’سپرمین‘ دنیا میں نہ رہے | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
انیس سو ستر اور اسی کے عشروں میں سپرمین کا کردار ادا کرنے والے ہالی وڈ کے مشہور اداکار کرسٹوفر ریو اتوار کو نیویارک میں انتقال کر گئے ہیں۔ ان کی عمر 52 سال تھی۔ ان کے پبلسسٹ کے مطابق مسٹر ریو کو ہفتے کو دل کا دورہ پڑا تھا جس کے بعد وہ کومے میں چلے گئے تھے۔ مسٹر ریو انیس سو پچانوے میں گھوڑے سے گرنے کے بعد گردن سے نیچے مفلوج ہو گئے تھے مگر انہوں نے دوبارہ اپنے پیروں پہ چلنے کی امید کبھی ختم نہ ہونے دی۔
اس حادثے کے بعد انہوں نے چلنے پھرنے سے معذور ہونے کے باوجود امریکہ کے طول و عرض میں سفر کر کے ریڑھ کی ہڈی کی چوٹ سے متاثر افراد کے لیے رقم جمع کی اور اس بیماری کے علاج کے لیے ایک سرگرم کارکن بن گئے۔ کرسٹوفر ریو نے انیس سو اٹھانوے میں بنائی گئی فلم ’ریئر وِنڈو‘ میں ٹانگوں سے معذور شخص کا کردار بھی ادا کیا۔ اس کردار کی ادائیگی پر انہیں ’سکرین ایکٹرز گِلڈ‘ ایوارڈ دیا گیا۔ کرسٹوفر ریو کی بیگم ڈانا نے ریو کا انتہائی خیال رکھنے پر نارتھرن ویسچسٹر ہسپتال کے علاوہ ریو کی ذاتی نرسوں کا بہت شکریہ ادا کیا۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||