کپولا کی دس سال بعد نئی فلم | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
اٹلی میں اس سال اکتوبر میں ہونے والے دوسرے سالانہ روم فلمی میلے میں دس سال کے وقفے کے بعد فرانسس فورڈ کپولا کی فلم کا پریمیئر یا افتتاحی شو ہوگا۔ ایک فلمی جریدے ’سکرین ڈیلی‘ کے مطابق اطالوی نژاد امریکی فلم ساز اس فلمی میلے میں دوسری جنگِ عظیم پر بنائی گئی اپنی فلم ’یوتھ ود آؤٹ یوتھ‘ کو نمائش کے لیے پیش کریں گے۔ اس فلم میں ایک عمر رسیدہ پروفیسر کا مرکزی کردار ٹم راتھ ادا کر رہے ہیں۔ اس عمر رسیدہ پروفیسر کی طویل عمری بظاہر اسے نازیوں کا نشانہ بنادیتی ہے۔ کپولا نے اس فلم کے بارے میں کہا کہ ’یہ فلم میری فلمی زندگی کے نئے دور کی عکاس ہے جس میں میں شخصیات پر مبنی فلمیں بنانا چاہتا ہوں۔‘ کپولا نے اپنی فلم کا سکرین پلے جو کہ رومانیہ سے تعلق رکھنے والے ایک ادیب مرسیا ایلید کے ناول پر مبنی ہے خود تحریر کیا ہے۔ کپولا ابھی تک پانچ آسکر ایوارڈ جیت چکے ہیں۔ جس میں سے پہلا ایوارڈ انہوں نے انیس سو اکہتر میں پینٹن نامی فلم کا سکرین پلے لکھنے پر حاصل کیا تھا۔ انہوں نے انیس سو پچھہتر میں فلم گاڈ فادر دوئم کے لیے بہترین ڈائریکٹر کا ایوارڈ حاصل کیا تھا۔ اسی فلم کو بہترین فلم کا بھی ایوارڈ ملا تھا۔ اس کےعلاوہ انہیں تین مرتبہ اکیڈمی ایوارڈ میں بہرین ہدایت کار کے لیے نامزد کیا گیا۔ ان ہی کی فلموں نے چار مرتبہ اکیڈمی ایورڈ ہی میں بہترین فلموں کے لیے نامزد ہونے کا اعزاز بھی حاصل کیا۔ اداکار نکول کڈمین نے گزشتہ سال پہلے روم فلمی میلے کا آغاز کیا تھا۔ اس فلمی میلے میں تمام بڑے اعزازات فلم کے شائقین کے ووٹوں سے دیئے جاتے ہیں۔ | اسی بارے میں سپرمین کے لباس کی نیلامی08 April, 2007 | فن فنکار بھوجپوری بولنےوالا سپائڈر مین14 April, 2007 | فن فنکار ’کراس اوور سنیما‘ ہے کیا؟02 May, 2007 | فن فنکار کانز فلم فیسٹیول میں 7 انڈین فلمیں03 May, 2007 | فن فنکار ممبئی میں بھوتوں کا ڈیرہ؟08 May, 2007 | فن فنکار پہلے ہفتے میں چودہ کروڑ ڈالر07 May, 2007 | فن فنکار | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||