BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 29 May, 2006, 08:31 GMT 13:31 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ریکھا کا مجرا اور راکھی کے’ آئٹم نمبر‘

راکھی ساونت
راکھی ساونت اپنے آئٹم نمبر کے لیئے پورے بالی وڈ میں مشہور ہیں
ساڑھی میں ’آئٹم نمبر‘
’بدنام اگر ہوں گے تو کیا نام نہ ہوگا ؟‘ یہ وہ مشہور مصرع ہے جس کا استعمال بالی وڈ کے وہ ستارے بخوبی کرتے ہیں جنہیں راتوں رات شہرت کی بلندیوں پر پہنچنا ہوتا ہے۔ ایسا ہی کچھ معاملہ’آئٹم گرل‘ راکھی ساونت کا بھی ہے۔ پہلے تو ایک سٹیج شو میں عریانیت کا مظاہر کرنے پر پولیس نے ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا اور پھر اسی پولیس نے فنڈ اکٹھا کرنے کے پروگرام میں راکھی کو رقص کے لیئے بلا بھی لیا۔ وزیر داخلہ نے اس پر پولیس حکام کو تنبیہہ کی اور کولہا پور میں ہونے والا شو منسوخ کر دیا گیا۔ راکھی کا اس بارے میں کہنا ہے کہ سارا قصور دیکھنے والوں کی نظر کا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ کیا ہوا اگر وہ کم کپڑے پہنتی ہیں اور اگر لوگوں کر برا لگتا ہے تو وہ اب ساڑھی پہن کر آئٹم رقص کریں گی۔

ایش ’گھریلو تشدد کا نشانہ‘

ایشوریہ رائے فلم پروووکڈ میں
کانز فلمی میلہ میں بالی وڈ کی حسینہ ایشوریہ رائے کے ہر طرف چرچے تھے۔ وہ اس فلمی میلے میں اپنی فلم’پرووکڈ‘ کی تشہیر کے لیئے پہنچیں۔ اس فلم کی کہانی کی اصل ہیروئین کرن جیت اہلووالیہ بھی ان کے ساتھ ساتھ تھیں۔ ایش کی اس فلم کی کہانی دراصل گھریلو تشدد پر مبنی ہے جس کا شکار کرن جیت ہوئی تھیں اور انہوں نے اپنے شوہر کا قتل کر دیا تھا ۔ ایک رپورٹر نے ایش سے سوال کر دیا کہ کیا وہ کبھی اس طرح کی اذیت کا شکارہوئی ہیں اور ایش نے یہ کہہ کر کہ وہ بھی گھریلو اذیت کا شکار ہو چکی ہیں سب کو چونکا دیا۔ گھریلو اذیت ! جہاں تک ہمیں یاد ہے ابھی ایش نے گھر نہیں بسایا تو پھر یہ ۔۔۔۔۔۔

قول کے کچے اجے دیوگن

اجے دیوگن کو بالی وڈ کے سنجیدہ اداکاروں کی فہرست میں شمار کیا جاتا ہے
بالی وڈ میں اجے دیوگن کو ہمیشہ سنجیدہ اداکار مانا گیا ہے لیکن وہ قول کے بڑے کچے نکلے۔ انہوں نے ہمیشہ یہ کہا تھا کہ وہ کبھی مصنوعات کی تشہیر نہیں کریں گے لیکن کچھ عرصہ پہلے انہوں نے اپنی بیگم کاجول کے ساتھ اشتہارات میں کام کرنا شروع کر دیا اور اشتہار بھی ایک دو نہیں کئی کئی۔ یہ بھی کہا جاتا ہے کہ اجے نے کاجول سے شادی کے فوراً بعد قسم کھائی تھی کہ ان کی بیوی اب کسی’خان‘ کے ساتھ کام نہیں کریں گی لیکن یہ قسم بھی پوری نہ ہو سکی اور شادی کے بعد کاجول کی پہلی فلم ہی عامر خان کے ساتھ تھی۔ کیا ہوا اجے ؟ یہ قسم کیسے ٹوٹی۔۔۔۔

سدا بہار ریکھا کے نخرے

بالی وڈ کی مشہور ہیروئن ریکھا
ریکھا کی خوبصورتی کا راز کیا ہے ؟ اس کا پھر کبھی ذکر کریں گے لیکن بات ان کے نخروں کی ہو رہی ہو تو ہمارا یہ ماننا ہے کہ خوبصورتی اور نخروں کا تو چولی دامن کا ساتھ ہے۔ سننے میں آیا ہے کہ ریکھا جو فلم’یاترا‘میں ایک اہم کردار ادا کر رہی ہیں، انہوں نے اس فلم کے ڈائریکٹر پر دباؤ ڈالا اور فلم میں اپنے لیئے ایک مجرا رکھنے کی فرمائش کی اور اس مجرے کے لیئےمشہور موسیقار خیام اور نامور رقاص سروج خان کی خدمات لینے کی ہدایت دی۔ اب یہ مجرا ہٹ ہوگا یا نہیں ہمیں نہیں معلوم لیکن ہاں یہ ضرور جانتے ہیں کہ اس سے فلم پر پروڈیوسر کاخرچ تین گنا بڑھ گیا۔ ریکھا جی کہیں ایسا تو نہیں کہ آپ اپنی کلاسیک فلم ’امراؤ جان ادا‘ کے دوبارہ بننے پر کچھ پریشان ہیں اور اپنا مقابلہ ایش کے ساتھ کرنے کی کوشش کر رہی ہیں ۔۔؟

سیف کا کریز

سیف علی خان کی پسند دھوپ کے چشمے
چھوٹے نواب کو سیاہ رنگ کے چشموں کا کریز ہے اور ایسا ویسا بھی نہیں اتنا شدید کہ ان کے پاس دس بیس نہیں ساٹھ قسم کے مہنگے برانڈ کے چشمے ہیں اور اس کے باوجود انہیں تسلی نہیں ہوتی اور وہ اپنے ہیر ڈریسر عالم سے اکثر ان کے چشمے لے کر پہنتے ہیں ۔۔۔ کیا بات ہے سیف کس سے نظریں ملانا پسند نہیں ۔۔۔؟
نوشادبالی وڈ ڈائری
بے حس بالی ووڈ اور بھنڈارکر کی خواہش
بالی وڈ ڈائری
امیتابھ اور شاہ رخ خان میں مقابلہ
عامر خانبالی وڈ ڈائری
کرینہ کا پیار،ایش کے بولڈ سِین، عامر کا لاکٹ
شاہ رخ خانبالی وڈ ڈائری
شاہ رخ کی ٹیم،ابوسالم کی تلاش اور قطرینہ کا نخرہ
لارا دتہبالی وڈ ڈائری
لارا کی خاموشی کا راز اور سلمان کے مداح
اسی بارے میں
’یہ ہے بالی وڈ میری جان‘
03 April, 2006 | فن فنکار
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد