BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 20 May, 2004, 06:41 GMT 11:41 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
مارلن برانڈو اپنے ہی کردار میں
مارلن برانڈو آٹھ مرتبہ اسکر ایوارڈ کے لیے نامزد ہوچکے ہیں
مارلن برانڈو آٹھ مرتبہ اسکر ایوارڈ کے لیے نامزد ہوچکے ہیں
ہالی وڈ کے مشہور اداکار مارلن برانڈو اپنی ہی زندگی پر بنائی جانے والی فلم ’برانڈو اینڈ برانڈو‘ میں کام کرنے پر رضامند ہو گئے ہیں۔

برانڈو اینڈ برانڈو جس کی تفصیل حال ہی میں کینز فلم فیسٹیول میں منظر عام پر آئی نوجوان برانڈو کی کہانی ہے جو اداکاری کے شوق میں امریکہ پہنچ جاتا ہے۔

اس فلم پر جس کے ہدایت کار تینوس کے فلم ساز ردھا بیہی ہیں اندازً تیس لاکھ پاونڈ خرچ ہوں گے۔

اسی سالہ مارلن برانڈو نے تین سال پہلے دوہزار ایک میں آخری مرتبہ جرائم پر مبنی ایک فلم ’دی اسکور‘ میں کام کیا تھا۔

فلم میں اداکاری کے علاوہ مارلن اس کی تکمیل کے دوسرے مرحلوں میں بھی ہدایت کار اور فلم ساز کی معاونت کر رہے ہیں۔ انہوں نے اس فلم کےاسکرپٹ کو آخری شکل دینے میں بھی ہدایت کار کے ساتھ مل کر کام کیا ہے۔

News image

فلم کے پروڈیوسر نورما ہیمین نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی پوری زندگی میں اس سے بہتر اسکرپٹ نہیں پڑھا۔

مارلن برانڈو نے اس سے پہلے کئی فلم میں کام کرنے سےانکار کر دیا لیکن ردھا بیہی کے اسکرپٹ نے کام کر دکھایا۔

مارلن برانڈو نے انیس سو پچاس میں فلموں میں کام کرنا شروع کیا اور آٹھ مرتبہ ان کو فلمی دنیا کے سب سے اعلی ترین اعزاز ’آسکر‘ کے لیے نامزد کیا گیا۔ تاہم دو مرتبہ انہیں اس اعزاز سے نوازا گیا۔ انیس سو پچپن میں بننے والی فلم ’واٹر فرنٹ‘ اور انیس سو بہتر کی فلم ’گاڈ فادر‘ میں انہوں نے آسکر ایوارڈ حاصل کیا۔

اس کے علاوہ انہوں نے ’دی وائلڈ ون‘ ’ سٹریٹ کار نیمڈ ڈزائر‘ اور ’لاسٹ ٹینگو ان پیرس‘ جیسی شہرہ آفاق فلموں میں بھی کام کیا۔

ان کو دو ہزار ایک میں بننے والی فلم ’دی اسکور‘ میں ایڈورڈ نارٹن اور رابرٹ ڈی نیرو کے ساتھ کام کرنے پر تیس لاکھ ڈالر کا معاوضہ ادا کیا گیا۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد