BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 12 September, 2004, 11:14 GMT 16:14 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
اسقاط حمل پر بنائی گئی فلم نمبر ون
امیلڈا سٹانٹن
برطانوی اداکارہ امیلڈا سٹانٹن
ہدایتکار مائیک لیز کی متنازعہ فلم ’ویرا ڈریک‘ اکسٹھویں وینس فلم فیسٹیول میں دو انعامات کی حقدار ٹھہری ہے۔

یہ فلم اسقاط حمل کے موضوع پر بنائی گئی ہے اور اسے غیر متوقع طور پر بہترین فلم قرار دیئے جانے پر گولڈن لائن ایوارڈ دیا گیا۔

اسی فلم میں برطانیہ کی امیلڈا سٹانٹن کو بہترین اداکارہ کا چوپہ ولپی ایوارڈ دیا گیا۔ انہوں نے فلم میں صفائی ستھرائی کرنے والی ایسی خاتون کا کردار ادا کیا ہے جو چوری چھپے حمل ضائع کرواتی ہے۔

جیوری نے دونوں ایوارڈز کا اعلان گیارہ روزہ فلمی میلے کے آخری روز سنیچر کو کیا۔

اینجلینا جولی
اینجلینا جولی

ویرا ڈریک نے اکیس دیگر فلموں کو مات دے کر گولڈن لائن ایوارڈ حاصل کیا ہے۔ تقسیم انعامات کی تقریب وینس کے فینیس اوپرا ہاؤس میں منعقد کی گئی۔

اس تقریب میں ہالی وڈ کے نامور اداکار رابرٹ ڈنیرو، ٹام کروز اور ٹام ہینکس جبکہ اداکاراؤں میں نکول کِڈمین اور اینجلینا جولی نے بھی شرکت کی۔

مائیک لیز نے فرانس میں منعقد ہونے والے کانز فلم فیسٹیول کے منتظمین کو اس بات پر پر سراہا کہ انہوں نے ویرا ڈریک کو ایوارڈ نہیں دیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ کانز فلمی میلے میں ایوارڈ نہ ملنے کے سبب ہی ویرا ڈریک وینس تک پہنچی ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد