ریحانہ بستی والا بی بی سی اردو ڈاٹ کام، ممبئی |  |
 | | | سنجے دت اور ارشد وارثی فلم منا بھائی کے ایک منظر میں |
گاندھی کون ہیں؟ ’منا بھائی ایم بی بی ایس‘ کے منا بھائی کو اس وقت سارا بھارت جانتا ہے۔ فلمساز ودھو ونود چوپڑہ اب’منا بھائی مِیٹس مہاتما گاندھی‘ بنا رہے ہیں لیکن اس کا نیا نام ’لگے رہو منا بھائی‘ رکھ دیا، پتہ ہے کیوں؟ چلیئے ہم بتاتے ہیں۔ چوپڑہ کہتے ہیں ایک روز وہ آؤٹ ڈور شوٹنگ پر تھے کہ ان سے ایک نوجوان نے پوچھا کہ’منا بھائی کو تو ہم جانتے ہیں یہ گاندھی کون ہیں؟‘۔۔۔۔ جھٹکا لگا ناں خیر اگر آپ کو پتہ ہو تو ہمیں بھی بتائیے ۔۔۔۔۔ فرح کے اشاروں پر شکیرا
 | | | شکیرا کے دنیا بھر میں لاکھوں مداح ہیں | بالی وڈ کی تاریخ میں ایک اور خصوصی باب جڑنے والا ہے۔ وہ یہ کہ اب فرح خان دنیا کی مشہور لاطینی رقاصہ شکیرا کو اپنے اشاروں پر نچائیں گی۔ ایم ٹی وی چینل پر تین منٹ کے خصوصی رقص کے پروگرام میں شکیرا کو بالی وڈ انداز کے رقص کے لیئے فرح ہدایات دیں گی اور یہ پروگرام دنیا کے بتیس ممالک میں دیکھا جا سکےگا۔اکبر جودھا کی سلطنت ابھی فلم’اوم کارا‘ کے لیئے بنا گاؤں اجڑا ہی تھا کہ آشوتوش گواریکر کی تاریخی فلم ’اکبر جودھا‘ کے لیئے پوری سلطنت بسانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ممبئی سے کچھ دور کرجت کے علاقے میں پندرہ ایکڑ زمین پر آگرہ شہر بسایا جائے گا۔ اس فلم کا ابتدائی بجٹ سینتیس کروڑ روپے ہے اور اس فلم میں اداکارہ ایشوریہ رائے بنیں گی رتیک روشن (اکبر ) کی جودھا۔ کیا بات ہے بھئی سارے فلمساز ایش کو اب تاریخی کردار میں ہی کیوں دیکھنا چاہتے ہیں؟ بھائی نمبر ون
 | | | سلمان خان ہمیشہ خبروں میں رہتے ہیں | بالی وڈ میں بھائی ! کون ہے ؟ ہمیں بتایا گیا اس وقت بھائی نمبر ون صرف اپنے سلو بھیا ہیں کیونکہ ملک کے کونے کونے سے ان کے چاہنے والی بہنوں نے ڈاک کے ذریعہ انہیں راکھی کے تہوار پر بے شمار راکھیاں بھیجی ہیں ۔ ہم ڈھونڈھ رہے ہیں ان لوگوں کو جو سلو بھیا کو ہمیشہ برا ثابت کرنے کی کوشش میں رہتے ہیں۔سنجو بابا کی خوشی ! باندرہ کے پرہجوم نائٹ کلب میں اچانک سنجو بابا اپنے دوستوں کو لے کر داخل ہوئے۔ وہ اتنے موڈ میں تھے کہ انہوں نے ڈسکو جاکی سے مائیک ہاتھ میں لے لیا، اپنی فلموں کے گیت گائے اور ساتھ میں وہ گیت بھی گایا جو جیل کے دنوں میں سب سے زیادہ گاتے تھے۔ پھر سب کے لیئے ڈرنکس کا بل اپنی جانب سے دینے کا اعلان کر ڈالا۔ سنجو بابا بہت خوش تھے آپ کو پتہ ہے نہ کیوں ؟ عامر اور سیاست
عامر خان کھادی کے سفید بے داغ کرتے میں نظر آئے۔ تو آخر عامر نے سیاست میں قدم رکھ ہی دیا ۔ابھی ہم اس خبر کو سن کر حیران ہوتے کہ پتہ چلا عامر منی رتنم کی فلم ’لجو‘میں سیاست داں بنیں گے اور ان کے مدمقابل کرینہ کپور ہیروئین ہوں گی۔ یہ پتہ نہیں کہ سیاسی لیڈر کا یہ کردار ہمیشہ دیگر فلموں کی طرح منفی ہوگا یا مثبت لیکن بہر حال عامر کو فلم کے ذریعے ہی ایک موقع تو ملا کہ موقع پرست سیاستدانوں کو بے نقاب کر سکیں۔پریتی گریں اور فلم کامیاب
 | | | پریتی زنٹا کے گرنے پر سب خوش۔۔۔ | خود پریتی زنٹا ہنستے ہوئے کہتی ہیں کہ’میں جس فلم میں کام کرتے ہوئے گر پڑتی ہوں وہ فلم کامیاب ہو جاتی ہے‘۔ کرن جوہر کی فلم ’ کبھی الوداع نہ کہنا‘ بن رہی تھی اور پریتی ایک بار بھی نہیں گریں۔ کرن پریشان ہو رہے تھے کہ ایک دن ابھیشیک کے ساتھ ایک منظر فلماتے ہوئے پریتی گر پڑیں اور پریشان ہونے کے بجائے سب کے چہروں پر خوشی تھی۔ واہ توہم پرستی کی انتہا ۔رانی ابھیشیک کی شادی
 | | | رانی اور ابھیشیک نے متعدد فلموں میں ساتھ کام کیا ہے | رانی مکھرجی اور ابھیشیک کی فلمی پردے پر ہمیشہ شادی ہوتی ہے ۔ فلم بنٹی اور ببلی ، یوا اور اب کبھی الوداع نہ کہنا ، اسے اتفاق کہیں یا کوئی پیشن گوئی ۔ کہا جاتا ہے کہ رانی کو جیا بہت چاہتی ہیں اور اسے اپنی بہو کے روپ میں دیکھنا پسند کرتی ہیں اس میں کتنی سچائی ہے یہ تو ہمیں نہیں پتہ لیکن پردے کا سچ ، زندگی کا سچ بن گیا تو ؟ |