سپرمین کے لباس کی نیلامی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
انیس سو اٹھتر کی مقبول ترین فلم سپرمین میں کرسٹوفر ریو کا لباس ہالی وڈ کے فلم آکشن میں ایک لاکھ پندرہ ہزار ڈالر میں نیلام ہو گیا۔ پروفائلز ان ہسٹری نامی فرم کی جانب سے منعقد کی جانے والی نیلامی میں مسودوں اور پوسٹرز سمیت دو ملین ڈالر سے زائد مالیت کی فلم اور ٹی وی سے متعلقہ یادگاری اشیاء نیلام کی گئیں۔ سپرمین کا کاسٹیوم جس قیمت پر فروخت ہوا، ابتدائی طور پر منتظمین کو اس سے نصف رقم حاصل ہونے کی توقع تھی۔ فروخت ہونے والی دیگر اشیاء میں بیٹ سوٹ اور ایلین کا کاسٹیوم جو انیس سو اناسی کی شہرہ آفاق فلم ایلین میں پہنا گیا تھا، بھی شامل تھا۔ بیٹ سوٹ جو انیس سو پچانوے میں فلم بیٹ مین فار ایور میں استعمال کیا گیا تھا، تریسٹھ ہزار دو سو پچاس ڈالر میں نیلام ہوا جبکہ ایلین کاسٹیوم ایک لاکھ چھبیس ہزار پانچ سو ڈالر میں فروخت ہوا۔ انیس سو اڑتیس میں فلم دی وزرڈ آف اوز میں پہنا جانے والا کاسٹیوم ایک لاکھ پندرہ ہزار ڈالر میں نیلام ہوا۔ | اسی بارے میں ’سپرمین‘ دنیا میں نہ رہے11 October, 2004 | فن فنکار کرسٹوفر ریو: ایک حقیقی سپرمین11 October, 2004 | فن فنکار سپرمین ’گے‘ نہیں ہے: برائن سنگر11 June, 2006 | فن فنکار ’سپرمین کی واپسی‘ 20 June, 2006 | فن فنکار ’سپرمین ریٹرنز‘ کے ’ہائی ریٹرنز‘03 July, 2006 | فن فنکار | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||