سپرمین ’گے‘ نہیں ہے: برائن سنگر | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہالی وڈ کی فلم ’سپرمین رٹرنز‘ کے ہدایتکار برائن سنگر نے سپرمین کے کردار کے ہم جنس پرست ہونے سے متعلق اخبارات، جرائد اور ویب سائٹوں کے اندازوں کو رد کر دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے اب تک جتنی بھی فلمیں بنائی ہیں ان کے کسی بھی مرکزی کردار کی نسبت سپرمین جنسِ مخالف میں زیادہ دلچسپی لیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’میرا سپر ہیرو ایک رومانوی کردار ہے جو کہ نہ صرف خوش شکل ہے بلکہ پارسا بھی ہے‘۔ سپرمین کی آنے والی فلم میں اس کردار کو’گے‘ دکھائے جانے کے بارے میں ایک ہم جنس پرست جریدے ’دا ایڈوکیٹ‘، لاس اینجلس ٹائمز نامی اخبار اور تفریحی ویب سائٹوں پر بحث ہوتی رہی ہے۔ اس فلم کے تشہیری پوسٹر بھی سپر مین کے کردار کے جنسی میلان کے بارے میں بحث کا موضوع رہے ہیں۔
سنہ 2004 میں سابق ’سپرمین‘ کرسٹوفر ریو کی وفات کے بعد برائن سنگر کی اس فلم میں سپرمین کا کردار برانڈن روتھ ادا کر رہے ہیں۔ ’ایکس مین‘ سیریز کی دو فلموں کے ہدایتکار برائن سنگر نے فلم میں سپر مین کے’گیٹ اپ‘ میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔ فلم میں سپر مین کو پانچ برس کے وقفے کے بعد زمین کی جانب لوٹتا دکھایا گیا ہے اور جب وہ زمین پر واپس آتا ہے تو اسے یہ پتہ چلتا ہے کہ اس کی محبوبہ کا نہ صرف ایک نیا بوائے فرینڈ ہے بلکہ وہ اس کے بچے کی ماں بھی بن چکی ہے۔ ’سپرمین رٹرنز‘ امریکہ میں اٹھائیس جون اور برطانیہ میں چودہ جولائی کو نمائش کے لیئے پیش کی جائے گی۔ | اسی بارے میں کرسٹوفر ریو: ایک حقیقی سپرمین11 October, 2004 | فن فنکار ’سپرمین‘ دنیا میں نہ رہے11 October, 2004 | فن فنکار | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||