تشہیر کے لیئے دی گئی پارٹی میں ملاقات ہوئی۔ باتوں باتوں میں احمد ندیم قاسمی کا ذکر نکلا اور وہ اداس ہوگئے۔ گلزار کا کہنا تھا کہ’وہ میرے روحانی گرو تھے۔ ہماری صرف ایک مرتبہ سن دو ہزار چار میں ملاقات ہوئی لیکن سترہ برسوں تک ٹیلی فون اور ہماری تحریریں رابطہ کا ذریعہ بنیں۔ ان کی موت سے ایک پورے عہد کا خاتمہ ہوا ہے۔ ان کی موت میرا ذاتی نقصان ہے‘۔ہالی وڈ کے نقش قدم پر فلم’ کرش‘ میں سپیشل افیکٹ کی کامیابی کے بعد اب ہر بڑا فلمساز اپنی فلم میں ایسے مناظر فلمانا چاہتا ہے۔ فلم ’دھوم پارٹ ٹو‘ کے فلمساز آدتیہ چوپڑہ نے اپنی فلم میں مشہور ایکشن ڈائریکٹر ایلن امین کو سائن کیا تھا اب انہوں نے ہالی وڈ کے کچھ ماہرین کو بھی سائن کیا ہے کیونکہ وہ اپنی فلم کو کرش سے بہتر بنانا چاہتے ہیں۔ شاہ رخ، سلمان اور ایش ایک ساتھ
ہم بھی چاہتے ہیں لیکن نہیں بھئی ایسا کہاں ہو سکتا ہے ؟ خیر تینوں ایک ساتھ نہ سہی لیکن تینوں کی فلمیں ایک ساتھ عید اور دیوالی کے موقع پر نمائش کے لیئے پیش ہوں گی۔ شاہ رخ خان کی فلم’ڈان‘ کا مقابلہ سلمان کی فلم ’جان من‘ اور ایش کی فلم’امراؤ جان ادا‘ سے ہوگا۔ ان تینوں کے درمیان تعلقات فلم ’چلتے چلتے‘ سے خراب ہوئے تھے جب سلمان غصہ میں فلم کے سیٹ پر ہی چلے آئے تھے۔ شاہ رخ نے اسی لیئے فلم سے ایش کو ہی نکال دیا تھا۔کنگ خان کی مقبولیت بالی وڈ کی یادگار فلموں کو دوبارہ بنانے کی روایت چل پڑی ہے فلم دیوداس کو دوبارہ بنانا تھا تو سنجے لیلا بھنسالی نے کنگ خان کو پسند کیا پھر ڈان بنانے کی باری آئی تو فرحان اختر نے خان کو لیا۔ اب جب فلم قرض کو بنانے کی تیاری ہے تو ایک بار پھر کنگ خان کو رشی کپور کا رول دینے کی بات چل رہی ہے واقعی کنگ خان کی مقبولیت کو کوئی چیلنج نہیں کر سکتا ۔ |