BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’ہالی وُڈ بدھا‘ کے خلاف احتجاج
فِلم کا پوسٹر
فِلم کا پوسٹر جس پر اعتراض کیا گیا ہے
سری لنکا میں بدھ مت کے راہبوں نے ہالی وڈ میں بننے والی ایک فلم کے خلاف احتجاج کیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ یہ فلم بدھ مت کے بانی گوتم بدھ کی تضحیک کرتی ہے۔

’ہالی وڈ بدھا‘ نامی فلم کے پوسٹر پر فلم کے پروڈیوسر کو بدھا کے مجسمے پر بیٹھا دکھایا گیا ہے۔

پیر کے روز سری لنکا، ملائشیا اور برما سے تعلق رکھنے والے پانچ سو بدھ راہبوں نے کولمبو میں امریکی سفارتخانے کے باہر مظاہرہ کیا ہے۔

ہالی وڈ بدھا ایک پروڈیوسر کی کہانی ہے جو اپنے کیریئر میں ترقی کے لیے بدھ مت کا سہارا لیتا ہے۔

مذکورہ پوسٹر کے وجہ سے اس سے پہلے تھائی لینڈ میں بھی مظاہرے ہو چکے ہیں۔

فلم کے پروڈیوسر فلپ کالینڈ نے کہا کہ انہیں اس بات کا افسوس ہے کہ فلم کے پوسٹر کی وجہ سے بدھ مت کے ماننے والوں کی دل آزاری ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس اشتہار کو واپس لے رہے ہیں۔

لیکن انہوں نے کہا کہ فلم پروگرام کے مطابق چوبیس ستمبر کو ریلیز کی جائے گی۔

کولمبو میں بی بی سی کے نامہ نگار کا کہنا کہ بدھ راہبوں نے امریکی سفیر کے نام ایک خط میں فلم کے ان مناظر کو نکالنے کا مطالبہ کیا ہے جن میں ان کے بقول گوتم بدھ کی توہین کی گئی ہے۔

سری لنکا کے وزیرِ ثقافت نے کہا کہ فلم میں ایسےمناظر ہیں جو بدھ مت کے خلاف ہیں اور ان سے تمام مذاہب کی توہین ہوتی ہے۔

’ہالی وڈ بدھا‘ نے میکسیکو کے ایک فلمی میلے میں بہترین ہدایت کار اور بہترین فلم کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد