کیری گرانٹ پر دستاویزی فلم | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
فرانس میں ہونے والے فلمی میلے ’کانز فلم فیسٹیول‘ میں مشہور برطانوی اداکار کیری گرانٹ کی زندگی پر بننے والی دستاویزی فلم کو بدھ کے روز پہلی مرتبہ نمائش کے لیے پیش کیا گیا۔ محروم کیری گرانٹ کی بیوہ باربرہ نے’ کیری گرانٹ: اے کلاس آپارٹ‘ کے پہلے شو میں شرکت کی جس میں دکھایا گیا کہ کس طرح برطانیہ میں پیدا ہونے والا آرچی بالڈ لیچ ہالی وڈ پہنچ کر کیری گرانٹ بن گیا۔ اس موقعہ پر باربرہ گرانٹ نے کہا ’میں سمجھتی ہوں کہ کیری اس طرح یاد کئے جانے پر خوش ہوگا۔‘ باربرہ گرانٹ جو کیری کی پانچویں بیوی تھیں فرانسیسی اداکارہ لیزلی کارون کے ساتھ فلم دیکھنے آئیں۔ لیزلی کارون نے گرانٹ کے ساتھ انیس سو چونسٹھ میں ایک مزاحیہ فلم ’فادر گوز‘ میں کام کیا تھا۔
گرانٹ انیس سو چار میں برسٹل میں پیدا ہوئے تھے۔ آرچی لیچ سکول سے تعلیم حاصل کرنے کے بعد بازی گروں کے ایک طائفے کے ساتھ امریکہ گئے۔ چند سالوں کے بعد انہوں نے امریکی فلم ساز ادارے ’ پیراماونٹ‘ کے لیے سکرین ٹیسٹ دیااور اپنا نام تبدیل کر کے کیری گرانٹ رکھ لیا۔ انہوں نے ستر سے زیادہ فلم میں کام کیا جن میں شہرہ آفاق فلمیں ’ دی فلاڈیلفیا سٹوری‘ ’برنگنگ اپ دی بے بی‘ اور ’ ٹو کیچ اے تھیوف‘ شامل ہیں۔ انہوں نے اپنی آخری فلم انیس سو چھیاسٹھ میں بنائی تھی اور اس فلم پر چار سال بعد اعزازی ’آسکر‘ ایوارڈ حاصل کیا۔ کیری کا انتقال انیس سو چھیاسی میں ہوا جب وہ اپنے شو کیری کے ساتھ ایک شام کے سلسلے میں سفر کر رہے تھے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||